Tag: سنادی

  • امریکی عدالت نے داعش کی مدد کے الزام میں‌ خاتون کو قید کی سزا سنادی

    امریکی عدالت نے داعش کی مدد کے الزام میں‌ خاتون کو قید کی سزا سنادی

    واشنگٹن : عدالت نے داعش کی شمولیت اختیار کرنے والی خاتون فوجی اہلکار کو قید کی سزا سنا دی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی پراسیکیوٹر نے اسے کم سے کم 30 اور زیادہ سے زیادہ 50 سال تک قید کی سزا کی سفارش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ایک عدالت نے شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہونے والی ایک خاتون فوجی اہلکارام نوٹیلاکو چار سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے، امریکی وفاقی پراسیکیوٹر کی طرف سے ام نوٹیلا کو اس سے کہیں زیادہ قید کی سزا کی سفارش کی گئی تھی تاہم عدالت نے ملزمہ کو کم سزا دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی ریاست نیو جرسی کی 24 سالہ سنمیہ امیرہ سیزار نے اپنا فرضی نام ام نوٹیلارکھا ہوا ہے۔ اس کے خلاف دہشت گرد تنظیم کےساتھ وابستگی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کا الزام عاید کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وفاقی پراسیکیوٹر نے اسے کم سے کم 30 اور زیادہ سے زیادہ 50 سال تک قید کی سزا کی سفارش کی تھی۔

    امریکی پراسیکیوٹر جنرل کےترجمان نے بروکلین میں بتایا کہ سیزار 29ماہ سے زیرحراست ہے، اسے دی گئی سزا میں یہ عرصہ بھی شامل ہوگا۔اگرچہ اس کیس کی سماعت گذشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے مگرحالیہ بنچ کے ہاں یہ تیسری خصوصی سماعت تھی جس میں عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق ا نوٹیلاکو نومبر2016ءکو کنیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا تھا، وہ امریکا سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑی گئی تھی۔ فروری 2017کو اس نے غیرملکی تنظیم داعش کی مالی معاونت کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا تھا۔

  • حزب اللہ سے تعلق کا الزام، اماراتی عدالت نے 4 عربوں کو موت کی سزا سنادی

    حزب اللہ سے تعلق کا الزام، اماراتی عدالت نے 4 عربوں کو موت کی سزا سنادی

    ابوظبی : اماراتی عدالت نے دہشت گردی اور تخریب کاری کے الزام میں چار عرب شہریوں کو سزائے موت سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی عدالت نے دہشت گردی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چار عرب شہریوں کو سزائے موت سنائی ہے جن پر حزب اللہ لبنان سے منسلک ہونے کا الزام تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حزب اللہ سے منسلک چاروں ملزمان جو اے ایم، این، ایف اے ایس اور اے ٹی ایس کے نام سے جانے جاتے تھے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ملک میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے حزب اللہ سے منسلک دو دیگر افراد کو دس دس برس قئد کی سزا سنائی ہے، جو ایچ ایم بی اور اے این ایم اے ایس کے نام سے جانے جاتے ہیں اور دونوں عرب شہری ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزمان کی سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا ہے، عدالت نے انہیں مقدمات کی قانونی فیس خود ادا کرنا ہوگی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ عدالت نے اے این ایم اے ایس کو غیر قانونی ایئر گن رکھنے اور 5 عرب شہریوں کو فرار کرنے کے جرم میں 3ہزار درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔