Tag: سمندر میں چھلانگ

  • ویڈیو: باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی

    ویڈیو: باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی

    دنیا میں ماں اور باپ کی اپنی اولاد سے محبت لازوال ہوتی ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگادی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باپ نے کروز شپ سے گرنے والی اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا کر اولاد سے محبت کی نئی مثال قائم کردی اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ معاملہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی 14 منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلیے لڑکی کا والد بھی سمندر میں کود گیا۔

    تقریباً 10 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور واپس جہاز پر منتقل کردیا۔

    سوشل میڈیا پر مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر ریسکیو حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ اور بیٹی کو بچا کر واپس لاتے ہیں، جس پر جہاز پر سوار افرادخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

    حیرت انگیز ویڈیو: دنیا کا منفرد سمندر پر تیرتا پرتعیش ہوٹل، 5 سال سے کیوں بند ہے؟

    رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا تو جب بچی کشتی کے کنارے لگی لوہے کی حفاظتی سلاخوں (railing) کے پاس کھڑے ہوکر تصویریں بنوانے میں مصروف تھی کہ اچانک سمندر میں گر گئی۔

  • کراچی : نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

    کراچی : نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

    کراچی : نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان شاہ زیب کی لاش نکال لی گئی، شاہزیب نے نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ، لاش کو کیماڑی سمندر 18 نمبر گیٹ سے ایدھی بحری ٹیم نےتلاش کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ضابطے کی کارروائی کےلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    کراچی میں 27 سالہ نوجوان شاہزیب نے نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگائی تھی، وہ ناظم آباد3نمبر کا رہائشی تھا، شاہزیب علی معاشی حالات سے تنگ آکرسمندرمیں کودا تھا۔

    بھائی نے بتایا تھا کہ شاہ زیب سب سے چھوٹا اور والد کے ساتھ ٹیلر کا کام کرتا تھا، شاہ زیب کا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا ، 3آپریشن ہوچکے تھے، سول اور جناح اسپتال میں بھائی کا علاج ٹھیک نہیں کیا گیا، وہ کافی اذیت میں اورہمت ہار چکا تھا۔