Tag: سنتوش

  • گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

    گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

    نامور بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔

    سال 2008 میں بالی وڈ اداکار گووندا کی جانب سے فلم کے سیٹ پر ایک پرستار کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو عدالت تک پہنچا اور 2017 میں نمٹ گیا تھا۔

    حال ہی میں اداکار مکیش کھنہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گوندا نے 17 سال بعد سنتوش نامی شخص کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    گووندا نے کہا کہ تھپڑ مارنے کا معاملہ میرے لیے بہت اہم تھا، کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور میں نے اسے تھپڑ مار دیا اور یہ کیس 9 سال تک چلتا رہا، میرے ایک دوست نے مجھے اسٹنگ آپریشن کرنے کا مشورہ دیا اور پھر میں نے اس شخص کی تمام گفتگو ریکارڈ کی۔

     گووندا نے بتایا کہ سنتوش نے کیس واپس لینے کے لیے مجھ سے 34 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس معاملے میں بالی ووڈ میں  سے کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا تھا، جو لوگ میرے لیے کھڑے تھے وہی میرے پیچھے تھے، وہ مجھے نیچے کھینچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا اور سنیتا میں طلاق کی افواہوں کی وجہ سامنے آگئی

    یاد رہے کہ 2017 میں گووندا نے سنتوش سے تحریری معافی مانگی تھی اور سنتوش نے اپنی رقم کا مطالبہ بھی واپس لے لیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سال 2008 میں فلم ‘منی ہے تو ہنی ہے’ کی شوٹنگ کے دوران گووندا نے سنتوش رائے کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ مارا تھا، 2009 میں سنتوش نے گووندا کے خلاف حملہ اور مجرمانہ دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا تھا، جسے سال 2013 میں خارج کر دیا گیا تھا۔

    گووندا نے اپنے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ان کا کیریئر ڈوبا نہیں بلکہ ڈوبایا گیا ہے، بالی ووڈ انڈسٹری سے کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا۔

  • آدمی کے کاٹنے سے سانپ مرگیا

    آدمی کے کاٹنے سے سانپ مرگیا

    نئی دہلی: سانپ کا سن کر ہی اکثر لوگوں کے بدحواس ہو جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرانگی ہوگی کہ ایک شخص نے سانپ کو پکڑ کر دانتوں سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں سنتوش لوہار نامی مزدور نامی شخص کو سانپ نے کاٹ لیا، سنتوش ریلوے لائن کے ایک منصوبے پر کام کررہا تھا کہ رات ہونے کے بعد وہ سائٹ پر ہی سوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب سنتوش سویا تو اسے ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا، سانپ کے ڈسنے پر اس نے لوہے کی راڈ کی مدد سے سانپ کو اپنے قابو میں کیا اور اسے کاٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آدمی نے سانپ کو ایک نہیں بلکہ 3 مرتبہ کاٹا جس کی وجہ سے سانپ مرگیا، سنتوش نے اس واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے گاؤں میں، یہ عقیدہ ہے کہ اگر آپ کو سانپ ڈس لے، تو اس کے زہر کو بے اثر کرنے کے لیے آپ کو اُسے دو بار کاٹنا چاہیے ‘۔

    رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد ریلوے حکام نے سنتوش کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی طبعیت صحیح بتائی جارہی ہے۔