Tag: سمندری طوفان نیلوفر

  • سمندری طوفان نیلوفرکی انتہائی شدت برقرار

    سمندری طوفان نیلوفرکی انتہائی شدت برقرار

    کراچی :بحیرہ عرب میں نیلوفر کی انتہائی شدت برقرار ہے۔

    بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان نیلوفر نے تین ملکوں کے عوام کو ہلا رکھا ہے، اومان کو نقصان پہنچائے بغیر شمال مشرق کی سمت میں سفر کرنے والا انتہائی شدت کا طوفان جمعرات یا جمعے کو بھارتی صوبہ گجرات سے ٹکرائے گا۔

    سمندری طوفان نیلو فر پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور سندھ کو متاثر کرے گا۔ اپنی پوری شدت سے چلنے والا یہ طوفان اس وقت کراچی سے چھ سو جبکہ گوادر سے پانچ سو کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

     طوفان نیلوفر ڈیڑھ سے دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوائوں کے ساتھ پاکستان کے ساحلی علاقوں پر موسلا دھار بارش بھی برسائے گا، جس کے پیشِ نظر کراچی کے ساحلی مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ،طوفان نیلوفر سندھ کے ساحلی علاقے بدین کو بھی متاثر کرسکتا ہے جبکہ بلوچستان کا تجارتی ساحل گوادر بھی سمندری طوفان کی زد میں ہے۔

    سندھ کے صوبائی وزیرِ بلدیات نے ساحلی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کردی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے بتایا کہ سمندری طوفان نیلوفر جمعرات کو بارہ بجے کے بعد کراچی کی حدود میں داخل ہوگا  کراچی، بدین، سجاول سمیت پانچ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمعہ کو تمام اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گی، عوام غیر ضروری نقل وحمل سے پرہیز کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔۔۔۔پچاس سے ساٹھ لانچیں سمندر میں اب بھی موجود ہیں، سمندر میں موجود ڈیڑھ ہزار مچھیرے خطرے میں ہیں۔

  • نیلوفر کراچی سے800کلومیٹردوری پرپہنچ گیا

    نیلوفر کراچی سے800کلومیٹردوری پرپہنچ گیا

    کراچی: نیلوفر طوفان برق رفتاری سےآگےبڑھ رہاہے، یہ طوفان پاکستان میں بارش او ر تیز ہوائوں کا نذرانہ دیتا ہوا بھارتی گجرات میں اپنا سفر پورا کرےگا۔

    بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان نیلوفر نے تین ملکوں کے عوام کو ہلا رکھا ہے، اومان کو نقصان پہنچائے بغیر شمال مشرق کی سمت میں سفر کرنے والا انتہائی شدت کا طوفان جمعرات یا جمعے کو بھارتی صوبہ گجرات سے ٹکرائےگا، اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقے تو محفوظ ہیں لیکن اس کے اثرات سے تو کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔

    ماہرین موسمیات کے مطابق تیرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے چلنے والا یہ طوفان پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور سندھ کو متاثر کرے گا۔ یہاں طوفانی ہوائیں چلیں گی اور موسلا دھار بارش ہو گی، اپنی پوری شدت سے چلنے والا یہ طوفان اس وقت کراچی سے 800 اور گوادر سے 600 سو  کلو میٹر دور ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے کہا ہے کہ سمندری طوفان نیلوفر جمعرات اورجمعے کوسندھ کےساحلی علاقوں سے گزرے گا، تیزہواؤں کےباعث نقصان کاخدشہ ہے۔

    سمندری طوفان نیلوفر کے پیش نظر پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے باسیوں کو ہنگامی صورت میں امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

  • سمندری طوفان نیلوفر کراچی سے 875کلومیٹر دور

    سمندری طوفان نیلوفر کراچی سے 875کلومیٹر دور

    کراچی :بحیرہ عرب میں بننے والے نیلوفرطوفان کراچی سےآٹھ سو پچہترکلو میٹرکے فاصلے پرموجود ہے، ملک کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھاربارشیں متوقع ہیں۔

    نیلوفر طوفان نے سندھ کے ساحلی علاقوں کے شہریوں کوپریشان کردیا ہے، کراچی اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں سے طوفان ٹکرائے گا،  نیلوفر کراچی کے جنوب مغرب میں آٹھ سو پچتھر کلومیٹرکے فاصلے پرموجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان دوسے تین روز میں ساحلوں تک پہنچ جائے گا،  طوفان سے کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بادلوں کے جم کربرسنے کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کےسربراہ کے مطابق ٹکراتے وقت طوفان کی شدت میں کمی آجائے گی، موسلا دھاربارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں، جس کے لئے حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

  • نیلوفرطوفان بھارتی شہرگجرات کےساحل کو 2 روز میں اپنی لپیٹ میں لےگا

    نیلوفرطوفان بھارتی شہرگجرات کےساحل کو 2 روز میں اپنی لپیٹ میں لےگا

    کراچی: نیلوفرطوفان بھارتی شہرگجرات کےساحل کو دو روز میں اپنی لپیٹ میں لےگا،پاکستان کےساحلوں پر شدید بارش کاامکان ہے۔

    ماہرموسمیات ڈاکٹرحنیف نےنیلوفرکےغصےمیں کمی کی خبردےدی، ان کاکہناہےکہ طوفان کی شدت میں مزیداضافہ نہیں ہوگا، نیلوفربلوچستان کےساحلی علاقوں سےنہیں ٹکرائےگا،کل سےنیلوفرکی شدت میں کمی آناشروع ہوجائےگی ۔

    میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نےیہ بھی کہاکہ طوفان کےباعث پاکستان کےساحلی علاقوں میں شدیدبارش ہوگی،طوفان کی آمدکےپیش نظر ہائی الرٹ پہلےسےجاری کردیاگیا، سندھ اوربلوچستان کےماہی گیروں کوسمندرسےلوٹنےاورشہریوں کےسمندرمیں نہانےپرپابندی عائدکردی گئی، البتہ طوفان کےبھارتی شہر گجرات سےٹکرانےکاخطرہ تاحال موجودہے۔

  • سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی

    سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی

    کراچی : بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا طوفان بڑا ہورہا ہے، سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی ہے، طوفان عمان سے ٹکرا کر گوادر اوربھارتی گجرات کی طرف جانے کا امکان ہے، جمعے کو بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

    نیلوفرنے پاکستان اوربھارت میں کھلبلی مچا دی ہے، بحیرہ ہند میں اٹھنے والا سمندری طوفان نیلوفر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، جس سے تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    نیلوفرنے پاکستان اوربھارت میں کھلبلی مچا دی، طوفان کے باعث کراچی میں شدید بارش کا امکان ہےجبکہ ماہی گیروں کو ساحل پر لوٹنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں بارہ سوکلومیٹرکے فاصلے پر ہے، جو آئندہ چھتیس سے اڑتالیس گھنٹے میں کراچی اور پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان کی آمد کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیروں کوسمندرسے لوٹنے اورشہریوں کے سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ادھر کراچی میں شہری انتظامیہ خطرناک ہورڈنگز ہٹارہی ہے، متعلقہ افسران کواس حوالےسے ہدایت کردی گئی، تیس اور اکتیس اکتوبر کو کراچی، بدین، ٹھٹھہ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش تباہی لاسکتی ہے۔