Tag: سمندر پار پاکستانیوں

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع کی منظوری

    ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع کی منظوری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پہلی باراسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دے دی، 3روزہ اجتماع 13 تا16مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کی ملکی سیاست میں خیرمقدم کرتے ہوئے پہلی باراسلام آباد میں سمندر پارپاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دے دی، وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

    اس حوالے سے سیکریٹری اوورسیزانٹرنیشنل چیپٹرزعبداللہ ریاڑ کی سیکرٹری جنرل اسد عمرسے ملاقات ہوئی ، جس میں سمندر پار پاکستانیوں کےسہ روزہ اجتماع کے انعقاد سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

    سمندر پار پاکستانیوں کا 3 روزہ اجتماع 13 تا16مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا ، جس میں دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے منتخب ذمہ داران،کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔

    اجتماع میں یورپ، امریکا،وسط ایشیاسمیت دنیا کے دیگر حصوں سےمندوبین مدعوکئےجائیں گے جبکہ ملکی،غیرملکی میڈیاکوبھی سمندرپارپاکستانیوں کےاجتماع کے لئے دعوت دی جائے گی۔

    مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ سمندر پارپاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانی روز اوّل سے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں، ملکی ترقی کیلئےسمندر پار پاکستانیوں کا کردار بےمثال ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ کااہم سنگ میل ثابت ہوگا، دنیا بھر سے بھائیوں کو مدعو کریں گے اورعمران خان آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر : اسٹیٹ بینک بہترین پروگرام لارہا ہے

    سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر : اسٹیٹ بینک بہترین پروگرام لارہا ہے

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک بہترین پروگرام لارہا ہے، آئندہ 7سے 8دن میں پروگرام کا اجرا کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن آئی ٹی نے ڈی جی اسکلز سےمتعلق بریفنگ میں کہا کہ اقلیتوں،خصوصی افراداورخواجہ سراؤں کوفری لانسنگ کی تربیت دی گئی ، فری لانسنگ کے ذریعے دنیاسےکاروبارلینےکی تربیت دی گئی۔

    سیکرٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کے لئے بھی ایک حکومتی پیکج کی ضرورت ہے جبکہ سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیکسٹائل پر ہی زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک بہترین پروگرام لارہا ہے ، پروگرام صرف سمندرپارپاکستانیوں کے لیےہوگا اور آئندہ 7سے 8دن میں پروگرام کا اجرا کر دیا جائے گا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارےبچےویڈیواورآن لائن گیمزکھیلتےہیں، بچوں کومثبت سمت میں لگایاجائےتو اس سے ملک کا فائدہ ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے تحت اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

    زلفی بخاری نے”روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس”منصوبے کو حتمی شکل دے دی اور اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اوراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا معاملہ، ٹاسک فورس تشکیل

    سمندر پار پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا معاملہ، ٹاسک فورس تشکیل

    اسلام آباد : سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ای ووٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس تشکیل دے دی، پہلا اجلاس کل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس کی منظوری دے دی ہے، اعلامیے کے مطابق ‏ٹاسک فورس سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تشکیل دی گئی، ‏انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس بطورتھرڈ پارٹی نادرا کے آئی ووٹنگ سافٹ وئیر کا ٹیکنیکل آڈٹ کرے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ٹاسک فورس نادرا کے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لے گی، ٹاسک فورس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ٹی بٹلر دبئی ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی سربراہی میں یہ ٹاسک فورس قائم کی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس دس دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی اور رپورٹ سپریم کورٹ کو بھی پیش کی جائے گی،جس کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کو 2018 کے انتخابات میں ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس کل الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا‏۔


    مزید پڑھیں : نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے آن لائن سسٹم تیار کرلیا


    یاد رہے کہ 12 اپریل کو سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت مین چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ووٹنگ کے لیے آن لائن سسٹم تیار کرلیا ہے۔

    چیئرمین نادرا مبین یوسف نے سپریم کورٹ میں ویڈیو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹنگ سسٹم اردو اور انگلش میں بنایا گیا ہے، ووٹر کی شناخت پاسپورٹ ٹریکنگ نمبر سے کی جائے گی، ایسا کوڈ دیا جائے گا جو روبوٹ نہ پڑھ سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔