Tag: سمندری طوفان

  • سمندری طوفان: ہاکس بے جانے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں

    سمندری طوفان: ہاکس بے جانے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں

    کراچی: سمندری طوفان بیپر جوائے کے پیش نظر ہاکس بےجانے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکس بے جانے والی تمام شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ساتھ ہی لائف گارڈز اور ریسکیو ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہاکس بے جانے والے شہریوں کو ماڑی پور چیک پوسٹ سے واپس بھیجا جارہا ہے۔

    حکام نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، چھوٹی گلیوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

  • سمندری طوفان : پاک بحریہ  نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بچالیا

    سمندری طوفان : پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بچالیا

    کراچی : پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوی میرینز نے کریکس ایریامیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پاک بحریہ کےغوطہ خوروں نےسمندر میں پھنسےماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ماہی گیر ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، پاکستان نیوی کےجوان مختلف علاقوں سے لوگوں کےبروقت انخلا کیلئے مصروف عمل ہیں۔

    پاک بحریہ کاجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    دوسری جانب ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے جہازوں کی کھلے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، پاک بحریہ کی جانب سے 64 ماہی گیروں کوسمندر سے ریسکیو کیا جاچکاہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کاجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹربھی معلومات دےرہاہے اور ہیڈکوارٹرزکمانڈرکراچی کےزیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

  • سمندری طوفان سے کراچی میں خطرناک صورتحال: چیف میٹر ولوجسٹ کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    سمندری طوفان سے کراچی میں خطرناک صورتحال: چیف میٹر ولوجسٹ کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی میں اپنے اثرات دکھاتا ہوا جائے گا تاہم کراچی میں خطرناک صورتحال پیدا نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بیان میں کہا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی سے 340 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 355 کلومیٹر دور ہے۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بپرجوئے کی شدت میں کسی حدتک کمی آئی ہے،گزشتہ رات تک سمندری طوفان بپر جوائے بہت زیادہ خطرناک تھا، سمندری طوفان کا صبح کے بعد شمال مشرق کی جانب رخ ہوجائے گا اور شمال مشرق کی طرف بڑھتا رہا تو کیٹی بند سے گزرے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کا خطرہ موجود ہے لیکن شدت کچھ کم ہوئی ہے، طوفان 400 کلومیٹر دوری پر پہنچا تو ہمارے علاقوں میں اثرات نظر آنا شروع ہوگئے، سمندری طوفان جتنا قریب آتا جائے گا اثرات زیادہ ہوتے جائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ طوفان قریب آنےسےآندھی،طغیانی،بارشیں ہوسکتی ہیں اور کراچی میں15اور 16جون کو موسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور آئندہ 2 سے 3 دن تک کراچی میں تیزہوائیں چلیں گے

    سردارسرفراز نے کہا کہ طوفان کراچی کے جنوب سے مشرق 250کلومیٹرکی دوری سے گزرے گا، سمندری طوفان کراچی میں خطرناک صورتحال پیدا نہیں کرے گا تاہم اپنےاثرات دکھاتا ہوا جائےگا۔

    گذشتہ روزچیف میٹرولوجسٹ نے کہا تھا کہ سمندری طوفان بپرجوائے پہلے کیٹگری 3 میں تھا اب 2میں آگیا ہے ، طوفان میں 100 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور ابھی بھی موسلادھار بارشیں دے سکتا ہے۔

  • سمندری طوفان سے قبل کراچی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نرغے میں آ گیا

    سمندری طوفان سے قبل کراچی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نرغے میں آ گیا

    کراچی: سمندری طوفان بیپر جوائے سے قبل کراچی شہر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نرغے میں آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے رضویہ میں عثمانیہ سوسائٹی، رضویہ سوسائٹی اور اطراف میں بجلی غائب رہی، ایئر پورٹ، اسٹار گیٹ، موریہ خان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دن میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، اور رات میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے، انھوں ںے کہا 2 دن سے نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، رات گئے بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔

    سمندری طوفان: ایس ایس جی سی کا گیس بندش کے حوالے سے اہم اعلان

    گلستان جوہر بلاک 7 میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، ادھر شادمان ٹاؤن 14 بی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید حبس اور گرمی سے پریشان شہری حکومت سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

  • سمندری طوفان: ایس ایس جی سی کا گیس بندش کے حوالے سے اہم اعلان

    سمندری طوفان: ایس ایس جی سی کا گیس بندش کے حوالے سے اہم اعلان

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سی این جی اسٹیشنز، کیپٹو پاور، اور فرٹیلائزرز سیکٹر کی گیس تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے سمندری طوفان کے پیش نظر سی این جی اسٹیشنز، کیپٹو پاور، اور فرٹیلائزرز سیکٹر کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کر دی۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی فراہمی آج صبح 7 بجے سے بند کر دی گئی ہے، کمپنی کا کہنا تھا کہ طوفان کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ گیس پاور سیکٹر کو دی جائے گی، یہ اقدام طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

  • سمندری طوفان کے خدشات، 36 خطرناک قرار دی گئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں

    سمندری طوفان کے خدشات، 36 خطرناک قرار دی گئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں

    کراچی: سمندری طوفان کے خدشات کے پیش نظر کراچی کے ضلع جنوبی میں 36 خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ نے اطلاع دی ہے کہ سمندری طوفان کی آمد سے قبل خطرناک قرار دی گئی چھتیس عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں، خطرناک قرار دی گئی عمارتوں میں واقع دکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں ساحل پر قائم تمام ریسٹورنٹس کو بھی مکمل بند کر دیا گیا ہے، ضلع جنوبی میں زیر تعمیر عمارتوں کا کام بھی رکوا دیا گیا ہے۔

    ڈی سی جنوبی کا کہنا تھا کہ آرم باغ، صدر، لیاری، گارڈن، اور سول لائن میں 3 شیلٹر ہاؤس قائم کیے گئے ہیں، اور ضلع جنوبی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کمشنر کراچی اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز کو مخدوش عمارتوں کو سیل کرنے کے احکامات کر دیے ہیں، ایس بی سی اے کی جانب سے کراچی میں 578 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، جس پر کمشنر کراچی نے احکامات دیے ہیں کہ مخدوش عمارتوں کو رہائش پذیر افراد سے خالی کرایا جائے، اقبال میمن نے کہا جو مخدوش خالی عمارتیں ہیں ان کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے۔

    ایس بی سی اے نے کمشنر کراچی کو مخدوش عمارتوں کی فہرست بھی فراہم کر دی، ضلع غربی میں 2، ضلع ملیر میں 4، ضلع شرقی میں 12 مخدوش عمارتیں ہیں، ضلع کورنگی میں 14، ضلع وسطی میں 66، ضلع کیماڑی میں 23، اور ضلع جنوبی میں 456 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔

  • پاکستان میں سمندری طوفان بپر جوئے کے اثرات نمودار

    پاکستان میں سمندری طوفان بپر جوئے کے اثرات نمودار

    پاکستان میں سمندری طوفان ‘بپرجوئے’ کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے

    سمندری طوفان بپر جوئے کے پاکستان میں اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں، ضلع تھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل اسلام کوٹ اورننگرپارکرکے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تھرکول پروجیکٹ اورگرد نواح میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔

    بارش کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں میں اسکول کا گیٹ گرنےسے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    ادھر انتظامیہ کی وارننگ کے باوجود تھرکی ساحلی پٹی پر واقع دیہات کے لوگ تاحال موجود ہیں اور انہوں نے ابھی تک نقل مکانی شروع نہیں کی ہے۔

    ضلع انتظامیہ کےمطابق سمندری طوفان کی لینڈنگ تھر سےہوگی،اوہ وہ ڈیپلو سے ہٹ کریگا،سمندری طوفان کے باعث ضلع میں 25ہزارافراد کے متاثرہونےکااندیشہ ہے۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نےتھرپارکرمیں ہنگامی بنیادوں پرریسکیو1122سروس کاآغازکردیاہے،سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی،ہیلتھ سروسزنےپہلےمرحلے میں 5ایمبولینسز مٹھی پہنچادیں جبکہ ڈپٹی کمشنرتھرکی ہدایت پر2ایمبولینسزتحصیل چھاچھرو،2نگرپارکرایک ڈیپلوکیلئےروانہ کردی گئیں ہیں۔

  • سمندری طوفان سے بچاؤ کیلئے ایوان میں دعا

    سمندری طوفان سے بچاؤ کیلئے ایوان میں دعا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سمندری طوفان سے بچاؤ کیلئے ایوان میں دعا کرائی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قدرتی آفت کا سامنا کرنے کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے سمندری طوفان سے بچانے کیلئے ایوان میں دعا کرائی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قدرتی آفت کا سامنا کرنے کا خطرہ ہے، سندھ حکومت بھی کام کر رہی ہے اور بلوچستان میں اس پر کام ہورہا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپیل کی کہ لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

    خیال رہے سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب میں چار سو دس کلومیٹر دوری پر ہے جبکہ ٹھٹھہ سے اس کا فاصلہ چار سو کلومیٹر رہ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے اردگرد ہوائیں ڈیڑھ سو سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہیں ، طوفان کے اطراف لہریں تیس فٹ بلند ہیں ، بپرجوائے پندرہ جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر اوربھارتی گجرات سے گزرے گا۔

  • ‘طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا’

    ‘طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا، عوام طوفان کی صورتحال کومعمولی نہ سمجھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کو کافی دنوں سے مانیٹر کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے صوبائی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے، طوفان غیر متوقع طور پر رفتار اور راستہ بدل سکتے ہیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ طوفان اب تھوڑا بہت پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے، بلوچستان کی طرف طوفان کی شدت کم سندھ میں خطرات زیادہ ہیں اور سندھ میں متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا، تمام اداروں سے رابطے میں ہیں، اب طوفان نارتھ کی طرف جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طوفان کے حوالے سے بدین اور ٹھٹھہ ہائی رسک ایریاز ہیں، 14 سے 16 جون تک مزید علاقے تیز بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔

    شیری رحمان نے بتایا کہ طوفان کے اثرات دوسرے علاقوں میں پہنچیں گے، کراچی کو لوگ سی ویو خالی کرنا چاہیں تو ضرور کریں،ٓ سولر پینل، چھتیں، کمزور مکان ہواؤں اور بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بھی ہنگامی حالات ہیں، عوام طوفان کی صورتحال کومعمولی نہ سمجھیں، ماہی گیر طوفان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، طوفان بھارت سے پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے، سمندری طوفان بلوچستان کی طرف رخ کر رہا ہے، جس کے باعث تیز ہواؤں اور بارشیں برسنے کا سبب بنے گا۔

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ سجاول آدھااورکیٹی بندرکو تقریباًخالی کرالیاگیا ہے، کئی علاقوں سےلوگوں کازبردستی انخلاکرایاجارہا ہے،جان ہے تو جہان ہے۔

    وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ آج شام وزیر اعظم کو سائیکلون سے متعلق بریفنگ دیں گے، سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ریلیف کیمپ سے گھروں تک لے جائیں، ہم چاہتے ہیں فلڈ ریلیف کا تخمینہ الگ کیا جائے.

  • ‘سمندری طوفان : کراچی میں کتنی ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے؟’

    ‘سمندری طوفان : کراچی میں کتنی ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے؟’

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوگی ، کلاؤڈ برسٹ ہوا توسنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ساحلی علاقوں سے47ہزارلوگوں کومنتقل کرنا ہے، اب تک 22 ہزار 247 لوگوں کومنتقل کرچکے ہیں ، بہت سےلوگ رشتےداروں اورکافی لوگ کیمپس میں شفٹ ہوئےہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنر،ڈپٹی کمشنرسےکہاہےکھانےپینےکی اشیافراہم کی جائیں، ریسکیو1122کاعملہ بھی فیلڈپرموجودہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہےکہ کسی کوکسی طرح کانقصان نہ ہو، کہاجارہاہے100ملی میٹرسےزیادہ بارش ہوگی، کلاؤڈبرسٹ ہواتوسنگین صورتحال پیداہوسکتی ہے، عوام غیرضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ تفریح کیلئےبھی گھروں سےباہرنکلتےہیں خداراایسانہ کریں، ماہی گیروں اورعام شہری براہ مہربانی حکومت سے تعاون کریں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو،آصف زرداری،وزیراعلیٰ سندھ صورتحال کومانیٹرکررہےہیں، پی ڈی ایم اے،کےایم سی، واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی کی تمام مشینری سڑکوں پر ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سکھر میں پی ڈی ایم اےکی مشینیں بھی کراچی منگوالی گئیں، جن اضلاع میں خطرہ نہیں انکی مشینری بھی دوسرے شہروں میں پہنچادی گئی، ہمیں گھبرانےکی ضرورت نہیں مگراحتیاط کرناہے۔