Tag: سنجے لیلا

  • بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے انڈسٹری کے ایک خان کو اپنا واحد دوست مانتے ہیں۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اب سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ایک ساتھ فلم’’ انشاء اللہ‘‘ میں کام کیا تھا لیکن تخلیقی اختلافات کی وجہ سے اس فلم کو روک دیا گیا۔

    بالی ووڈ کے ہدایتکار نے کہا کہ اس انڈسٹری میں صرف سلمان خان ہی میرا واحد دوست ہے، ہم فلم ’انشااللہ‘ نہیں بناسکے لیکن اس کے بعد بھی وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا تھا، وہ مجھے کال کرکے میرا حال پوچھتا اور کہتا تھا کہ تم ٹھیک ہو؟ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔

    سنجے لیلا نے کہا کہ میں سلمان خان کے مزاح سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، وہ مجھے 3 یا 5 ماہ بعد کال کرتا ہے لیکن وہ کال صرف میری خیریت دریافت کرنے کے لیے ہوتی ہے انہیں فلم کی پرواہ نہیں وہ بس یہ پوچھا کیا آپ ٹھیک ہیں؟

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے کام کو لے کر نوک جھوک ہوئی تو ہم نے ایک دوسرے سے بات کی اور معاملہ سلجھا لیا، میں سلمان خان کی دوستی کے لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوں کیوں کہ سلمان میرا ایک واحد دوست ہے جس سے 6 ماہ بعد بھی ملاقات ہو تو ہم وہی سے شروعات کرتے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔

    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے انتہائی متوقع پروجیکٹ ’’انشااللہ‘‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے۔ لیکن اس پروجیکٹ کو 2019 میں روک دیا گیا تھا۔

  • ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    نئی دہلی: 2002 میں سنجے لیلا بھنسال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوداس نے اب تک سامعین کے دلوں میں ایک خاص مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم دیوداس میں کاسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ اس طرح کی اداکاری کی تکنیک آج کے فنکاروں کے لیے ایک چیلنج ہوسکتی ہے۔

    انٹرویو کے دوران  جب ڈائریکٹر سے گذشتہ برسوں میں اداکاری کے عمل میں تبدیلی اور ترقی کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ سنیما بدل گیا ہے، یہاں کی تکنیک بدل گئی ہے، اب ایک ڈائریکٹر سنیما اور اسکرپٹ رائٹر مختلف انداز میں دیکھتا ہے، یہ ہندوستانی سنیما کے لئے ایک بہت اچھا وقت ہے، یہاں زبردست فلمیں بنائی جارہی ہیں، اور حیرت انگیز کام ہورہا ہے۔

    سنجے لیلا نے مزید کہا کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ خان نے جس طرح سُر اور لے کو ہائی پچ پر پرفارم کیا، اس کو انجام دینا مشکل تھا، آج کے دنوں میں بھی ڈائریکٹرز اداکاروں سے اسی سُر اور لے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اداکاروں سے بس اچھی طرح سے پرفارمنس دینے کا کہتے ہیں۔

    سنجے لیلا نے کہا کہ شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، مادھوری ڈکسٹ، اور کرون کھیر نے دیوداس میں جو کچھ کیا، وہ لے اور سر تھا، آج کے اداکار شاید اس طرح پرفارم نہیں کرسکیں گے، کیوں کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ کی پرفارمنس غیر حقیقی تھی اور اس طرح کی اداکاری کے لیے بہترین ایکٹنگ ٹیکنک کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف شاہ رخ کے پاس ہی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم دیوداس میں بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان ، ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی تھی۔

  • سنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    سنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    سالوں بعد بڑے اسکرین پر واپس آنے والے فردین خان نے انکشاف کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے 2000 کی دہائی میں ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    14 سال بعد ویب سیریز ہیرا منڈی سے اسکرین پر واپس آنے والے اداکار فردین خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا اور بتایا کہ سنجے سے 2000 کی دہائی میں کام کے لیے رابطہ کیا تھا، لیکن فلمساز کو لگا کہ مجھ میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں جب ہیرامنڈی میں اپنے  کردار ولی محمد کے لیے سنجے سے ملنے گیا تو میں نے سنجے کو بتایا کہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں کام کی تلاش میں ان کے دفتر گیا تھا، اور وہاں دس پندرہ منٹ بات چیت کی تھی۔

    فردین خان کی 14 سال بعد اسکرین پر واپسی؛ ’ہیرا منڈی‘ کے مزید 4 کرداروں کا اعلان

    فردین خان نے کہا کہ اس وقت سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے جواب دیا کہ ’فردین مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس وقت ساتھ کام کر سکتے ہیں کیونکہ مجھے تمہارے اندر وہ آگ نظر نہیں آتی، ’اس وقت مجھے بہت برا محسوس ہوا تھا‘۔

    فردین خان نے کہا کہ اس وقت کام میں بہتری لانے کے لیے مجھے وہ سننے کی ہی ضرورت تھی، لیکن میں اپنی زندگی میں ہمیشہ انکا شکر گزار رہوں گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداکار فردین خان ایک دہائی بعد اب فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار سے ہی اداکاری کی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔

    سیریز ہیرا منڈی میں  منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فردین خان اس سیریز میں طحہ شاہ، شیکھر سمن اور ادھیان سمن کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔