Tag: سنجے لیلا بھنسالی

  • سنجے لیلا بھنسالی نے شاہد کپور کو بڑے پروجیکٹ میں کام کرنیکی آفر کردی

    سنجے لیلا بھنسالی نے شاہد کپور کو بڑے پروجیکٹ میں کام کرنیکی آفر کردی

    اداکار شاہد کپور اور معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پھرسے ایک پروجیکٹ کے لیے یکجا ہونے جارہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ایک مسالا انٹرٹینر فلم ہوگی۔

    تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنجے اور اداکار ایک دوسرے کی کافی عزت کرتے ہیں اور ان کے درمیان ایک خصوصی پروجیکٹ کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ اس مسالا انٹرٹینر کے لیے بھنسالی کی ٹیم نے اسکپرٹ بھی لکھ لیا ہے۔

    فلم میکر کی جانب سے مذکورہ پروجیکٹ کے لیے کچھ مہینوں سے کاسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھنسالی کی شاہد کے ساتھ فلم کی ترتیب اور معاوضے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اسکرپٹ کے لیے کسی ڈائریکٹر کا انتخاب نہیں کیا گیا جیسے ہی شاہد پروجیکٹ کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہیں تو پھر بات آگے بڑھے گی کیوں کہ بھنسالی پروجیکٹ کے لیے انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹر کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔

    شاہد کپور اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر دکھائی دیتے ہیں ’فرض‘ سے لے کر ان کی حالیہ ریلیز ’بلڈی ڈیڈی‘ نے شائقین اور ناقدین سے خوب داد سمیٹی ہے۔

    اس وقت بھی وہ کئی مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق وہ پھر سے پدماوت کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل ‘کبیر سنگھ‘ کے اداکار کھل کر اظہار خیال کر چکے ہیں کہ پدماوت میں رنویر سنگھ اور دیپیکا کی موجوگی میں وہ فلم میں بالکل کارنر ہوگئے تھے اور انھیں خود بھی اپنا کردار اتنا پسند نہیں آیا تھا۔

    حالیہ دنوں میں بھی فلم پدماوت میں ’مہاراوال رتن سنگھ‘ کا کرادار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھی خود بھی سوچتے ہیں کہ انھوں نے یہ کردار کیوں قبول کیا۔ تاہم اب کئی سالوں بعد وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں مرکزی کردار نبھانے جارہے ہیں۔

  • بھنسالی نے کرینہ سے 5 سال پرانا بدلہ لے لیا، بھری محفل میں بے عزتی

    بھنسالی نے کرینہ سے 5 سال پرانا بدلہ لے لیا، بھری محفل میں بے عزتی

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے کرینہ کپور سے 5 برس پرانا بدلہ لے کر اپنی شدید ناراضی کا اظہار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم ’رام لیلا‘ میں کرینہ کپور کو مرکزی کردار دینا چاہتے تھے مگر بے بو نے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہدایت کار نے دپیکا کو فلم میں کاسٹ کیا۔

    سنجے لیلا بھنسالی نے کرینہ کے انکار پر کوئی ردعمل تو نہیں دیا تھا مگر انہوں نے حال ہی میں منعقد ہونے والی دیوالی پارٹی میں اداکارہ کی بے عزتی کر کے 5 برس پرانا حساب برابر کردیا۔

    مزید پڑھیں: دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    رپورٹ کے مطابق ہدایت کار کرینہ سے خفاء ہیں جس کا ردعمل انہوں نے ایک تقریب میں کیا۔ بالی ووڈ کے تمام بڑے ستارے دیوالی کی تقاریب میں شرکت کے لیے ایک دوسرے کے گھر پر منعقد ہونے والی تقاریب میں شریک ہوئے۔

    ایک تقریب میں سنجے لیلا بھنسالی اور کرینہ کا آمنا ہوا تو ہدایت کار کو دیکھ کر اداکارہ اُن سے ملاقات کے لیے پہنچی مگر رام لیلا کے ڈائریٹر نے نہ صرف انہیں نظر انداز کیا بلکہ منہ دوسری طرف موڑ کر کسی اور باتوں میں مصروف ہوگئے۔

    کرینہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ ہدایت کار کی اس حرکت پر نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہیں شدید غصہ بھی ہے جس کا اظہار وہ آئندہ چند دنوں میں کھل کر کریں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویرکی شادی میں کون سی 2 شخصیات شرکت کریں‌ گی؟

    یہ بھی یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم رام لیلا میں‌ایک ساتھ کام کیا جس کے بعد وہ ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کے درمیان گہری رفاقت بھی قائم ہوئی، اب دونوں‌ ازدواجی بندھن میں‌ بندھنے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کے علاوہ باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا اور چار سال بعد دونوں‌ پدمنی میں‌ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

  • بی جے پی رہنما نے دپیکا اور سنجے بھنسالی کی سر کی قیمت مقرر کردی

    بی جے پی رہنما نے دپیکا اور سنجے بھنسالی کی سر کی قیمت مقرر کردی

    ممبئی: بی جے پی رہنما سورج پال نے فلم ’’پدماوتی‘ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کردی جب کہ فلم کے ہیرو رنویر سنگھ کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اور حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی ہریانہ کے ترجمان سروج پال نے بھارتی فلم ’پدماوتی‘ میں پدوماتی کا کردار ادا کرنے والی دپیکا پڈون اور فلم کے ہدایت کار کو جان سے مارنے والے کے لیے 10 کروڑ روپے کا انعام دینا کا اعلان کیا ہے.

    بھارتی حکمراں پارٹی کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ اگر ہدایت کار سنجے بھنسالی کی حمایت کرنے پر فلم ’’پدماوتی‘ کے ہیرو رنویر سنگھ معافی نہیں مانگتے تو اُن کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی جب کہ سنسر بورڈ نے بھی فلم کے سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کو فلم ساز کو واپس کردیا جس سے بھارت میں عدم برداشت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے.

    قبل ازیں راجپوت برادری بھی فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کرچکی ہے جب کہ فلم کی ریلیز کی مخالف راجپوت برادری کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے اور دن بدن مظاہروں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے.


     سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی


    گو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی جماعت کے رہنما کی دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے اور بے قابو حالات کو کنٹرول کرنے کی حکومتی کوششیں بھی جاری ہیں لیکن روز بہ روز کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیش نظر فلم ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی ’’ویا کوم 18‘‘ نے خود ہی فلم کی ریلیز روکنے کا اعلان کررکھا ہے.

  • اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    ممبئی : سنجے لیلا بھنسالی حملے کے بعد جے پور میں فلم کی شوٹنگ روک کرممبئی واپس آگئے، فلم کے اداکاروں دپیکا پڈوکون، رنویرسنگھ اور شاہد کپور نے بھنسالی پر حملے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ گزشتہ روز جے پور میں حملے کے بعد انہیں فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ روکنی پڑ گئی جے پور میں کرنی سینا نامی تنظیم کے غنڈوں نے بھنسالی اور ان کی ٹیم پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

    bhansali-post-1

    فلم میں لیڈ رول کرنے والے رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ نا قابل قبول ہے، حملے کے بعد پدمنی کا کردار کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے واقعے پر ٹوئٹ کیا کہ مذکورہ فلم میں کسی تاریخ کو مسخ نہیں کیا گیا۔ بھنسالی پر حملے نے ہم سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

    اس حوالے سے بھنسالی کی پٹائی کرنے والی ’’کرنی سینا‘‘ نامی تنظیم کے ارکان کا کہنا ہے فلم کے ایک سین میں دہلی کے سلطان علاؤالدین خلجی کو خواب میں رانی پدمنی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے جو سراسر تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

  • کنگنا اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    کنگنا اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوٹ اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہلی بار بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں جگہ بنالی.

    کنگنا نے بالی ووڈ میں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے کسی بڑے اداکار کا سہارا نہیں لیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ ایسی فلمز کی آفرز کو قبول کیا جس میں انہیں اداکاری کے زیادہ مواقع ملیں.

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خوبرواداکارہ کنگنا رناوٹ اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں جلوہ گرہوں گے.

    کنگنا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے فلم کے حوالے سے بات کی تھی،انہوں نے کہاکہ وہ میرے اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں،لیکن اس کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘.

    بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں خود کو کافی خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے یہ مواقع مل رہے ہیں، میری فلمیں زیادہ فیشن پر مبنی نہیں ہوتی،پر مجھے خوشی ہے کہ میں ملک میں موجود بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آؤں گی‘.

    *بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ، امیتابھ بچن، کنگنا بہترین اداکار قرار

    واضح رہےکہ بالی ووڈ اداکارہ اپنے کیریئر میں اب تک 3 نیشنل ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں.