Tag: سمے رائنا

  • سمے رائنا کے بعد ایک اور کامیڈین نے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    سمے رائنا کے بعد ایک اور کامیڈین نے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں سامنے آنے والے تنازع کے بعد ایک اور بھارتی کامیڈین نے اپنے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    یوٹیوبر رنویر الہ بادیہ کے فحش تبصرے کے بعد سمے رائنا اور ان کے خلاف بھارت میں ایک طوفان برپا ہے، اس تنازع کے بعد بالآخر سمے رائنا نے ایک اسٹیج شو کے دوران اپنی خاموشی توڑ دی تھی، تاہم اب ان کی دیکھا دیکھی دوسرے کامیڈین بھی اپنے یوٹیوب چینل سے فحش مواد ہٹارہے ہیں۔

    رنویر نے جب سے سپریم کورٹ کی یاترا کی ہے لگتا ہے بھارت کے دیگر کامیڈین جو ڈارک کامیڈی کرتے ہیں وہ بھی ڈر گئے ہیں اور انھوں نے یوٹیوب سے اپنی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنا شروع کردی ہیں۔

    سمے رائنا کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل سے اپنے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی تمام اقساط کو ہٹانے کے کچھ دن بعد کامیڈین ہرش گجرال نے بھی ان کی پیروی کی ہے۔

    ہرش کا شو ’دی اسکیپ روم‘ سمے کی شو کی طرح ڈاک مزاح اور غیرشائستہ لطیفوں پر مشتمل ہوتا تھا، دسمبر 2024 میں یہ چینل بنایا گیا تھا،جس کی صرف دو اقساط جاری کی گئی تھیِ، اب کامیڈین ہرش نے دونوں اقساط کو یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ تنازع کے بعد سمے رائنا اپنے پہلے شو کے دوران ذہنی دباؤ میں دکھائی دیے تھے، ان کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے تھے اور شو شروع کرنے سے پہلے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

  • ’میرے وکلاء کی فیس ادا کرنے کا شکریہ‘ سمے رائنا اسٹیج پر جذباتی ہوگئے

    ’میرے وکلاء کی فیس ادا کرنے کا شکریہ‘ سمے رائنا اسٹیج پر جذباتی ہوگئے

    انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کے ہوسٹ سمے رائنا تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے اسٹیج پر جذباتی ہو گئے۔

    ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے تنازعہ کے بعد پہلی بار سمے رائنا نے کینیڈا  میں لائیو اسٹینڈ اپ شو کیا جہاں وہ مبینہ طور پر جذباتی ہو گئے، اور بظاہر دباؤ میں دکھائی دیے، بھارتی میڈیا کے مطابق شبھم دتہ نامی ایک مداح نے مبینہ طور پر سمے رائنا کے شو میں شرکت کی اور فیس بک پر پوسٹ لکھا جو بعد میں انہوں نے حذف کر دیا۔

    تاہم انہوں نے پوسٹ میں اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی بار میں نے ایک 25 سالہ لڑکے کو اتنا زیادہ ذہنی دباؤ میں دیکھا، اس کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے تھے، کالی ہوڈی میں اسٹیج پر چلتے ہوئے مائیک پر اس کے پہلے الفاظ تھے کہ ’ میرے وکلاء کی فیس ادا کرنے کا شکریہ‘، شو شروع کرنے سے پہلے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TellyMasala (@tellymasala)

    دتہ نے پوسٹ میں کہا کہ ’ شو کے دوران سمے رائنا نے جاری تنازعہ پر سے متعلق مذاق کیا، سمے نے کہا کہ اس شو میں بہت موقع آئے گا جب آپ کو یہ لگ سکتا ہے کہ میں مذاق میں کچھ بول سکتا ہوں تو اس وقت تم لوگ رنویر الہ آباد کیو یاد کرلینا بھائی‘۔

    رائنا نے اپنی پرفارمنس کو ایک پُرجوش لائن کے ساتھ اختتام میں کہا ’’ شاید میرا سمے خراب چل رہا ہے لیکن یاد رکھنا دوستوں میں سمے ہوں‘‘

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اُس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب رنویر الہٰ آبادیہ نے والدین سے متعلق ایک توہین آمیز سوال کیا، اس سوال کے بعد سے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیے پر معافی بھی مانگی۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا رنویر اور سمے رائنا سے متعلق بڑا فیصلہ

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رنویر الہٰ آبادیہ اور سمے رائنا سمیت دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز کو ’فحش‘ زبان استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے خلاف کئی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔

    گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ اور مزاحیہ اداکار سمے رائنا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پوڈ کاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ کو مزاحیہ اداکار سمے رائنا کے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ شو میں ایک بیہودہ مذاق پر متعدد ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتاری سے روک دیا تاہم ان کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔

    سپریم کورٹ نے رنویر الہٰ آبادیہ کی سخت سرزنش بھی کی اور حکم دیا کہ وہ پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں جبکہ انہیں اپنے پاسپورٹس ممبئی تھانے میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

  • بھارتی سپریم کورٹ کا رنویر اور سمے رائنا سے متعلق بڑا فیصلہ

    بھارتی سپریم کورٹ کا رنویر اور سمے رائنا سے متعلق بڑا فیصلہ

    بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ اور مزاحیہ اداکار سمے رائنا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے منگل کو یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ کو مزاحیہ اداکار سمے رائنا کے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ شو میں ایک بیہودہ مذاق پر متعدد ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتاری سے روک دیا تاہم ان کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی، جسٹس سوریا کانت نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مقبول ہونے کے باوجود اس طرح کے رویے کی مذمت کی جانی چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے رنویر الہ آبادیہ کی سخت سرزنش بھی کی اور حکم دیا کہ وہ پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں جبکہ انہیں اپنے پاسپورٹس ممبئی تھانے میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ranveer Allahbadia (@beerbiceps)

    تاہم عدالت نے تینوں یوٹوبرز کو ان ایف آئی آرز پر گرفتاری سے تحفظ بھی فراہم کیا ہے جس کے بعد پولیس انھیں گرفتار نہیں کرے گی، سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر رنویر کے خلاف جے پور میں کوئی اور ایف آئی آر درج کی گئی تو اس شکایت پر بھی ان کی گرفتاری کو روک دیا جائے گا۔

    مذاق کو ’قابل مذمت اور گندا‘ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اس طرح کے بیانات دینے میں ذمہ داری ہونی چاہئے اور کہا کہ اسے معاشرے کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اُس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب رنویر الہٰ آبادیہ نے والدین سے متعلق ایک توہین آمیز سوال کیا، اس سوال کے بعد سے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیے پر معافی بھی مانگی۔

    بیئر بائیسپس کے متنازع سوال پر نہ صرف سامعین بلکہ شریک ججز سمے رائنا، آشیش چنچلانی اور اپوروا مکھیجا بھی حیران رہ گئے تھے، سمے رینا نے فوراً ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا، ’یہ کیا بکواس ہے؟‘

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رنویر الہٰ آبادیہ اور سمے رائنا سمیت دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز کو ’فحش‘ زبان استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے خلاف کئی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔

  • سمے رائنا نے اپنے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    سمے رائنا نے اپنے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    معروف بھارتی یوٹیوبر سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ہونے والے تنازع پر تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

    سوشل میڈیا پر اُس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب الہ بادیہ نے والدین سے متعلق ایک توہین آمیز سوال کیا، اس سوال کے بعد سے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیے پر معافی مانگی۔

    بیئر بائیسپس کے متنازع سوال پر نہ صرف سامعین بلکہ شریک ججز سمے رینا، آشیش چنچلانی اور اپوروا مکھیجا بھی حیران رہ گئے تھے۔ سمے رینا نے فوراً ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا، ’یہ کیا بکواس ہے؟‘

    سمے رائنا نے اپنے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رنویر الہ آبادیا اور سمے رائنا سمیت دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز کو ’فحش‘ زبان استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تاہم اب اب مذکورہ پروگرام کے پروڈیوسر سمے رائنا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

    سمے رائنا کا کہنا تھا کہ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں تفریحی مواد تیار کرنے کا مقصد صرف لوگوں کو ہنسانا تھا، دل آزاری کرنا میرا مقصد نہیں تھا، اس لیے اب میں تمام ویڈیوز کو ڈیلیٹ کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ انڈیاز گاٹ لیٹنٹ  کی مجموعی طور پر 14 ویڈیوز جاری کی گئی تھیں، جنہیں لاکھوں بار دیکھا گیا تھا لیکن اب تمام ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

    یوٹیوب پر ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی ویڈیوز کو سرچ کرتے وقت پیغام نظر آ رہا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز دستیاب نہیں۔

  • امیتابھ بچن نے میرا کام نہیں دیکھا تبھی کے بی سی 16 میں بلالیا! سمے رائنا

    امیتابھ بچن نے میرا کام نہیں دیکھا تبھی کے بی سی 16 میں بلالیا! سمے رائنا

    بھارت کے نوجوان کامیڈین سمے رائنا نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن نے میرا کام نہیں دیکھا صرف اسی وجہ سے مجھے کے بی سی 16 میں مدعو کیا گیا۔

    یوٹیوب پر اپنے شو کی وجہ سے مشہور کامیڈین سمے رائنا نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کی جس کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے ہیں، سمے اپنی حس مزاح اور برجستہ جملوں کے لیے مشہور انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہاٹ سیٹ پر بھی وہ لوگوں اور میزبان کو ہنساتے رہیں۔

    سمے کے ساتھ شو میں شو میں تنمے بھٹ، بھون بام اور کامیا جانی نے شرکت کی، سمے نے شو کے دوران بتایا کہ وہ کون بنے گا کروڑ پتی میں کیوں آئے ہیں، سمے نے اس بات کا مذاق اڑایا کہ انھیں کیسے یقین ہے کہ امیتابھ بچن نے اس سے پہلے کبھی ان کا کام نہیں دیکھا ہوگا۔

    نئی نسل کے نوجوان کامیڈین نے کہا کہ ’سر میں یہاں صرف ایک وجہ سے آیا ہوں کہ آپ نے میرا کوئی کام نہیں دیکھا۔ اگر آپ نے میرا ایک بھی کام دیکھ لیا ہوتا تو لائف لائن سونی والوں کو لگی ہوتی‘۔

    اسی شو میں سمے نے میگا اسٹار امیتابھ بچن ک بتایا کہ بالی ووڈ اداکار ان کی دادی کا کرش ہیں، اس پر مسکراتے ہوئے امیتابھ نے ہاتھ جوڑ لیے۔

    نوجوان کامیڈین نے کہا کہ ’میں اور میرے پاپا آپ کو بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں، میری بس دادی ہی ہیں جو اپنی جوانی سے دیکھتی آ رہی ہیں، ان کو آپ بہت پسند ہیں، مطلب آپ ان کا کرش ہیں۔