Tag: سمیت

  • فرانسیسی فوج کا برکینا میں ریسکیو آپریشن، 2 غیر ملکی سمیت چار افراد بازیاب

    فرانسیسی فوج کا برکینا میں ریسکیو آپریشن، 2 غیر ملکی سمیت چار افراد بازیاب

    پیرس : فرانسیسی فورسز سنے برکینا میں کارروائی کرکے ایک امریکی و جنوبی کوریائی شہری سمیت چار افراد کو رہا کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکومت نے بتایا ہے کہ ایک خصوصی فوجی آپریشن میں افریقی براعظم کے شورش زدہ علاقے ساحل میں قیدی بنائے گئے چار مغوی افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ فوجی آپریشن میں دو فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی۔ رہائی پانے والوں میں ایک امریکی اور جنوبی کوریائی جب کہ دو فرانسیسی شہری شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار اغواء کار بھی شامل ہیں جبکہ دو اغواء کار موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    میڈیا اداروں کا کہنا تھا کہ اگر جلدی ہی انہیں ریسکیو نہ کیا جاتا تو اغواء کار انہیں مالی سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہ کے حوالے کردیتے۔

    فرانسیسی جنرل نے بتایا کہ جمعرات کے روز ہونے والے رسیکیو آپریشن کو امریکی افواج کی مدد کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک خصوصی فوجی آپریشن میں افریقی براعظم کے شورش زدہ علاقے ساحل میں مقید بنائے گئے چار مغوی افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

    فرانسیسی صدر کے دفتر نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ رہائی پانے مغوی افراد کے محفوظ رہنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ یہ خصوصی عسکری آپریشن ساحل علاقے کے اس حصے میں کیا گیا، جو شمالی برکینا فاسو اور بنین ملک کی سرحد پر واقع ہے۔

  • امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکی ریاست الاباما میں ہوا بگولے نے تباہی مچادی، جس کے باعث کئی بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست الابامہ کے مشرقی حصّے میں گردش کرنے والے ہوا بگولے نے درجنوں گھروں کو ویران اور سینکڑوں کو تباہ و برباد کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تاحال نامعلوم ہے، امریکی حکام نے متاثرہ علاقے کو سیل کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی رفتار 266 کیلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں ور ہلاک شدگان کی شناخت کررہی ہیں جبکہ اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے کہ کیوں اندھیرے میں ریسکیو اہلکاروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفانی بگولوں کے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریاست الاباما میں 4 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں جن میں سے دو ہزار افراد کا تعلق ’لی کاؤنٹی‘ سے ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ہوائی بگولے کے بعد ریاست الاباما میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

    خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ 2017 بھی امریکا کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے بدترین ثابت ہوا تھا، یکے بعد دیگرے 4 طوفانوں نے امریکی ریاستوں کو تباہی سے دو چار کیا جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں

  • کافغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تین فوجی ہلاک

    کافغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تین فوجی ہلاک

    کابل : افغان فوج کے شاہین ایئر بیس پر نیٹو ہیلی کاپٹر  اڑان  بھرتے ہی زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی پائلٹ سمیت تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ میں واقع شاہین ملٹری ایئر بیس سے صبح سویرے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو لے کر پرواز بھرنے والے مغربی اتحاد نیٹو کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں غیر ملکی پائلٹ سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیٹو ہیلی کاپٹر سیکیورٹی اہلکاروں کو لے کر صوبہ فاراب جارہا تھا، ہیلی کاپٹر میں 4 افغان فوج کے اہلکار، چار صوبائی پولیس کے اہلکار، اور دو وفاقی پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے۔

    افغان خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر شاہین ایئر بیس سے اڑان بھری اور آتشزدگی کے باعث ہچکولے کھاتا ہوا زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی پائلٹ اور دو افغان فوجی ہلاک جبکہ 8 اہلکار زخمی ہیں۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق حکومتی سطح پر تفصیلات سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے اور حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    افغانستان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹو ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث وہ زمین پر آگرا، حکومت نے واقعے کی تفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ صدر اشرف غنی کو جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔