Tag: سمندر میں گر کر تباہ

  • امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ

    امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ

    بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔

    بحریہ کا کہنا ہے کہ ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر برد ہوا، امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

    امریکی بحریہ کے مطابق طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تھائی لینڈ کی پولیس کا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے باعث جہاز میں سوار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

    تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے سے متعلق بتایا کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔

    طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکر ہلاک

    تھائی ایمرجنسی سینٹر کے مطابق یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔

  • سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے  کا ملبہ مل گیا ، کوئی مسافر نہ بچ سکا

    سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ، کوئی مسافر نہ بچ سکا

    ماسکو : سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ، حادثے میں کوئی بھی مسافر نہ بچ سکا، طیارے میں عملے سمیت اٹھائیس افراد سوارتھے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی حصے میں واقع کامچٹکا جزیرے میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ، مسافر اور عملے کے افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا سکا، سمندر سے 9 افراد کی لاشیں نکال کی گئی ہے۔

    طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد امدادی ٹیموں نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مذکورہ علاقے میں طیارے کی تلاش شروع کی تھی اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سمندر سے ملنے والا ملبہ لاپتہ روسی طیارے کا ہے تاہم حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے کا موسم ٹھیک نہیں ہے۔

    گذشتہ روز روسی طیارہ انٹونیو این 26 علاقائی دارالحکومت پیٹرو واولوسک کامچتسکی سے شمالی کامچٹکا کے ایک گاؤں جا رہا تھا ، جب اس کا ہوائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں ائیر ٹریفک نے طیارے کی سمندر میں گرنے کی تصدیق کی تھی ، مسافروں میں گاؤں کے میئر اولگا موکیریفا بھی شامل تھے۔

    اس سے قبل روس میں طیارے کا آخری حادثہ مئی 2019 میں ہوا تھا، جس میں طیارے کے رن وے پر اترتے ہی آگ لگ گئی تھی اور حادثے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے