Tag: سمندری ہوائیں

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر، تیز ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر، تیز ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی : سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی کے ستائے کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ساتھ ہی وقفے وقفےسے ہوائیں چلیں گی۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : مون سون کا پہلا اسپیل ! گرمی کے ستائے کراچی والوں کے لئے خوشخبری آگئی

    آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں بوندا باندی باندی کا امکان ہے، 19 جون سے شہر میں صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ 25 جون سے مون سون کا پہلا اسپیل انٹری لے گا۔

  • زمین پر موسموں کا نظام نہایت پیچیدہ اور نازک ہوتا ہے، جانیے کیسے؟

    زمین پر موسموں کا نظام نہایت پیچیدہ اور نازک ہوتا ہے، جانیے کیسے؟

    آئیے یہ اہم بات جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ بارش کا عمل، سمندری ہوائیں، نمی اور ہوا کا دباؤ کیا ہوتا ہے؟

    ہمارے سیارے زمین کا موسم سب مقامات پر یکساں ہر گز نہیں ہوتا۔ سمندر، ریگستان، پہاڑ اور ہموار سطح پر موسموں کے مختلف پیٹرنز بنتے ہیں۔ زمین پر موسموں کا نظام نہایت پیچیدہ اور نازک ہے، جہاں ہوا کا دباؤ، درجہ حرارت، نمی اور سمندری ہوائیں ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان تمام عناصر کا بارش، گرمی اور ہوا کے نظام سے گہرا تعلق ہے۔

    بارش کے بننے کا عمل


    بارش کا عمل ایک خاص قسم کے فضائی دباؤ، جسے ’’Low Pressure‘‘ (کم دباؤ) کہا جاتا ہے، سے ہوتا ہے۔ جب کسی علاقے میں ہوا گرم ہو کر ہلکی ہو جاتی ہے، تو وہ اوپر اٹھتی ہے۔ یہ اُٹھتی ہوئی ہوا ساتھ میں نمی بھی لے جاتی ہے۔ جیسے جیسے یہ ہوا بلندی پر پہنچتی ہے، وہ ٹھنڈی ہونے لگتی ہے، اور اس میں موجود بخارات پانی کے قطروں میں بدل جاتے ہیں۔ یہی قطرے مل کر بادل بناتے ہیں، اور جب بادل بھاری ہو جاتے ہیں تو بارش کا سبب بنتے ہیں۔

    ہائی پریشر زون


    زیادہ دباؤ ’’High Pressure‘‘ والے علاقوں میں ہوا اوپر سے نیچے کی طرف آتی ہے اور یہ عام طور پر خشک ہوتی ہے۔ اس عمل میں بخارات اوپر نہیں جا پاتے جس کی وجہ سے بادل نہیں بنتے۔ لیکن اگر فضا میں پہلے سے نمی موجود ہو (خاص طور پر ساحلی علاقوں میں) تو وہ نمی زمین کے قریب جمع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گھٹن اور حبس زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

    سمندری ہوائیں اور بادل


    زمین اور سمندر کے درجہ حرارت کے فرق سے ہوا کا رخ بنتا ہے۔ گرمیوں میں دن کے وقت زمین کی سطح جلد گرم ہو جاتی ہے، جب کہ سمندر کی سطح نسبتاً ٹھنڈی رہتی ہے۔ گرم ہوا ہلکی ہو کر زمین سے اوپر اٹھتی ہے جب کہ سمندر سے ٹھنڈی اور مرطوب ہوا زمین کی طرف چلتی ہے، جسے Sea Breezes (سمندری ہوائیں) کہتے ہیں۔ یہ ہوائیں نمی لے کر آتی ہیں اور جب یہ خشکی پر آ کر گرم فضا سے ملتی ہیں تو بادل بنتے ہیں اور بارش ہوتی ہے۔

    گرمیوں میں رات کے وقت زمین کی سطح جلد ٹھنڈی ہو جاتی ہے، جب کہ سمندر آہستہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔ لہٰذا، گرم ہوا سمندر سے اوپر اٹھتی ہے اور زمین کی طرف سے ٹھنڈی ہوا سمندر کی طرف سفر کرتی ہے، جسے Land Breezes (زمینی ہوائیں) کہتے ہیں۔

    ہواؤں کا رک جانا اور نمی کا بڑھ جانا


    کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ سب ٹراپیکل رج (Subtropical Ridge) (ہائی پریشر زون) کی وجہ سے مون سون ہوائیں رک جاتی ہیں، بادل بننا بند ہو جاتے ہیں اور درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ نمی بھی بڑھنے لگتی ہے، جو سمندری ہواؤں کو روک دیتی ہے۔ اس دوران زمین کی سطح گرم رہتی ہے، لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے ماحول مرطوب اور گھٹن زدہ ہو جاتا ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سمندری ہوائیں بحال

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سمندری ہوائیں بحال

    کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، جس کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بوندا باندی کاامکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جڑواں شہروں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، نالہ لئی گوالمنڈی سمیت مختلف نشیبی علاقے زیب آب آچکے ہیں۔

    ڈی سی حسن وقارچیمہ نے نالہ لئی گوالمنڈی سمیت مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ گوالمنڈی کے مقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 9 فٹ سے زائد ہے، متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں نکاسی کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

    ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ سیدپور میں 60 ملی میٹر،گولڑہ میں 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

    مفت بجلی دینا شروع کررہے ہیں، وزیر توانائی سندھ کا اعلان

    کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 5 فٹ ریکارڈ کی گئی، واسا ہائی الرٹ ہے، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی اور حبس

    سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی اور حبس

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث دن میں گرمی اور حبس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیش تر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفر آباد اور گلگلت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مطلع صاف رہے گا۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئیں

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئیں

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئی ہیں، گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیات کے محکمے نے آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    موسمیات کے مطابق سندھ میں مون سون سسٹم 30 جون سے داخل ہوگا، اور کراچی میں یکم جولائی سے مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا۔

    ملک کے بیش تر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہےگا، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے، کراچی اور بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

  • کراچی میں سمندر کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، موسم خوشگوار

    کراچی میں سمندر کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، موسم خوشگوار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سمندر کی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹھنڈی سمندری ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

  • کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری

    کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، دن کے اوقات میں شہریوں کو گرم موسم کا سامنا رہے گا۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی

    کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی

    کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی آگئی ، محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے کراچی میں سمندری ہواؤں کے بحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ آج شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہآج ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، جنوب، مغربی بلوچستان کے اضلاع گودار، پنجگور ، پنجاب کے اضلاع سرگودھا، گجرات، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد جبکہ خیبرپختونحوا کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، بنوں ، ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔

    گلگت بلتستان ، مظفر آباد سمیت کشمیر کے تمام اضلاع میں چند مقامات پر  بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولپنڈی، گوجرانولہ ، مالاکنڈ، ہزارہ، قلات ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔

    سب سے زیادہ بارش مری 04 ، ناروال 01، خیبرپختونخواہ میں کاکول 03، مالم جبہ 01 ، کشمیر میں مظفر آبا د(سٹی 06، ائیر ُپورٹ04) ، راولاکوٹ 03 جبکہ لسبیلہ 14، بارکھان 02 اور بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

  • کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد، رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، سمندری ہواؤں کے بحال ہونے سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی کے سمندر میں ایک ہوا کا کم دباؤ موجود ہے اور اس کا کم دباؤ کے رخ کا اندازہ آئندہ کچھ دنوں میں ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کو مختلف علاقوں سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کرنٹ لگنے سے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں ہیٹ ویوکی نئی لہرکا خدشہ، پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

    کراچی میں ہیٹ ویوکی نئی لہرکا خدشہ، پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

    کراچی: شہر قائد میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اورہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیرتک موسم شدید گرم رہے گا، شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور ہیٹ ویوکے دوران ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا۔

    دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات میں صبح 11 سے دوپہر3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں، سر گیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا، شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔