Tag: سمیع اللہ خان

  • ’’کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے الگ الگ گروپ ہیں‘‘

    ’’کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے الگ الگ گروپ ہیں‘‘

    سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے الگ الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست کی وجہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ ہے، بابر اور شاہین کے الگ الگ گروپ ہیں، جنوبی افریقی کوچ نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں گروپنگ ہو چکی ہے۔

    سمیع اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروپ ایک دوسرے کے لڑکے پاکستان ٹیم سے نکلوانے کی سازش کرتے رہتے ہیں۔

    کرکٹ ٹیم نے جو پرفارمنس دکھائی ٹیکس کا پیسہ کیوں انکی سیکیورٹی پر خرچ کریں، ہم 40 سے 50 کروڑ روپے کرکٹ ٹیم پر کیوں خرچ کرتے ہیں؟

    انھوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی اخراجات کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، جس طرح ٹیم نے پرفارمنس دکھائی ٹیکس کا پیسہ کیوں انکی سیکیورٹی پر خرچ کیا جائے۔

  • سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی اور گیند چرانے والا ملزم گرفتار

    سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی اور گیند چرانے والا ملزم گرفتار

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں نصب کیے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اسٹک اور گیند چرانے والا ملزم 48 گھنٹے کے اندر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان کہروڑ پکا کا رہائشی ہے، اس وقت بہاولپور میں رہتا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر معلومات لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں، سرکاری املاک اور یادگاروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

    یاد رہے کہ اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ چند روز قبل ہی ان کے آبائی شہر کے ایک چوک پر نصب کیا گیا تھا جس کے کچھ دن بعد مجسمے کی ہاکی اسٹک اور گیند چوری ہوگئی تھی۔

    مقامی انتظامیہ نے مجسمے کے ساتھ دوسری ہاکی اسٹک اور گیند نصب کردی تھی تاہم ملزم کی تلاش بھی جاری تھی۔