Tag: سموسے

  • امریکا میں سموسے کی قیمت کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    امریکا میں سموسے کی قیمت کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    سموسے اور پکوڑے کی بات کی جائے تو ایشیا ممالک میں ان چیزوں کو خوب پسند کی جاتی ہے، لیکن وقت کے ساتھ ایشیائی چیزوں کی مانگ بیرون ملک میں بھی بڑھ رہی ہے۔

    تاہم ایک یوٹیوبر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اشیائی سوغات سموسے کی قیمت دیکھ کر سر پکڑ لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Drew Hicks (@indiadrew77)

    یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں امریکا میں سموسے خریدنے کا تجربہ شیئر کیا، ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہے جہاں اس کی مینیو کارڈ میں 2 سموسے کی قیمت دیکھ کر آنکھیں باہر آگئی۔

    یوٹیوبر کہنا تھا کہ  بھارت میں 2 سموسوں کی قیمت 20 روپے ہے لیکن امریکا میں ان کی قیمت 500 روپے ہے، انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چلو واپس ’بہار‘ انڈیا چلتے ہیں بھئی۔

  • میاں بیوی سموسموں سے یومیہ ‘ایک ملین’ کمانے لگے، جانئے دلچسپ روداد

    میاں بیوی سموسموں سے یومیہ ‘ایک ملین’ کمانے لگے، جانئے دلچسپ روداد

    سموسے ہر شخص کی پسند ہے، جو کسی بھی موسم اور مواقع کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سموسہ فروخت کرنے والے یومیہ ایک ملین سے زائد روپے کماسکتا ہے؟

    جی ہاں بھارتی شہر بنگلور میں ایک جوڑا منفرد سموسوں کی مدد سے ماہانہ کروڑوں روپے کمارہا ہے جوکہ ایک ریکارڈ بھی ہے۔

    ندھی سنگھ اور شیکھر ویر سنگھ نے سال دوہزار سولہ میں ایک چھوٹی سی دوکان سے اپنے بزنس کا آغاز کیا جس کے لئے انہوں نے بہترین نوکری کو چھوڑا جہاں انہیں ماہانہ لاکھوں تنخواہ ملتی تھی۔

    جوڑے نے اپنے برانڈ کا نام ‘سموسہ سنگھ ‘ رکھا، کاروبار کے آغاز سے ہی دونوں نے یہ اصول طے کرلیا تھا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے آلو، قیمے اور سبزیوں کے علاوہ دیگر بہت سے سموسے متعارف کرائے جن میں چاکلیٹ سموسہ، پنیر سموسہ، باربی کیو سموسہ ان کی خاص پہنچان تھی، جنہوں نے بڑی تعداد میں گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے کی جانفشانی کا یہ نتیجہ نکلا کہ اب وہ ہر ماہ 30 ہزار سموسے فروخت کرتے ہیں اور اس سے یہ جوڑا سالانہ 45 کروڑ بھارتی روپے کماتا ہے، جو تقریباً یومیہ بارہ لاکھ بنتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے بتایا کہ اپنی پروڈکٹ کو متعارف کرانے کے لئے اس کی بھرپور مارکیٹنگ کی اور مختلف کمپنیوں کے دفاتر میں بذریعہ فون اپنے پروڈکٹ کو متعارف کرایا۔

    اس انتھک محنت کا یہ نتیجہ نکلا کہ انہیں 80 ہزار سموسوں کا آرڈر ملا جس کے لئے ہمیں بڑے کچن کی سخت ضرورت تھی اور کچھ افرادی قوت بھی درکار تھی تاہم ہم نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنا ذاتی گھر فروخت کردیا تھا۔

  • سموسوں پر کیا لکھا تھا؟ آرڈر کرنے والا شخص حیران

    سموسوں پر کیا لکھا تھا؟ آرڈر کرنے والا شخص حیران

    ویسے تو بڑے برانڈز اپنے کسٹمرز کو متاثر کرنے کے لیے نئے نئے طریقے اپناتے ہیں، لیکن ایک سموسے والے نے بھی اپنے کسٹمرز کو رجھانے کے لیے انوکھا کام کردیا جس سے اس کے کسٹمرز واقعی خوش ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر چند دن قبل ایک فاسٹ فوڈ چین کے برگرز کی تصاویر وائرل ہوئی تھی جس میں بن پر کسٹمر کا نام لکھا تھا۔

    ایسا ہی ایک انوکھا کام ایک سموسے والے نے بھی کیا ہے جس کی تصویر ٹویٹر پر وائرل ہورہی ہے۔

    یہ تصویر 2 سموسوں کی ہے جن میں سے ایک پر آلو اور دوسرے پر نوڈلز لکھا ہے۔

    تصویر پوسٹ کرنے والے نے لکھا کہ یہ بنگلور شہر کی ایک دکان سے آرڈر کیے گئے سموسے ہیں، اس دکان پر مکئی، چیز چکن، آلو، اور نوڈلز کے سموسے ملتے ہیں۔

    غالباً اسی وجہ سے ان سموسوں پر ان کے اندر موجود اشیا کا نام تحریر کیا گیا تاکہ کھانے والا سموسے بغیر توڑے ہی جان جائے کہ اس کے اندر کیا موجود ہے، علاوہ ازیں دکان کے عملے کو بھی سموسوں میں فرق کرنے میں سہولت ہو۔

  • کراچی: سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی قیمتیں مقرر

    کراچی: سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی قیمتیں مقرر

    کراچی: شہر قائد میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

    اے کیٹیگری فی سموسہ (قیمہ 35 گرام) کی قیمت 22 روپے، بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کر دی گئی۔ اے کیٹیگری سموسہ (آلو 60 گرام) 22 روپے اور بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو ہوں گے۔

    کجلہ اور پھینی 500 روپے فی کلو گرام فروخت کیے جائیں گے، جلیبی اے کیٹیگری 320 روپے اور بی کیٹیگری 280 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف پرائسز، کنزیومر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کوکب اقبال، عمر غوری، شکیل بیگ، صدر سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن شیخ محمد تحسین، دلپسند بیکری آصف احمد، یونائیٹڈ بیکری مقصود ناصر، رحمت شریں گلزار احمد، صدر کراچی ہولسیل گروسز ایسوسی ایشن عبدالرؤف موجود تھے۔

    کمشنر کراچی نے ہول سیل ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز کی مشاورت سے دال اور چاول کے نرخ بھی مقرر کر دیے، دال اور چاول کی قیمتیں خصوصی طور پر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

    کمشنر کراچی کے مطابق دالیں 90 فی صد امپورٹ ہوتی ہیں، ڈالر کی قیمت کے حساب سے ایک ماہ کے بعد قیمتوں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں، دال اور چاول پر ریٹیلر کا منافع 5 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔

  • آج کے افطار کو تکہ سموسوں سے سجائیں

    آج کے افطار کو تکہ سموسوں سے سجائیں

    ماہ رمضان اپنے اختتام پر ہے، ان اختتامی روزوں میں آج کے افطار کو تکہ سموسوں سے سجائیں۔

    اجزا

    چکن بریسٹ: 2 عدد

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    تکہ مصالحہ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    سموسہ پٹی: 10 عدد

    انڈہ (پھینٹا ہوا): 1 عدد

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مصالحہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

    ایک پین میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں چکن شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔

    اب اسے فوڈ پروسیسر میں شامل کر کے پیس لیں اور باقی کے تمام اجزا بھی شامل کردیں۔

    اب سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔

    گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ سنہرے ہو جائیں۔

    کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

  • سموسے بیچنے کے لیے گوگل کی ملازمت چھوڑنے والا نوجوان

    سموسے بیچنے کے لیے گوگل کی ملازمت چھوڑنے والا نوجوان

    بھارت کے شہر ممبئی میں ایک شخص نے سموسے بیچنے کے لیے گوگل کی بہترین ملازمت کو خیر باد کہہ ڈالا۔

    ممبئی کے رہائشی مناف کپاڈیہ نے سنہ 2014 میں اپنی والدہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے ریستوران سے آغاز کیا تھا۔ ابتدا میں ان کے یہاں کھانوں کی ورائٹی بھی کم تھی اور یہاں بہت کم لوگ آتے تھے۔

    آہستہ آہستہ یہ ریستوران بڑھنے لگا اور اس کے لیے مناف کو اپنی گوگل کی ملازمت ترک کرنی پڑی تاکہ وہ اپنی والدہ کا ہاتھ بٹا سکے۔

    مناف کا شمار اب بھارت کے بڑے گھریلو شیفس میں ہوتا ہے۔ دا بوہری کچن نامی اس کے ریستوران کی سالانہ آمدنی 75 ہزار ڈالر سالانہ ہے۔

    اپنے ریستوران سے ہوم ڈیلیوریز کی سہولت دینے والا مناف اپنے ریستوران کو دیگر شہروں تک وسعت دینے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

    مناف کو فوربز نے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔