Tag: سندور

  • ’سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر ترانہ ریلیز کردیا

    ’سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر ترانہ ریلیز کردیا

    پاکستان کے گلوکار و موسیقار ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر حب الوطنی کے جذبات سے بھرا نیا ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

    22 اپریل کو بھارت نے پاکستان پر سری نگر کے پہلگام میں اپنے سیاحوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا، پاکستان نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے نظر انداز کر دیا۔

    بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کے تین فرانسیسی جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔

    لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت پھر بھی نہ رکا اور اس نے پاکستان کے بڑے شہروں پر ڈرون حملہ کیا جسے پاکستان کی افواج نے نہ صرف ناکارہ کیا بلکہ اس سے جواب میں بھارت کے خلاف آپریشن کیا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

    پاکستان کے مسلح افواج کے کامیاب آپریشنز کو دنیا بھر نے سراہا جبکہ پاکستانی بھی اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں تاہم اب ابرار الحق نے بھی اپنے منفرد انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    ابرار الحق بھارتی جارحیت اور ’آپریشن سندور‘ کو نشانہ بناتے ‘ ہم سچے پاکستانی’ کے عنوان سے ترانہ جاری کیا جس کے بول ’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں، سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔

    گلوکار ابرار الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ترانے کی آڈیو جاری کی ہے، تاہم فوری طور پر گانے کی ویڈیو جاری نہیں کی گئی، انہوں نے یہ ترانہ 12 مئی کو اپنے یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔

    تاہم گلوکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی جانب سے گائے گئے ترانے کے بول کس نے لکھے اور اس کی موسیقی کس نے ترتیب دی۔

  • سندور غلامی کی علامت، ہمارا آپریشن بنیان مرصوص آہنی دیوار تھا، مفتی تقی عثمانی

    سندور غلامی کی علامت، ہمارا آپریشن بنیان مرصوص آہنی دیوار تھا، مفتی تقی عثمانی

    دنیا بھر میں معروف اسکالر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سندور غلامی کی علامت ہے، ہمارا آپریشن بنیان مرصوص یعنی آہنی دیوار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افواج کی بھارت کے خلاف زبردست کامیابی کے بعد مفتی تقی عثمانی نے بھی اس کی ستائش کی ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت کو 1965 کے بعد دھول چٹادی، ہماری افواج نے ہمیں خوشی کا دن دکھایا۔

    مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور شروع کیا، سندورعورت لگاتی ہے، بھارت کا آپریشن عورتوں کا تھا۔

    پاکستان کا آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص کامیابی سے مکمل

    انھوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے مسلمان مایوسی کا شکار تھے، مسلمانوں کے پاس مایوسی کی خبریں آتی تھیں، پاکستان کا ہر شہری خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔

    اللہ نے ہمیں اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن پر فتح نصیب فرمائی، دنیا اعتراف کررہی ہے پاکستانی فوج، شاہینوں نے اپنی برتری کا سکہ منوایا، اللہ کا شکرادا کرنے کےلیے آج ہم یہاں جمع ہیں۔

    مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور جماعتوں کے لوگ یہاں جمع ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-won-6-0-avm-aurangzeb-ahmed/

  • شوہر نے بیوی کی شادی اسکے دوست سے کروا دی

    شوہر نے بیوی کی شادی اسکے دوست سے کروا دی

    بھارت میں ہمیشہ ایسے مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں اسی طرح ایک شخص نے اپنی بیوی کی شادی اس کے دوست کے ساتھ کروا کر دو محبت کرنے والوں کو آپس میں ملا دیا۔

    اسی طرح ایک واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع نواڈا پیش آیا، جہاں بلاک بسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ جیسا واقعہ حقیقت میں رونما ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی رات دیر گئے اپنے دوست سے ملنے اس کے گھر گئی اور اس وقت لڑکی کا شوہر کام پر گیا ہوا تھا تاہم لڑکے کے گھر والوں نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    ساس کو سگریٹ پیتا دیکھ کر دولہے کا شادی سے انکار

     لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کے دوست کی پٹائی کی اور دونوں کو گھیرے رکھا، دونوں کو پکڑنے کے بعد کچھ افراد نے دونوں کو گاؤں بدر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

    تاہم جب لڑکی کا شوہر گھر پہنچا اور اسے واقعے کا علم ہوا تو وہ دونوں کو مندر لے گیا اور دونوں کی شادی کروا دی، لڑکی سے شادی کرنے والا لڑکا بھی پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب کے ساتھ مندر میں کروانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    ویڈیو میں لڑکے کو لڑکی کے ماتھے پر سندور بھرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں لڑکی کو روتے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

  • شادی کے دوران دلہن کی مانگ میں سندور کسی اور نے بھر دیا، دلہا ہکا بکا، ویڈیو وائرل

    شادی کے دوران دلہن کی مانگ میں سندور کسی اور نے بھر دیا، دلہا ہکا بکا، ویڈیو وائرل

    گورکھ پور: بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کے دوران دلہن کی مانگ میں سندور کسی اور نے بھر دیا، دلہا ہکا بکا دیکھتا رہا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    حقیقی زندگی کے واقعات بعض اوقات فلموں میں دکھائے جانے والے واقعات کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں اور گورکھپور، اتر پردیش میں ہونے والی یہ عجیب و غریب شادی اس کی ایک بہترین مثال ہے۔

    شادی کے دوران جب دولہا اور دلہن ہاروں کا تبادلہ کرنے ہی والے تھے، اچانک دلہن کا دھتکارا ہوا عاشق پنڈال میں آیا اور اس نے عجیب حرکت کر ڈالی، شادی میں موجود کسی شخص نے یہ سارا واقعہ ریکارڈ کر لیا اور یہ ویڈیو اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

    یہ واقعہ گورکھپور کے علاقے بدھٹ کے ہارپور میں یکم دسمبر کو اس وقت رونما جب ایک شادی کی تقریب جاری تھی، وائرل ویڈیو میں دولہا اور دلہن رشتہ داروں سے گھرے اسٹیج پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

    کچھ رسومات کے بعد جیسے ہی دولہا دلہن پر ورمالا ڈالنے کے لیے آگے بڑھا، ایک آدمی اوپر آیا جس نے اپنا منہ اسکارف میں ڈھکا ہوا تھا، اس شخص نے اچانک دلہن کے ماتھے پر زبردستی سینڈور لگایا، جب کہ اچانک حملے سے دلہن گھبرا گئی اور خود کو بچانے کی کوشش کرنے لگی۔

    بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص دلہن کا سابق عاشق تھا جو کچھ مہینے پہلے کام کے لیے شہر سے باہر گیا تھا، اس دوران لڑکی کی شادی کا وعدہ کسی اور سے ہوا اور جب اس شخص کو اس کا علم ہوا تو اس نے فلمی انداز میں شادی میں مداخلت کرنے کا فیصلہ کیا۔

    جب لڑکے نے سندور بھرا تو کچھ دیر دلہا سمیت تمام رشتے دار دنگ کھڑے دیکھتے رہے اور انھیں سمجھ نہ آیا کہ یہ کیا ہوا ہے، لیکن پھر لڑکی نے بھی سندور لگ جانے کے بعد اپنا گھونگھٹ اتارا اور سندور مٹانے کی کوشش کی۔

    زبردستی سندور لگانے کے ساتھ ہی لڑکا جیب سے کچھ مزید چیزیں نکالنے لگا، لیکن تب تک فیملی کو ہوش آ گیا، اور وہ اس پر چڑھ دوڑے اور اسے نیچے گرا کر اس کی خوب پٹائی کر ڈالی۔

    خاندان کے کچھ افراد نے 112 پر کال کر کے پولیس کو بھی بلوا لیا، یہ شادی پھر اگلے ہی دن ہو سکی، تاہم پرانے عاشق کو سمجھا بجھا کر گھر بھیجا گیا۔