Tag: سموسہ فروش

  • سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ  آفیسر بن گئیں

    سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ آفیسر بن گئیں

    ٹنڈوجام: سموسہ فروش کی دو بیٹیاں گزیٹڈ افسر بن گئیں، 6 بچوں کے والد حبیب نے سموسے بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی۔

    تفصیلات کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال، ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی دو بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو اسٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔

    مظفرآبادکالونی کےحبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ سترہ کی افسر بن گئیں۔

    چھے بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کا اعلیٰ تعلیم دلوائی، دو بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔

    ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئی جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہیں۔

    دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاؤں کی بدولت قرار دی ہے۔

  • سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی

    سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی

    مانسہرہ: مالاکنڈ میں سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔

     محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا یہ بات مالاکنڈ کے سموسہ فروش کے بیٹے شاہ فیصل نے ثابت کردی، 18 سالہ شاہ فیصل نے ایف ایس سی کے کمپوٹر سائنس گروپ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا اور بتادیا کہ محنت کبھی رائئگاں نہیں جاتی۔

    فیصل نے امتحان میں کُل 1100 میں سے 869 مارکس حاصل کئے ان کی کامیابی کی خبر سن کر فیصل کے والد کے آنکھوں چمک جاگ اُٹھی۔

    طالبعم کی کامیابی خبر اسکول اور کالج تک پہنچی تو ان کے اساتزہ نے مبارکباد دینے فیصل کے گھر کا دورہ کیا اس موقع پر طالبعم بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

    فیصل اپنا اضافی وقت گاوں کے بچوں کو تعلیم دینے صرف کرتا ہے ۔