Tag: سمندری طوفان نیلو فر

  • ملک کو سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے، سراج الحق

    ملک کو سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے، سراج الحق

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق کا کہنا ہے ملک کو سمندری نیلوفر طوفان کی طرح سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ کو معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

    کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال تحریک انصاف اور حکومت دونوں کے لئے امتحان ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہنگامہ ہوا تو نقصان حکمران طبقہ کا نہیں غریبوں کا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے امیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر حملہ قابل مذمت ہے اور حکومت بتائے کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے سابقہ ادوار کے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے اور موجودہ حکومت صوبے کے مسائل اور محرومیوں کا جلد خاتمہ کرے۔

  • سمندری طوفان نیلو فر کے خطرات، ساحلی پَٹی پر ریڈ الرٹ

    سمندری طوفان نیلو فر کے خطرات، ساحلی پَٹی پر ریڈ الرٹ

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے نیلوفر نامی سمندری طوفان میں شدت آ رہی ہے، حکام نے سندھ اور بلوچستان کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ لوگوں کے ساحل پر اور ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت یہ طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں 1100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، انتہائی شدید سمندری طوفان نیلوفرکراچی کی طرف پانچ کلومیٹرکی رفتار سےشمال کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث آج سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں اس طوفان کی رفتارایک سو دس کلو میٹر  تک بڑھ سکتی ہے، اس طوفان کا پاکستانی ساحلی علاقوں سے ٹکراؤ متوقع نہیں تھا لیکن بحیرہ عرب میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ دو روز تک یہ علاقے شدید طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں۔

    cyclone--mid

    حکام نے طوفان کے باعث بدھ سے جمعہ تک سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان کے صوبائی اداروں کو ساحلوں علاقوں اور سندھ کے زیریں علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان نیلوفر سندھ کے ساحلی علاقے بدین کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

    ماہی گیروں کو پہلے ہی بدھ سے جمعہ تک کھلے سمندر میں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا جا چکا ہے جب کہ لوگوں کو بھی ساحلی علاقے میں سمندر میں تیراکی سے باز رکھنے کے لیے حکام کو ہدایت کی جاچکی ہے۔