Tag: سمندری طوفان کا خطرہ

  • سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سمندری طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری

    سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سمندری طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری

    کراچی : سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائیکلون طوفان کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارت کے رن آف کچھ پر گہرا دباؤ ہے ، جس سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان خطرہ ہے۔

    ڈیپ ڈپریشن (ڈی ڈی، بہت مضبوط کم دباؤ کا علاقہ) رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب-جنوب مغرب میں منتقل ہوا ، اب یہ کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 270 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے ، امکان ہے کہ یہ نظام مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات نے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائیکلون طوفان کا خدشہ ہے، بحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقہ کے اوپر ہواؤں کا شدید دباؤ ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل تک پہنچ سکتا ہے۔

    ہواؤں کے اس دباؤ سے سائیکلون طوفان آنے کا خدشہ ہے، ہواؤں کے اس دباؤ کے وجہ سے تھر پارکر بدین ٹھٹھہ سجاول حیدر آباد ٹنڈو محمد خان ٹنڈو الہ یار مٹیار میر پور خاص عمر کوٹ کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    سمندر 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ناہموار/بہت ناہموار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سسٹم ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ، متعلقہ حکام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے ذریعے باخبر رہیں۔

  • امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

    امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

    ہوائی : امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور شہریوں کو دو ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کی مطابق امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ ہے جس کے باعث صدر ٹرمپ نے قومی ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو 2 ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہوائی میں آج اور کل سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کیٹگری 3 کا ہے، تاہم اب بھی بڑے طوفان کا خدشہ ہے، طوفان ہونولولو کے جنوب میں 260 میل دور ہے، ہوائی میں 30 سینٹی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

    طوفان کا انتباہ اوہائیو، مایوئی اور ہوائی کاؤنٹی کے لیے ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان لَین اس وقت انتہائی طاقتور طوفانوں کی کیٹگری پانچ میں پہنچ گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔

    امریکی حکام نے ہوائی کے علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں کیونکہ یہ شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کو نیشنل اوقیانوس اور ماحولیاتی منتظم نے بتایا کہ بادلوں میں طوفانی لائن کو دیکھا گیا ہے، طوفانی لائن بحر اوقیانوس کے اوپر موجود ہے جو ایک خطرناک طوفان کی علامت ہے۔

    نیشنل اوقیانوس اور ماحولیاتی منتظم کے مطابق اس طوفانی لائن سے شدید بارشوں کا سلسلہ اور بڑے پیمانے پرتیز و تند ہواؤں اور شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال ہیدا کرنے والا یہ طوفانی بادلوں کی لائن امریکی جزیروں کے قریب ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی پیش گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان بگ جزیرہ شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔