Tag: سنار

  • سیٹ چراتے ہوئے چور آنٹی نے سنار کا دھیان کیسے بھٹکایا، ویڈیو وائرل

    سیٹ چراتے ہوئے چور آنٹی نے سنار کا دھیان کیسے بھٹکایا، ویڈیو وائرل

    گورکھپور: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک چور آنٹی کو مہارت کے ساتھ سنار کا دھیان بھٹکا کر گولڈ سیٹ چراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھپور میں ایک سنار کی دکان پر ایک خاتون نے ایسی ہاتھ کی صفائی دکھائی کہ سوشل میڈیا پر اس کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اور کچھ دوسرے لوگ ایک جیولری شاپ میں بیٹھے ہیں اور سیلز پرسنز کی طرف سے کچھ سونے کے زیورات دکھائے جا رہے ہیں، جو متعدد گاہکوں کے ساتھ مصروف ہیں۔

    خاتون نے سیلز پرسنز کا دھیان اس طرح بھٹکایا کہ انھیں اندازہ بھی نہیں ہو سکا کہ ایک باکس خاتون نے ساڑھی کے نیچے ’غائب‘ کر دیا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ’چور آنٹی‘ کو سبز رنگ کی ساڑھی اور دھوپ کا چشمہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، انھوں نے ماسک بھی پہن رکھا ہے، اور وہ سونے کے سیٹس دیکھ رہی ہیں۔

    کئی گاہکوں کے ساتھ مصروف سیلز پرسنز پریشان ہو جاتے ہیں، اور عورت انھیں کچھ اور سیٹ دکھانے کو کہتی ہے، اس کے بعد وہ چالاکی سے ایک کھلے سیٹ کو اٹھا کر اپنے سامنے پڑے بند سیٹ پر رکھ دیتی ہے اور پھر موقع ملتے ہی وہ دونوں اٹھا کر اپنی گود میں رکھ لیتی ہے۔

    فوٹیج کے مطابق خاتون نے کچھ دیر بعد کھلا سیٹ تو واپس کاؤنٹر پر رکھ دیا لیکن اس کے نیچے جو سیٹ تھا وہ ساڑھی کے اندر غائب ہو چکا تھا، اور کچھ دیر بعد وہ اٹھ کر دکان سے باہر چلی جاتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین حیران رہ گئے کہ دکان دار کی توجہ بھٹکا کر خاتون نے کتنی چالاکی سے سونے کے زیورات کو اڑایا۔

  • اونٹ خریداری کرنے سنار کی دکان جا پہنچا

    اونٹ خریداری کرنے سنار کی دکان جا پہنچا

    صنعا: یمن میں ایک اونٹ سنار کی دکان میں جا گھسا جس سے دکاندار نہایت خوفزدہ ہوگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    عربوں کے خیمے میں اونٹ کے داخلے سے متعلق کہاوت تو سب ہی نے سن رکھی ہوگی، تاہم گذشتہ دنوں اس قدیم کہاوت میں جدید اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک اونٹ یمن کے دارالحکومت صنعا میں سنار کی دکان میں جا گھسا۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اونٹ کو سنار کی دکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اونٹ کو اس طرح اچانک اندر آتے دیکھ کر دکاندار خوف زدہ ہو گئے اور انہوں نے اونٹ سے بچنے کے لیے شوکیس کے پیچھے پناہ لی۔

    اونٹ نے اندر آنے کی بار بار کوشش کی مگر دکان میں جگہ تنگ ہونے کے باعث وہ مزید اندر داخل نہ ہو سکا، جس کے بعد وہ ناکام ہو کر وہاں سے چلا گیا۔

    ایک شہری نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کے لیے اونٹ کوئی غیر مانوس جانور نہیں مگر اچانک دیکھ کر شاید انہیں لگا کہ شیر گھس آیا ہے۔ اس لیے وہ بھاگ کھڑے ہوئے۔

  • اسٹیٹ ایجنٹس اور سناروں کے لین دین کی نگرانی کا فیصلہ

    اسٹیٹ ایجنٹس اور سناروں کے لین دین کی نگرانی کا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کے زیورات اور جائیداد کی خرید و فرخت کے کام سے منسلک افراد کے لین دین کی نگرانی کے لیے دفتر قائم کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے تحت ریئل اسٹیٹ اور جیولرز کے غیر دستاویز لین دین کی نگرانی شروع کردی۔

    ایف بی آر نے جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی نگرانی کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نان فنانشل بزنس اور پروفیشنل دفتر قائم کردیا، دفتر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ان کاروبار میں کالے دھن کے استعمال کی نشاندہی کرے گا۔

    مانیٹرنگ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کے ساتھ عملہ بھی تعینات کیا ہے۔

    حکومت نے گزشتہ برس دسمبر 2020 میں کالے دھن کی فنانسنگ کی نگرانی کے لیے قانون سازی کی تھی جس کے بعد ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کے لیے مشکوک لین دین کی رپورٹنگ کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسا سسٹم بنایا گیا ہے جو مشکوک لین دین پر لال جھنڈے کا سائن دے دیتا ہے، ریجن ٹیکس آفس کراچی کے اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کے ساتھ آگاہی سیشن بھی کرے گا۔