Tag: سمندری وسائل

  • جاپان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم

    جاپان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی معیشت میں استحکام کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھا لیا ہے، وفاقی سطح پر بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر علی زیدی شپنگ انڈسٹری سے متعلق پالیسی کا اعلان کریں گے۔

    صنعتِ جہاز رانی کی پالیسی میں پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، دوسری طرف حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ایشیائی ریاستوں سمیت معاشی طاقت جاپان کی نظریں بھی پاکستان کی طرف مرکوز ہو گئی ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ جاپان نے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ابتدائی طور پر جاپان کورنگی فش ہاربر پر ساڑھے 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    حکومتی ذرایع نے انٹرنیشنل پلیئرز کی سرمایہ کاری میں دل چسپی کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں شپنگ پالیسی کے تحت مال بردار جہازوں کی تعداد بڑھانے کا بھی منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، پاکستان کو غیر ملکی جہازوں کو کرائے کی مد میں اربوں ڈالرز ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

  • سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، نیول چیف

    سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، نیول چیف

    اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےسمندروں کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہم سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اقوام عالم کے ساتھ آج سمندروں کا عالمی دن منا رہی ہے، سمندروں کے عالمی دن کے لیے اقوام متحدہ کا منتخب موضوع "صنف اورسمندر ” ہے۔

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سمندروں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا سمندروں سے جڑی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ہے، سمندری وسا ئل کے دیرپا استعمال اور بقا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ نے کہا دن کو منانے کا مقصداس شعبےمیں خواتین کےکردارکی حوصلہ افزائی ، سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انسانی سرگرمیوں کے سمندر  پراثرات سےعالمی برادری کوروشناس کرانا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا سمندری وسائل کے دیرپا استعمال کےفروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ساحل کی صفائی، سمندری وسائل سے آگاہی کے لیے واک اورسیمینارزکیے جارہے ہیں جبکہ سمندر اور سمندری وسائل سے آگاہی کے لیے پاک بحریہ نے مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی ہے۔

    خیال رہے سمندروں کاعالمی دن 1992 میں ریوڈی جینرو میں ہونے والی زمین کے نام سے منعقد کی جانے والی کانفرنس سے منانے کا آغاز ہوا جبکہ یہ دن اقوام متحدہ کے تحت 2008 سے ہرسال سمندر کے تحفظ کا شعوراجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔