سمندر کی تہہ میں غوطہ خور تیراکی میں مصروف تھے کہ اچانک وہ خوف ناک زلزلے کی زد پر آ گئے، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
پانی کے اندر زلزلے دراصل وہ بھونچالی سرگرمیاں ہیں، جو زمین کی سطح کے نیچے واقع ہوتی ہیں، خاص طور پر سمندر یا بحیرہ جیسے پانیوں کے نیچے، اور اس کی وجہ زمین کے لیتھوسفیئر کے بڑے سلیب یعنی ٹیکٹونک پلیٹوں کی نقل و حرکت ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سمندر کے نیچے ایک زبردست زلزلے کی منظر کشی نظر آ رہی ہے، اس خوف ناک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکوبا ڈائیورز مزے سے تیر رہے ہیں کہ اچانک سمندر کا سکون مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔
What a magnitude 7.2 earthquake may look like underwater.
pic.twitter.com/xOMQypJ1mP— Science girl (@gunsnrosesgirl3) January 4, 2024
جاپان زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا
زلزلے کے باعث مرجان کی چٹان زلزلے کے جھٹکوں سے بری طرح ہل گئی، اور تہہ میں پڑی ریت اٹھی اور پانی میں کسی دھماکے کی طرح پھٹ کر پھیل گئی۔
View this post on Instagram