Tag: سنبھال لیا

  • وزیرِاعلٰی نے خوراک کا قلمدان بھی سنبھال لیا

    وزیرِاعلٰی نے خوراک کا قلمدان بھی سنبھال لیا

    تھر: غذائی قلت سے اموات کے بعد جام مہتاب حسین ڈہر سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لے لیا گیا، یہ وزارتِ بھی وزیراعلٰی قائم علی شاہ چلائیں گے، ان کے پاس اب انیس وزارتیں ہیں ۔

    جام مہتاب سے وزارتِ خوراک کا چارج واپس لینے کے بعد قائم علی شاہ کے پاس محکمو ں کی تعداد انیس ہوگئی اس کے علاوہ مختلف بورڈز کے بھی سربراہ ہیں، وزیرِاعلی پنجاب میں شہباز شریف اور شا ہ صاحب کے درمیان اختیارات اپنے ہا تھ میں رکھنے کا مقابلہ جا ری ہے۔

    شہباز شریف کے پاس بھی خاصی وزارتیں ہیں جبکہ قائم علی شاہ صاحب  کے پاس داخلہ، خوراک، انڈسٹریز اینڈ کامرس ،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو، کول اینڈ انرجی، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ، کھیل و امور نوجوان،اوقاف، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ، وزارت قانون، لینڈ یوٹیلائزیشن ، سندھ روینیو بورڈ ، ثقافت وسیاحت ، سندھ ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سمیت دیگر وزارتیں شامل ہیں۔

    شہباز شریف اور قائم علی شاہ درمیان وزارتیں اپنے پاس رکھنے کے مقابلے کا فاتح کو ن قرار پائے گا لیکن اکیاسی برس کی عمر میں وزارت امور نوجوانان کی وزارت کے حا مل وزیر کا ریکارڈ ٹوٹنا فی الحال مشکل دکھائی دیتا ہے

  • رائےونڈ روڈ:10گھنٹے بعد فورسز نے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

    رائےونڈ روڈ:10گھنٹے بعد فورسز نے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

    لاہور: رائے ونڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے دس گھنٹے بعد دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا، مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے۔

    ،وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرا رہائشگاہ سے 3 کلومیٹر فاصلے پر ارائیاں پنڈ میں دہشتگردوں اور سکیورٹی اداروں کے درمیان مقابلہ 10 گھنٹوں تک جاری رہا
    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کی اطلاع پر ارائیاں پنڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سرچ آپریشن کا آغاز کیا، رات دو بجے کے قریب ایک مکان پر چھاپے کے دوران مکینوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مزید نفری طلب کرلی،اور فوری طور پر اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا۔

    رات 2 سے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے دس گھنٹے جاری رہا، دہشتگردوں کی جانب سے بھی جدید خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا جبکہ پولیس نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر راکٹ برسائے ۔

    آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

     پولیس کے مطابق دہشت گردو ں نے مکان عبدالستارنامی شخص سے کرائے پر حاصل کیا تھا، مالک مکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، حکمت عملی کے تحت احتیاط سے کام لے رہے ہیں، دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا اولین ترجیح ہے۔

    خانزادہ شجاع خانزادہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس کافی تعداد میں اسلحہ موجود ہے، پولیس نے حفاظتی حکمت عملی کے تحت آس پاس کے مکانات خالی کرالئے ہیں، مقابلے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو جناح اسپتال لایا گیا، دواہلکار دہشت گردوں کی گولیاں لگنے سے اور ایک سیڑھیوں سے گر کرزخمی ہوا۔