Tag: سمندر پار پاکستانی

  • اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    کراچی: امریکا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی آنے لگی، 8 ماہ کے دوران سعودی عرب سے ریمی ٹینس ( ترسیلات زر) میں 6.8 فیصد، امریکا سے 7.8 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر کے حوالے سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران امریکا،سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی رقوم میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی سخت پابندیوں اور تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمت کی وجہ سے مستقبل میں امریکا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید کمی متوقع ہے۔

    رواں سال پاکستانیوں نے سعودی عرب سے 3.57 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

    اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 6.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور سعودی عرب سے پاکستان 3.57 ارب ڈالر ارسال کیے گئے۔

    امریکا سے اسی مدت کے دوران 7.8 فیصد کمی سے 1.51 ارب ڈالر اورمتحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی سے 2.76 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں جبکہ یورپی ممالک سے جولائی 2016 تا فروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔

    یورپی ممالک سے جولائی 2016 تافروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ30 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔ جنوری 2017 کے مقابلے میں فروری 2017 کے دوران ترسیلات زر میں 4.7 فیصد کی کمی رہی، اور ایک ارب 41 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی ترسیلات کی گئیں۔

    اس دوران خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر، اور عمان سئ ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 197.63 ملین ڈالر سے گھٹ کر168.2 ملین ڈالر، سعودی عرب سے بارہ فیصد کمی سے 457.07 ملین ڈالر سے گھٹ کر 404.39 ملین ڈالرریکارڈ کی گئیں۔

     برطانیہ سے 5 فیصد کمی سے 179.65 ملین ڈالرسے گھٹ کر170.55 ملین ڈالر، امریکا سے دو فیصد کمی سے 182.17 ملین ڈالر سے کم ہوکر177.76 ملین ڈالر اور عرب امارات سے 320.37 ملین ڈالرسے گھٹ کر 320.24 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

  • پاکستانی گلوکارہ سلمیٰ آغا کو بھارت کا تاحیات ویزہ مل گیا

    پاکستانی گلوکارہ سلمیٰ آغا کو بھارت کا تاحیات ویزہ مل گیا

    نئی دہلی : پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سلمیٰ آغا کو بھارتی حکومت نے او آئی سی کارڈ جاری کردیا ہے،جو بھارت میں لائف ٹائم ویزہ کے برابر تصور کیا جاتا ہے۔

    بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا نے بھارتی وزیر داخلہ راجیناتھ سنگھ سے پیر کے روز ملاقت کی جس کے بعد بھارت کی جانب سے انہیں یہ ویزہ جاری کیا گیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ بھارتی ویزہ حاصل کرنے کے بعد کسی تھانے میں رپورٹ کرنے کی پابند نہیں ہوں گی اور وہ کسی بھی وقت بھارت آسکیں گی جیسے ان کے آباؤ اجداد بھارت کے شہر مہارشڑا شہر آتے جاتے ہیں۔

    اس موقع پر سلمیٰ آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ویزے کے مسئلے پر وزیراعظم مودی کی حکومت ان کی بہت مدد کررہی ہے، ویزہ حاصل کرنا میرا حق ہے۔ میرے آباؤاجداد کا تعلق بھارت کے شہر مہارشٹر سے تھا اور میں بھی بھارتی شہری بننا چاہتی ہوں‘‘۔

    قبل ازیں اداکارہ نے بطور سمندر پار بھارتی شہری کی حیثیت سے بھارتی حکام کو ویزہ سے متعلق درخواست دائر کی تھی، جس کا بھارتی حکومت نے پاکستانی اداکارہ مثبت جواب دیا ہے۔

    انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر موددی کے خواتین کے حوالے سے اقدامات میں کو سراہا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے سلمیٰ آغا معروف بھارتی اداکار گُجل کشور اور انوری بیگم کی پوتی ہیں، جو اس وقت برطانوی میں شہریت حاصل کرنے کے بعد مقیم ہیں۔