Tag: سمندری طوفان ‘ماہا

  • طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

    طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے، طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا آگے بڑھنے لگا، ماہا طوفان کراچی سے 675 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مرکز میں ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ماہا طوفان بتدریج کمزور ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    سمندری طوفان ‘ماہا’ کراچی سے 770 کلومیٹر دور، بارش کا امکان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان کے گرد ہواؤں کی رفتار 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان کے باعث باعث اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے بننے والے سمندری طوفان ’’ماہا‘‘ کا رخ عمان کی جانب ہے، آنے والے دنوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرے گا۔

  • سمندری طوفان ‘ماہا’ کراچی سے 770 کلومیٹر دور، بارش کا امکان

    سمندری طوفان ‘ماہا’ کراچی سے 770 کلومیٹر دور، بارش کا امکان

    کراچی : بحرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان ماہا کراچی سے770کلومیٹر دور ہے ، جس کے باعث آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم معتدل اور خشک رہےگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ماہا طوفان شہر سے 770 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد ہواؤں کی رفتار 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان کے باعث باعث اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے بننے والے سمندری طوفان ’’ماہا‘‘ کا رخ عمان کی جانب ہے، آنے والے دنوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرے گا۔

    سردار سرفراز کے مطابق چوبیس گھنٹے میں طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہوگا اور پاکستان کے ساحلی ،سرحدی علاقے میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ معتدل بارش بھی متوقع ہے ، ماہی گیر احتیاطاً گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

    مزید پڑھیں : سمندری طوفان ‘ماہا ‘ آگے بڑھنے لگا

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ،لاہور پشاور سمیت ملک کے بشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود اور کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں برفباری کاامکان ہے۔

  • سمندری طوفان ‘ماہا ‘ آگے بڑھنے لگا ، کراچی سے  چند سو کلومیٹر دور

    سمندری طوفان ‘ماہا ‘ آگے بڑھنے لگا ، کراچی سے چند سو کلومیٹر دور

    کراچی :بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان’’ماہا‘‘ کراچی سے 940 کلومیٹر دوری پرآگیا ، آنےوالےدنوں میں طوفان شدت اختیارکرےگا اور رخ بھارت کی جانب ہوجائے گا تاہم طوفان سے پاکستان کےساحلی علاقوں کوخطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کیارکے بعد بحیرہ عرب میں نیا طوفان اٹھنے لگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان’’کیار‘‘سمندر برد ہوچکاہے، نئے بننے والے سمندری طوفان’’ماہا‘‘کا رخ عمان کی جانب ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان’’ماہا‘‘کراچی سے نو سو چالیس کلو میٹر دورہے، جس سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان کےگرد90سے110کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہواچل رہی ہے اور 12 گھنٹے کے دوران ماہا شمال مغرب کی جانب حرکت کررہاہے۔

    مزید پڑھیں : کیار کے بعد نئے طوفان ٹراپیکل سائیکلون ماہا کا رخ عمان کی جانب ہوگیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں طوفان شدت اختیارکرے گا اور آئندہ 3 دنوں میں طوفان کا رخ بھارت کی جانب ہوگا، رخ بھارتی گجرات کی جانب ہوگا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں سردی کا آغاز ہورہا ہے ، بلوچستان میں بارشوں کاسلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں بھی رات سے ٹھنڈی ہوائیں چلناشروع ہوگئیں ہیں، آج کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارتینتیس ڈگری سینٹی گریڈرہنےکی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ اورژوب میں چھ، قلات میں دس، لسبیلہ، مستونگ، پشین اور زیارت میں دو ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کوہلو اورچاغی میں بھی رات سےوقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب، خضدار، سبی ، نصیر آباد اور زیارت کے بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے۔