Tag: سنت نبوی

  • مکہ سے مدینہ اونٹوں پر سفر، سعودی عرب میں سنت نبوی زندہ ہوگئی

    مکہ سے مدینہ اونٹوں پر سفر، سعودی عرب میں سنت نبوی زندہ ہوگئی

    ریاض : سعودی حکومت نے سنت نبی کا احیاء کرتے ہوئے مدینہ منورہ اور مکۃ المکرمہ کے درمیان اونٹوں کا سفر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مدینہ و مکۃ المکرمہ کی زیارات کے دوران مزید روحانیت پیدا کرنے اور سفر کو یادگار بنانے کےلیے مکۃ سے مدینہ جانے کےلیے اونٹ چلانے کا اعلان کردیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے منصوبے کے تحت زائرین اسی رستے کا استعمال کرتے ہوئے مکہ سے مدینہ جائیں گے جس رستے کا استعمال رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے ہجرت کے دوران کیا تھا۔

    سعودی حکومت اس منصوبے کے تحت ہجرہ روڈ کے 27 مقامات پر ہوٹل، مسافر خانہ، میوزیم اور دیگر چیزوں کی تعمیر شامل ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اونٹوں پر سفر کا آغار گھرتھوڑ کے مقام سے ہوگا جس کے بعد کاروان غار حرا پر قیام کرے گا جہاں رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اپنے دوست حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے ساتھ دشمنوں کی نظروں سے اوجھل ہونے کےلیے تین دن قیام کیا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اونٹوں کا کاروان ان تمام تاریخی مقامات سے ہوتا ہوا یژب (مدینہ منورہ) پہنچے گا۔

    سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مکہ سے یثرب (مدینہ منورہ) سفر کےلیے اونٹوں کے علاوہ موٹر بائیک، آگ کے غبارے (فائر بلون) اور گاڑیوں کا بندوش بھی کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) آٹھ روز تک اونٹ پر 380 کلومیٹر کا سفر طے کرکے یثرب پہنچے تھے۔

  • داڑھی کے طبی فوائد جانتے ہیں؟

    داڑھی کے طبی فوائد جانتے ہیں؟

    داڑھی سنت ہے یا واجب اس بات پر ایک عرصہ سے بحث جاری ہے۔ البتہ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ داڑھی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس سے کئی جلدی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ داڑھی اگر سلیقہ اور چہرے کی مناسبت سے رکھی جائے تو یہ شخصیت کے مجموعی تاثر کو بہتر بناتی ہے۔

    آئیے دیکھتے ہیں داڑھی کے طبی فوائد کون سے ہیں۔

    b1

    داڑھی چہرے پر پڑنے والی تابکار شعاعوں کو روک لیتی ہے جس کے باعث جلد کے کینسر سے بچا جا سکتا تھا۔

    داڑھی جلد کو الرجی سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔

    داڑھی سانس لینے میں آسانی پیدا کرتی ہے لہٰذا یہ استھما کے مرض میں آرام فراہم کرتی ہے۔

    داڑھی جلد کو خشکی سے بچاتی ہے۔

    b2

    یہ سردیوں میں جلد کو گرم رکھتی ہے جس کے باعث نزلہ اور زکام سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔

    داڑھی کے بے شمار فوائد ہیں جن کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ داڑھی کا بھی ایسے ہی خیال رکھا جائے جیسے سر کے بالوں کا رکھا جاتا ہے۔ اس کی دیکھ بھال کے لیے اچھی خوراک، بھرپور نیند، شیمپو اور موئسچرائزرز کا استعمال لازمی کریں۔