Tag: سمندری ہوائیں بحال

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوئی

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوئی

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئیں لیکن گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت اس وقت 35 سینٹی گریڈ ہے اوراس کی شدت چالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب پینسٹھ فیصد ہے۔۔ جس کی وجہ سے حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری ہے،بہاول پور، جھنگ میں 44 ، فیصل آباد ملتان سرگودھا میں 43 ، سبی 41 ، دادو لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی

    لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری، پشاور میں اکتالیس اورکوئٹہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔

    سندھ ، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں مزید بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی میں مزید بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    مون سون کا سسٹم کراچی سے دور ہوگیا، شہر میں کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے بارش کے بعد اب کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور کل سے شہر کے موسم بھی معتدل ہونا شروع ہوجائے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں گرمی بڑھ رہی تھی، شہر میں کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کم ہوگی،

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر قائد میں آئندہ دنوں میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں،

    چیف میٹرولوجسٹ کا موسم کے حوالے سے بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سمندری ہواؤں میں تعطل کے باعث اکتوبر کا مہینہ گرم رہے گا۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع، مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع، مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

    کراچی : کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں اور درجہ حرارت معمول پر آنے لگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان مزید کمزور ہوگیا ہے، ہوا کے کم دباؤکے سبب ٹھٹھہ، تھرپارکرمیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وایوطوفان کے اثرات ختم ہوتے ہی کراچی کا موسم بہتر ہونے لگا، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں ، محکمہ موسمیات نے کہا سائیکلون طوفان ختم ہوچکا ،بارش کاامکان نہیں، شہر قائد میں آج موسم گرم اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوامیں نمی کاتناسب65 فیصد ہے اور ہوا مغرب کی جانب سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے نواں ٹراپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا بحیرہ عرب میں بننے والاوائیو طوفان مزیدکمزور ہوگیا ہے ، وایوطوفان کراچی کے جنوب میں330کلومیٹر دور ہے ، سائیکلون کے مرکز میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں ، طوفان مزید کمزور ہوکر ڈپریشن میں بدل جائے گا۔

    ہوا کے کم دباؤ کے سبب ٹھٹھہ، تھرپارکر میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی اور درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندرمیں طغیانی کےباعث ماہی گیرآج کھلےسمندرکارخ نہ کریں۔

    دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبس گھنٹوں میں راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور ،کوہاٹ،ڈی آئی خان،ژوب، کشمیر اور دیگرشہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ، پارہ چھ ڈگری نیچے آگیا

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ، پارہ چھ ڈگری نیچے آگیا

    کراچی : شہر قائد میں  ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوا اور  سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی آگئی، کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چار روز سے رہنے والی شدید گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور سمندری ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور پارہ چھ ڈگری نیچے آگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ملک کے بعض علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہیگا تاہم بعددوپہر جنوبی پنجاب میں تیز/گردآلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    حیدر آباد،سکھر،شہیدبینظیرآباد، میرپورخاص میں شدیدگرمی کی لہر برقرار ہے، ملتان ، رحیم یار خان، تربت میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے زیادہ جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بینظیرآباد47،جیکب آباد، سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔