Tag: سمندری طوفان

  • ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ،  الرٹ جاری

    ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ، الرٹ جاری

    کراچی : ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن رن آف کچھ اور اس سے بھارتی علاقے پر موجود ہے، یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس کی آگے بڑھنے رفتار بہت سست رہی۔

    الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 200 کلومیٹر دور ہے، یہ مزید مغرب اور جنوب مغرب۔ کی جانب حرکت کرتا رہے گا

    آج دوپہر یا شام تک شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سندھ کی ساحلی میں داخل ہوسکتا ہے اور دوپیر یا شام تک سازگار موسمی حالات کے باعث یہ سمندری طوفان بن سکتا ہے، اس سسٹم کے باعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔

    سمندر میں ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر اور کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہواوں کے جھکڑ چل رہے ہیں

    سندھ کے ماہی گیر 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، بلوچستان کے ماہی 1 ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

    31 اگست تک کراچی ،حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین ،سجاول،تھرپارکر ،سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور ملحقہ سندھ کے دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواوان اور گرج چمک کے ساتھ تیز اور شدید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    30 اگست سے یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ حب ،لسبیلہ، آواران ،کیچ اور گودار کے اضلاع تیز اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

  • سمندری طوفان کا خطرہ ، وزیراعلیٰ سندھ  نے اہم احکامات جاری کردیے

    سمندری طوفان کا خطرہ ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم احکامات جاری کردیے

    کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر تمام محکموں بالخصوص انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی سائیکلون الرٹ پر ہدایت کرتے ہوئے کہا پیشگوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشون کا امکان ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں بالخصوص انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری تیاری مکمل ہونی چاہئے۔

    مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں کے انتظامات بہترکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں کی انتظامیہ اپنے اسٹاف کی حاضری یقینی بنائے۔

    انھوں نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے ہدایات جاری کی جائیں ساتھ ہی دریا، نہروں اور دیگر پانی کی گزرگاہوں کے بندوں کی نگرانی کرتے رہیں۔

    خیال رہے سندھ کی ساحلی پٹی کےقریب طوفان کے خطرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کاکہنا ہےبحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقےکے اوپر ہواؤں کا شدیددباؤ ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل پہنچ سکتا ہے، جس سے طوفان کا خدشہ ہے۔

    کراچی، تھر پارکر ،بدین ،ٹھٹھہ ،سجاول،،حیدر آباد ،ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈو الہ یارمیں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ مٹیاری میر پور خاص ،عمر کوٹ ،میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں تاہم سائیکلون وارننگ سسٹم صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

  • سمندری طوفان کا خدشہ، عوام کے ساحل سمندر پر جانے پر پابندی عائد

    سمندری طوفان کا خدشہ، عوام کے ساحل سمندر پر جانے پر پابندی عائد

    کراچی : سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر عوام کے ساحل سمندر پر جانے پر تین دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ممکنہ طوفان کے پیش نظر شدید بارشوں اور محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے بعد کمشنر کراچی نے کراچی کی حدود میں سمندر اور ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کے نافذ کا حکم دے دیا۔

    ساحل یا ساحلی پٹی پر تین دن تک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی سفارش پر پابندی عائد کی۔

    کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ آج سے اکتیس اگست تک ساحل یا ساحلی پٹی پر جانے ، تیراکی ، غوطہ خوری اور سیر کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

    متعلقہ حکام کو احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہے۔

    خیال رہے سندھ کی ساحلی پٹی کےقریب طوفان کے خطرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کاکہنا ہےبحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقےکے اوپر ہواؤں کا شدیددباؤ ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل پہنچ سکتا ہے، جس سے طوفان کا خدشہ ہے۔

    کراچی تھر پارکر ،بدین ،ٹھٹھہ ،سجاول،،حیدر آباد ،ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈو الہ یارمیں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ مٹیاری میر پور خاص ،عمر کوٹ ،میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں تاہم سائیکلون وارننگ سسٹم صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

  • جاپان میں سمندری طوفان ’شانشان‘ جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا

    جاپان میں سمندری طوفان ’شانشان‘ جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا

    جاپان کے جزیرے کیوشو سے سمندری طوفان شانشان ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان شانشان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے۔

    تیز بارشوں کے سبب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

    جاپان میں آنے والے طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، کیوشو میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی جمعے تک معطل رہے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان میں سمندری طوفان ’ایمپل‘ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا تھا، بلٹ ٹرینین بھی بند کر دی گئی تھیں۔

    سمندری طوفان ایمپل سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا تھا، مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو کو طاقت ور سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران نماز کی ادائیگی، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    طوفان کے پیشِ نظر بجلی کی فراہمی بھی معطل تھی، جس سے دو ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے تھے، بجلی کی بندش سے ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرین سروس بھی منسوخ کر دی گئی تھیں۔

  • جاپان سے سمندری طوفان ٹکرانے کا خدشہ، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ

    جاپان سے سمندری طوفان ٹکرانے کا خدشہ، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ

    جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو سے آج شام تک سمندری طوفان ٹائیفون ایمپل ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفان کے خطرے کے باعث سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق طوفانی اثرات کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے، جس سے 2ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرین سروس بھی عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے سمندری طوفان ایمپل کو زیادہ طاقتور طوفان کا درجہ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے 19 ہزار رہائیشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    تائیوان میں زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

    جاپان کے مغربی صوبے اوساکا میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے لاکھوں گھرانے مشکل میں آگئے ہیں۔

  • سمندری طوفان فلوریڈا سے ٹکرانے کا خدشہ، ہائی الرٹ کردیا گیا

    سمندری طوفان فلوریڈا سے ٹکرانے کا خدشہ، ہائی الرٹ کردیا گیا

    سمندری طوفان ڈیبی کا آج امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے بگ بینڈ سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے سبب ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آنے کی توقع اور شدید بارشیں ہوں گی۔

    نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

    فلوریڈا کے متعدد شہروں میں ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ طوفان سے متاثر ہونے والے ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    نائیجیریا میں خواتین کے خودکش حملوں میں متعدد افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل تباہ کن سمندری طوفان اڈیلیا امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث شدید بارشیں ہوئی تھیں،جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔

  • تائیوان کے بعد سمندری طوفان گیمی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    تائیوان کے بعد سمندری طوفان گیمی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان گیمی تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے زیر اثر فوجیان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    طوفان گیمی کم شدت کے ساتھ شمال کی جانب روانہ ہورہا ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں طوفان کے زیراثر شدید بارشیں ہوں گی۔

    گزشتہ روز سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث شدید بارشیں شروع ہوگئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں سے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا۔

    طوفان سے قبل ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرالیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    طوفانی بارشوں سے مہاراشٹر اور گجرات میں تباہی، 6 افراد ہلاک

    خبر ایجنسی کے مطابق سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ٹرینیں اور فیری سروس معطل ہے۔

  • سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان گیمی کے سبب تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفان فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں سے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔

    خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے کے باعث تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    طوفان سے قبل ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرالیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ٹرینیں اور فیری سروس معطل ہے۔

    تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو خوفناک حادثہ ، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

    طوفان گیمی کے اب چین کے صوبے زنجیانگ اور فوجیان سے ٹکرانے کا امکان ہے، طوفان کو 8 برس میں تائیوان کا سب سے طاقتور طوفان کہا جا رہا ہے۔

  • کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان کا نظارہ کرارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے ’کیوٹ ویڈیو‘ قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد امریکا سے جزیرہ نما ملک بارباڈوس پہنچی تھی جہاں اُنہیں سمندری طوفان بیرل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سابق بھارتی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انوشکا شرما اور بچوں کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان دکھانے میں مصروف ہیں۔

    ہاردیک پانڈیا نے تاریخ رقم کردی

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

  • ’بیرل‘ نے کئی جزائر تباہ کرنے کے بعد جمیکا کو گھیر لیا، 7 ہلاک

    ’بیرل‘ نے کئی جزائر تباہ کرنے کے بعد جمیکا کو گھیر لیا، 7 ہلاک

    کنگسٹن: مشرقی کیریبیئن کے متعدد جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان ’بیرل‘ نے کیریبیئن ملک جمیکا کو گھیر لیا ہے۔

    اے پی نیوز کے مطابق سمندری طوفان بیرل مشرقی کیریبیئن کے متعدد جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد بدھ کے روز جمیکا کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے، اس سے قبل جزائر پر مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

    طوفان کی شدت کے سبب سمندر میں لہریں 7 فٹ تک بلند ہوئیں، اپنے طوفانی باد و باراں سے ’بیرل‘ نے جمیکا میں زبردست گھن گرج پیدا کی، دارالحکومت کنگسٹن کے زیادہ تر حصوں میں بجلی بند ہو گئی، تیز طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگ اپنی پناہ گاہوں میں محصور رہے۔ حکام کی جانب سے ہدایت تھی کہ طوفان کے گزرنے تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    طوفان سے جمیکا میں سیکڑوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، 251 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ہر شے اڑا لے گئیں، ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بیرل جمیکا کے بعد جزائر کیمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    سمندری طوفان ’بیرل‘ مزید شدت اختیار کر گیا، یونین آئی لینڈ تباہ ہو گیا

    سمندری طوفان کی شدت کیٹیگری 5 سے کم ہونے لگی ہے لیکن طوفان کے تیور اب بھی انتہائی خطرناک ہیں۔

    وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے بدھ کی سہ پہر کو ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 500 افراد کو پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے، انھوں نے اعتراف کیا کہ اس سے قبل اتنی تباہی جمیکا پر نہیں اتری، ہولسن نے کہا کہ بہ طور انسان جتنا ممکن ہے ہم کر رہے ہیں، باقی خدا پر چھوڑ دیا ہے۔