Tag: سمندری طوفان

  • سمندری طوفان: بھارتی ٹیم کی وطن روانگی میں مزید تاخیر

    سمندری طوفان: بھارتی ٹیم کی وطن روانگی میں مزید تاخیر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق شام کو خصوصی طیارے سے روانہ ہونا تھا لیکن طیارے کی روانگی میں مزید چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا تاہم ٹیم کے اب جمعرات کی صبح چار سے پانچ بجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی فاتح ٹیم کے لیے خصوصی طیارے کا اہتمام کیا ہے، اس کے علاوہ 20 سے زائد صحافیوں کو بھی چارٹرڈ فلائٹ سے وطن روانگی کی پیشکش کی گئی ہے۔

    کوہلی کو خراب فارم پر ٹیم سے نکالنے کی بات پر دھونی نے کسے کھری کھری سنائی؟َ

    واضح رہے کہ سمندری طوفان کے سبب بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہوگیا ہے۔

  • سمندری طوفان: بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوگی

    سمندری طوفان: بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوگی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے خصوصی طیارے کا انتظام کر لیا ہے، بھارتی ٹیم مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام 6 بجے روانہ ہو گی۔

    بھارتی ٹیم آج بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث پھنسی ہوئی ہے، بارباڈوس سے سمندری طوفان گزر گیا ہے اور خوش قسمتی سے یہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق صورتحال جلد معمول پر آنے کی امید ہے، بجلی اور انٹرنیٹ سروس آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے جبکہ ائیر پورٹ بھی اگلے چند گھنٹوں میں کھلنے کی امید ہے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کی ورلڈکپ میں کپتانی کی ہر طرف واہ واہ ہورہی ہے، اب ان کی والدہ نے بھی بیٹے کے لیے نہایت جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس افسانوی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کپتان روہت کی والدہ نے بیٹے اور کوہلی کے لیے پیغام شیئر کرتے ہوئے دونوں کی تصوری بھی پوسٹ کی ہے۔

    روہت کی والدہ پورنیما شرما نے اپنے بیٹے کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے ایک تصویر پوسٹ کی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سب سے اوپر کیپشن درج تھا ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عظیم پلیئرز کی جوڑی‘، ساتھ ہی خصوصی پیغام میں تصوری کی مناسبت سے پورنیما شرما نے لکھا کہ ’بیٹی روہت شرما کے کندھوں پر ہے، قوم اس کے پیچھے ہے جبکہ بھائی اس کے ساتھ کھڑا ہے‘۔

    سوریا کمار نے اپنے متنازع کیچ پر بالآخر خاموشی توڑ دی!

    ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ہر بھارتی کھلاڑی خوشی سے مسکرا رہا تھا وہیں ان کے آنکھیں مسکراتے چہروں کے ساتھ خوشی کے آنسوؤں سے نم بھی تھیں جبکہ روہت اور کوہلی کو بھی روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

  • خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان، نام کیا رکھا جائے گا؟

    خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان، نام کیا رکھا جائے گا؟

    کراچی : خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان ہے ، اس حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آئندہ چند روز میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ان دنوں سطح سمندر کے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں ، جو ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کرکےسمندری طوفان بننے کاامکان ہے۔

    سمندری طوفان کے رخ اوراس کی شدت آنےوالے دنوں میں واضح ہوگی، سمندری طوفان بننے کی صورت میں ریمل نام رکھا جائے گا، جوعمان کا تجویز کردہ ہے۔

    یاد رہے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے بتایا تھا کہ گزشتہ مہینے اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جو انڈیا کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا ، شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت ذیادہ ہوگا جس سے گلوف کا خدشہ ہے۔

  • خوفناک سمندری طوفان : ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیے

    خوفناک سمندری طوفان : ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیے

    نیبراسکا : خوفناک سمندری طوفان نے امریکا میں تباہی مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان نے بہت نقصان پہنچایا جس میں ایک ایسی عمارت کی تباہی بھی شامل ہے جس میں درجنوں افراد مقیم تھے۔

    سمندری طوفان نے امریکہ میں دو ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس دوران شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

    اس کے علاوہ خطرناک طوفان سے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے اوماہا اور نیبراسکا میں ایسے بہت سے مکانات اڑ کر دور جاگرے۔

    ریاست نیبراسکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے قریب پہنچ کر ایک بہت بڑے سمندری طوفان کا ہولناک منظر کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کسی فلمی سین کی طرح لگتا ہے۔

    صوبہ لنکاسٹر نیبراسکا میں سمندری طوفان ایک صنعتی عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی، اس میں 70 افراد موجود تھے جس میں متعدد زخمی ہوگئے۔

    جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اوماہا کے شمال مشرق میں تقریباً 30میل (48.3 کلومیٹر) میں چھوٹے شہر مینٹن کو نقصان پہنچا ہے۔

    یہ قابل ذکر ہے کہ قومی موسمیاتی اتھارٹی نے آج ہفتے کو آوہائیو ، کانزاس ، میزوری ، اکلاہوما اور ٹیکساس ریاستوں کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان سے انتباہ جاری کیا ہے۔

  • سمندری طوفان نے روسی اور یوکرینی شہروں کو تہہ و بالا کر دیا، 20 لاکھ افراد بجلی سے محروم

    سمندری طوفان نے روسی اور یوکرینی شہروں کو تہہ و بالا کر دیا، 20 لاکھ افراد بجلی سے محروم

    سمندری طوفان نے روسی اور یوکرینی شہروں کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا ہے، روس کے سرکاری میڈیا اور یوکرین کی وزارت توانائی کے مطابق مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ اسود کے علاقے میں آنے والے سمندری طوفان کی ہواؤں اور شدید سیلاب نے روس کے جنوب میں تقریباً 19 لاکھ افراد کو بجلی سے محروم کر دیا ہے، محکمہ موسمیات نے طوفان کو سونامی سے تشبیہ دے دی۔

    اتوار کی رات اور پیر کی صبح طوفان سے اوڈیسا، میکولائیو اور کیف سمیت یوکرین کے 16 علاقوں میں 2 ہزار سے زائد قصبے اور دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں، یوکرین کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد اس کے 2,019 دیہاتوں اور قصبوں میں بجلی نہیں ہے۔

    روس یوکرین سرحد کے قریب شہر سوچی میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے جہاں شہر کا بنیادی انفرا اسٹرکچر کو تباہ ہو گیا ہے، طوفان مالڈووا، جارجیا اور بلغاریہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ روس کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ متاثر داغستان، کراسنودار اور روستوف کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن، زپورئیزا اور کریمیا ہیں۔

    طوفان کے باعث مختلف شہروں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بجلی کے سب اسٹیشن فیل ہو گئے، جس سے علاقے کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوئے۔

    روس کی قومی موسمیاتی سروس کے سربراہ نے کہا کہ کریمیا میں آنے والا یہ طوفان ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ طاقت ور تھا۔ یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا میں اتوار کی رات پاور پلانٹ کی 110 میٹر (360 فٹ) چمنی بھی گر گئی، جس سے یوکرین کے بجلی کا انفرا اسٹرکچر مزید کمزور ہو گیا ہے۔

    روس کی بحیرہ اسود کی بندرگاہ سوچی میں بڑی لہریں شہر کے ساحل سے ٹکراتی ہوئی دیکھی گئیں، فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر 3 منزلہ عمارت کو منہدم ہوتے دکھایا گیا ہے۔ روس کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع شہر انپا کے قریب 21 عملے کے ساتھ ایک کارگو جہاز بھی ساحل پر بہہ کر آ گیا۔

  • سمندری طوفان ’تیج‘: سعودی محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    سمندری طوفان ’تیج‘: سعودی محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے سمندری طوفان ’تیج‘ سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’بحیرہ عرب میں ’تیج‘ سمندری طوفان کی شدت بڑھے گی‘۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اتوار کو تیج طوفان تیسرے درجے کا رہا۔ ہوا کی رفتار 178 سے 251 کلو میٹر فی گھنٹہ شام پانچ بجے تک رہی۔‘

    بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو سمندری طوفان تیج کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا، ہوا کی رفتار 119 سے 153 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔

    بحیرہ احمر میں آنے والے سمندری طوفان تیج کا سعودی عرب پر براہ راست کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم بارش کی شکل میں اثرات سامنے آسکتے ہیں۔

    پیر سے بدھ تک سلطنت عمان اور جمہوریہ یمن تیج سمندری طوفان کی زد میں ہوں گے۔ دونوں ممالک میں سمندری طوفان کی رفتار 178 سے 208 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔ یہ صورتحال صبح ساڑھے پانچ بجے تک رہے گی اس کے بعد طوفان کی شدت درجہ دوم ہوجائے گی‘۔

    بدھ کو صبح ساڑھے پانچ بجے سمندری طوفان تیج مدار والے طوفان کی شکل اختیار کرے گا اور ہوا کی رفتار 62 تا 118 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔ اس کے بعد ہوا کی رفتار پچاس تا 61 کلو میٹر فی گھنٹہ تک آجائے گی۔

    منگل سے جمعرات 26 اکتوبر تک گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ نجران ریجن کی الخرخیر اور شرورہ کمشنریوں میں بھی گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، صحرا ربع الخالی میں گرد آلود ہوائیں شدید ہوں گی۔

  • سمندری طوفان ’تیج‘ انتہائی شدت اختیار کرگیا، کراچی سے کتنا فاصلہ رہ گیا؟

    سمندری طوفان ’تیج‘ انتہائی شدت اختیار کرگیا، کراچی سے کتنا فاصلہ رہ گیا؟

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی، محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی، جو کراچی سے 1850 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کردیا، طوفان کا فاصلہ گوادر سے 1600 کلو میٹر اور کراچی سے 1850 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تیج کا فاصلہ عمان سے 530 کلو میٹر ہے، آنے والے چند گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، طوفان کے مرکز میں 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے ارد گرد لہریں 35 فٹ بلندی سے چل رہی ہیں، طوفان کا رُخ  یمن اور عمان کے شمال مغرب کی طرف بڑھتا جا رہا ہے، تاہم اس طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کرلی ، کراچی سے کتنا دور ؟

    بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کرلی ، کراچی سے کتنا دور ؟

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی ، جو کراچی سے 1850 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں جنوب مغرب کی جانب رخ کرنے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 1850 کلومیٹر فاصلے پر موجود ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان کا رخ عمان اور یمن کی جانب ہے، بحیرہ عرب کا طوفان عمان کے جنوب مشرق سے 960 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور آج شام تک طوفان مزید شدت اختیار کر لے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا دباؤ کم ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی پر طوفان کے کوئی اثرات موجود نہیں ہیں۔

    ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض اوقات طوفان پیش گوئی شدہ راستے اور شدت سے ہٹ جاتے ہیں جیسا کہ اس سے قبل سمندری طوفان بِپرجوئے کے معاملے میں دیکھا گیا تھا، جو جون میں بحیرہ عرب میں بنا تھا۔

  • 125 برسوں کے سب سے طاقت ور طوفان اڈالیا نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچا دی

    125 برسوں کے سب سے طاقت ور طوفان اڈالیا نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچا دی

    فلوریڈا: 125 برسوں کے سب سے طاقت ور طوفان اڈالیا نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان اڈالیا فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد جارجیا میں داخل ہو گیا ہے، طوفان میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی ریاستوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشں نے تباہی مچا دی ہے، ایمرجنسی منیجمنٹ نے اڈالیا کو ایک سو پچیس سال کا سب سے طاقت ور ترین طوفان قرار دے دیا ہے۔

    ساحلی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں، سمندی پانی گھروں کو بہا لے گیا، 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی زد پر جو بھی آیا، اڑا لے گئیں، گاڑیاں اڑ گئیں، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، املاک کو شدید نقصان پہنچا، اونچے اونچے درخت زمین پر آ گئے۔

    فلوریڈا میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں، سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں، لوگوں کے گھروں کا سامان پانی میں تیرتا دکھائی دیا، طوفان کے باعث ریاست فلوریڈا ور جارجیا میں ساڑے 4 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

    سمندری طوفان سے امریکا بھر میں 2000 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طوفان کیٹیگری ون میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن اب بھی خطرناک ہے۔

  • امریکی ریاست فلوریڈا طاقت ور سمندری طوفان اڈیلیا کی زد پر

    امریکی ریاست فلوریڈا طاقت ور سمندری طوفان اڈیلیا کی زد پر

    فلوریڈا: تباہ کن سمندری طوفان اڈیلیا امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، اور کیٹیگری تھری یا پھر اس سے زیادہ طاقت کے ساتھ اس کے لینڈ کرنے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا طاقت ور سمندری طوفان کی زد پر ہے، فلوریڈا کے گورنر نے طوفانی بارشوں سے خبردار کر دیا، امریکی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں طوفان فلوریڈا سے ٹکرا جائے گا۔

    سمندری طوفان اڈیلیا فلوریڈا سے پہلے کیوبا سے ٹکرا گیا ہے، جہاں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے، اور کاروبارِ زندگی معطل ہو گیا ہے، طوفان کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    فلوریڈا میں 6 کاؤنٹیز کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، طوفان اڈیلیا کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ لہروں کی بلندی 11 فٹ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

    رہائشیوں نے طوفان سے نمٹنے کی تیاری کر لی، یوٹیلیٹی اسٹورز خالی ہو گئے اور گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کر لی گئی ہیں۔