Tag: سنجو

  • سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے متنازع اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور یہ اب تک کمانے والی دوسری بڑی انڈین فلم بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلم سنجو نے ریلیز کے 28 روز میں اب تک 339 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ’دنگل‘ کے بعد بالی ووڈ دوسری بڑی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    اگر یوں کہا جائے کہ بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار رنبیر کی ’سنجو‘ میں کی جانے والی اداکاری نے عامر خان اور سلمان خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ بزنس کیا تھا جس کے بعد سے اُس کی کامیابی کا سفر اب تک جاری ہے اور لوگ اسے دیکھنے میں دلچپسی لے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سنجو کی کامیابیوں‌ میں‌ کتنی ناکامیاں‌ شامل

    بھارتی سینما گھروں میں 28 روز بعد بھی لوگ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم دیکھنے آرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر شوز اب بھی جاری ہیں۔

    اس سے قبل مسٹر پرفیکٹ (عامر خان) کی پی کے نے باکس آفس پر 339 کروڑ 50 لاکھ جبکہ سلمان خان کی ’ٹائیگرزندہ ہے‘ نے 339 کروڑ 16 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی تھی۔

    علاوہ ازیں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم دنگل تھی جس نے باکس آفس پر 370 کروڑ کا کاروبار کیا تھا اور اب سنجو 333 ارب کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سنجو مستقبل میں دبنگ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ”تھری ایڈیٹس“ اور” پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ممتاز اداکار سنجے دت کی زندگی کے مختلف ادوار کو یکجاں کرکے فلم بنانے کا اعلان دو برس قبل کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم سنجو، رشی کپور 25 برس پرانی تصویر سامنے لے آئے

    سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے متنازع ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی زندگی میں محبت کی کہانیاں، منشیات اور اسلحہ رکھنے جیسے بڑے اسکینڈلز سامنے آئے۔

    انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر دینے والے سنجے دت کو ایک بار جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، ایک دور میں تصور کیا جاتا تھا کہ شاید منا بھائی کے مرکزی کردار کا فلمی مستقبل ختم ہوگیا مگر انہوں نے اپنے کرداروں اور صلاحیتوں سے ایک بار پھر انڈسٹری میں جگہ بنائی۔

    فلم سنجو 29 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی، معروف ہندوستانی نقاد ترن آدیش نے کہانی کو ماسٹر پیس ٹھہرایا اور جذبات سے بھرپور ایک طاقتور فلم قرار دیتے ہوئے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کوخوب سراہا۔

    خیال رہے کہ سنجو فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے، اس فلم میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا اور خوب داد سمیٹی، سنجو رنبیر کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی۔

    فلم میں پریش راول سنیل دت اور منیشا کوئرالا نرگس کے روپ میں نظر آئے ہیں جبکہ دیا مرزا اور سونم کپور نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔


  • سلمان خان کو بدترین شکست، رنبیر کپور کی حیران کن کامیابی

    سلمان خان کو بدترین شکست، رنبیر کپور کی حیران کن کامیابی

    ممبئی: نوجوان نسل کے اسٹار رنبیر کپور نے سپراسٹار سلمان خان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی فلم سنجو نے فقط چھ روز میں دبنگ خان کی فلم ریس تھری کو پچھاڑ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی میگا بجٹ فلم ریس تھری عید پر ریلیز ہوئی تھی اور اس سے تین سو کروڑ کے بزنس کی توقع کی جارہی تھی، مگر فلم توقعات پر پوری نہیں اتری۔

    سلمان خان کی اس فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے منفی ردعمل ملا،عید جیسے بڑے فیسٹول پر ریلیز ہونے کے باوجود فلم باکس آفس پر پرفارم نہیں کرسکی اوربیس دن میں صرف 171 کروڑ کما سکی۔

    اس کے برعکس راج کمار ہیرانی کی فلم سنجو کو حیران کن ردعمل ملا اور یہ فلم صرف چھ دن میں 186 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

    توقع کی جارہی ہے کہ فلم بہ آسانی 300 کلب کا حصہ بن جائے گی۔ یہ اس کلب کا حصہ بننے والی راج کمار ہیرانی کی دوسری فلم ہوگی۔

    یاد رہے کہ سنجو سے قبل رنبیر کی کئی فلمیں پے درپے ناکام ہوئی تھیں اور یہ خیال کیا جارہا تھا کہ ان کا کیریر ختم ہوچکا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ عید کے موقع پر سلمان خان کی دوسری فلاپ فلم ہے۔ گذشتہ برس ان کی فلم ٹیوب لائٹ بھی باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی تھی۔


    راج کمار ہیرانی کی ’’سنجو‘‘ کے سامنے باکس آف ریکارڈز پاش پاش ہوگئے


  • راج کمار ہیرانی کی ’’سنجو‘‘ کے سامنے باکس آف ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

    راج کمار ہیرانی کی ’’سنجو‘‘ کے سامنے باکس آف ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

    ممبئی: بالی وڈ کے کامیاب ترین ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم سنجو نے باہوبلی ٹو کا ریکارڈ توڑ کر ایک اورسنگ میل عبور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر مبنی اس فلم نے ریلیز کے تیسرے روز ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کا باہوبلی کا ریکارڈ توڑ دیا اور تین دن میں ایک سو بیس کروڑ روپے کی کمائی کر لی۔ 

    واضح رہے کہ باہو بلی ٹو نے تیسرے دن ساڑھے 46 کروڑ کا کاروبار کیا تھا، راج کمار ہیرانی کی فلم نے تیسرے دن میں 46 کروڑ 71 لاکھ کا کاروبار کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

    یہ فلم سنجے دت کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے کا کردار نبھایا ہے، جس کے لیے ان پر داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں۔

    فلم میں پریش راول سنیل دت اور منیشا کوئرالا نرگس کے روپ میں نظر آئے ہیں، فلم میں دیا مرزا اور سونم کپور نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی انڈسٹری کو ”تھری ایڈیٹس“ اور ”پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں، انڈسٹری میں پہلی بار 200 کروڑ اور 300 کروڑ کا جادوئی ہندسہ ہیرانی ہی نے عبور کیا تھا۔

    کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سنجو 400 کروڑ کا ناقابل ہندسہ بھی پھلانگ سکتی ہے۔


    فلم سنجو، رشی کپور 25 برس پرانی تصویر سامنے لے آئے


     

  • سنجو ناقدین اور ناظرین کو بھا گئی، رنبیر اور ہیرانی پر داد کے ڈونگرے برسنے لگے

    سنجو ناقدین اور ناظرین کو بھا گئی، رنبیر اور ہیرانی پر داد کے ڈونگرے برسنے لگے

    ممبئی: سنجے دت کی بائیو پک سنجو ریلیز ہوتے ہی فلمی ناقدین اور ناظرین کو بھا گئی۔ فلم کوشان دارعمل مل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی فلم سنجودیکھنے والوں کو بھا گئی، فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے، فلم کے بیش تر ابتدائی شوز ہاﺅس فل جارہے ہیں۔

    ”تھری ایڈیٹس“ اور” پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں ممتاز اداکار سنجے دت کی زندگی کے مختلف ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے متنازع ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کی زندگی میں لو افیئرز، ڈرگس اور اسلحہ رکھنے جیسے بڑے اسکینڈلز سامنے آئے۔

    یاد رہے کہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر دینے والے سنجے دت کو جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔ ایک زمانے میں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ سنجے دت کا کیریر ختم ہوگیا، مگر وہ ہر بار پوری قوت سے لوٹ آئے۔

    فلم سنجو آج 29 جولائی کو ریلیز ہوئی، معروف ہندوستانی نقاد ترن آدیش نے اسے ماسٹر پیس ٹھہرایا اور جذبات سے بھرپور ایک طاقتور فلم قرار دیتے ہوئے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کوخوب سراہا۔

    کومل نہیتا نے بھی پہلے روز فلم کو ملنے والے ردعمل کو غیرمتوقع اور شان دار قرار دیا ہے، انڈسٹری کی معروف ہستیوں نے رنبیر کپور کی پرفارمینس کی بھی تعریف کی ہے۔

    توقع کی جارہی ہے کہ فلم رنبیر کپور کو اپنا سپراسٹار کا اسٹیٹس بحال کروانے میں مددگار ثابت ہوگی۔


    کیا ”سنجو“ کے بعد اب رنبیر کپور ”منا بھائی“ بنیں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کیا ”سنجو“ کے بعد اب رنبیر کپور ”منا بھائی“ بنیں گے؟

    کیا ”سنجو“ کے بعد اب رنبیر کپور ”منا بھائی“ بنیں گے؟

    ممبئی: سنجے دت بننے کے بعد رنبیر کپور نے ”منا بھائی“ کا روپ دھار لیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ منو بھائی کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور شان دار فارمینس کے لیے ان پر داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں۔

    یہ کوئی فلم نہیں، بلکہ رنبیر کپور کی اگلی ریلیز سنجو ہی کا ایک ٹکڑا ہے، جسے ٹیزر کے طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم 29 جون کو منظر عام پر آئے گی۔

    یاد رہے کہ ممتاز ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں رنبیر کپور معروف اداکار سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    ایک جانب جہاں فلم میں سنجے دت کی زندگی کے کئی ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے، وہیں اداکار کی فلموں کے مشہور سین بھی شامل ہیں۔

    تازہ ٹریلر منا بھائی کے ایک مشہور سین پر مبنی ہے، جس میں ہمیں رنبیر کپور سنجے دت کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم منا بھائی کے ڈائریکٹر بھی راج کمار ہیرانی ہی تھے، جنھوں نے انڈسٹری کو تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی لازوال فلمیں دی۔

    توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی اور رنبیر کپور کے کیریر کو ٹریک پر لانے میں معاون ہوگی۔


    فلم سنجو کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

     

  • فلم ’سنجو‘ میں انوشکا شرما کا منفرد روپ

    فلم ’سنجو‘ میں انوشکا شرما کا منفرد روپ

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا ایک اور پوسٹر جاری کردیا گیا جس میں انوشکا شرما نہایت مختلف اور منفرد روپ میں نظر آرہی ہیں۔

    فلم سنجو کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انوشکا شرما کس کا کردار نبھائیں گی تاہم ان کا کردار مختصر ہوگا۔

    سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جن کا گیٹ اپ سنجے دت سے اس قدر مماثلت رکھتا ہے کہ لوگوں کے لیے فرق کرنا مشکل ہے کہ اصل سنجے دت کون سا ہے۔

    فلم کے ہدایت کار کے مطابق فلم کا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل فلم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جس نے آتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے تھے۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول، منیشا کوئرالا، سونم کپور اور دیا مرزا شامل ہیں۔ فلم رواں برس 29 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔