Tag: سندھ حکومت

  • کورونا کے بڑھتے کیسز : کراچی والوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

    کورونا کے بڑھتے کیسز : کراچی والوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کردیئے ، جس میں شادی تقریبات، جم، سینما اور مزارات جانے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نئے ایس او پیز جاری کردیں ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

    ایس اوپیز میں شادی تقریبات، جم، سینما اور مزارات جانے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول میں 12 سال سے زائد کے بچوں کو ویکسین لازمی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ،ریلوے میں ویکسین شدہ افراد کو سفر کی اجازت ہوگی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔.

    گذشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کے حوالے سےحکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا۔

    حکم نامے میں کہا کہ وقفے وقفے سے صابن اور پانی یا سینیٹائزر سے ہاتھ دھویں ، آنکھوں، ناک اور منہ کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں جبکہ دو افراد کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ بڑے اجتماعات سے گزیر کریں ، ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی عادت کو ترک کر دیں اور جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے ،۔ وہ ویکسین کی دوسری خوراک کے چار ہفتوں کے بعد لگوائیں۔

    حکم نامے میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور انہیں بوسٹر ویکسین نہیں ملی ہے وہ دوسری خوراک کے بعد ضرور لگائیں، کھانسی اور چھینک کو چھپانے کے لیے ہاتھ کی بجائے کہنی کا استعمال کریں، ناک کو صاف کرنے کے لیے مناسب ٹشو کا استعمال کریں جبکہ کمروں، گھروں کی مناسب وینٹیلیشن کو یقینی بنائیں۔

  • مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی جلدی بندش کے بعد سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

    مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی جلدی بندش کے بعد سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے رات 9 بجے شہر بھر کے بل بورڈز اور سائن بورڈز کی بجلی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس جلدی بند کرنے اعلان کے بعد رات 9بجے شہر بھر کے بل بورڈز اور سائن بورڈز کی بجلی بند کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ رات 9 بجے تمام بل بورڈز اور سائن بورڈز کی بجلی بند کردی جائے گی۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار رات نوبجے بندکرنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور تقریبات رات ساڑھے دس بجے تک جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کافی شاپس رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    فیصلہ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے جبکہ نئے کاروباری اوقات کار کا اطلاق آج سے ہی ہوگا تاہم میڈیکل اسٹورز، پٹرول اور سی این جی پمپس کا اس پر اطلاق نہیں ہوگا۔3

    بیکریز اور دودھ کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، خلاف ورزی کرنے پر مقامی تھانیدار کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

  • سندھ حکومت کا مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس  بند کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    سندھ حکومت کا مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے آج سے مارکیٹیں اور بازار رات9بجے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شادی ہالز اور تقریبات رات 10:30بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےمارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں آج سے مارکیٹیں اوت بازار رات9 بجے ، شادی ہالز اور تقریبات رات 10:30بجے بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ریسٹورنٹس ،کیفے اور کافی شاپس رات11 بجے بند ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نے بجلی کی قلت کے سبب نئے اوقات کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے تاہم نئے کاروباری اوقات کار کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کا حکم جاری کیا ، کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ میڈیکل اسٹورز ،پیٹرول ،سی این جی پمپس پراطلاق نہیں ہوگا جبکہ بیکریز اور ملک شاپس بھی کھلی رہیں گے۔

  • خوردنی تیل کے حصول کے لیے سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا

    خوردنی تیل کے حصول کے لیے سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا

    کراچی: تیل کے حصول کے لیے سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹھٹھہ میں ایک اور ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل نیا پام آئل منصوبہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی صدارت میں کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 17 ویں اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ سندھ حکومت 356 ملین لاگت سے ٹھٹھہ میں پام آئل منصوبہ لانچ کر رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 60 ہزار درخت لگیں گے، پام آئل منصوبہ رواں سال لگے گا، تیار ہونے کے بعد فی درخت اوسطاً ایک من آئل دے گا۔

    پام آئل منصوبے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس

    اجلاس میں ڈی جی سی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ جنگلات نے اس سلسلے میں 2 ہزار ایکڑ زمین محکمہ کوسٹل ڈویلپمنٹ کے حوالے کر دی ہے، کوسٹل ڈویلپمنٹ کے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو مڈ کیریئر منیجمنٹ سروس کے تحت ٹریننگ کروائی جائے گی۔

    اسماعیل راہو نے کہا سندھ میں پانی کی قلت بڑھ گئی ہے، جس سے کوسٹل بیلٹ تباہ ہو چکا ہے، ارسا کی جانب سے زرعی پانی نہ ملنے کی وجہ سے ٹھٹھہ اور بدین کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں سمندر کے اندر جا چکی ہیں۔

    اجلاس میں اسماعیل راہو نے کوسٹل بیلٹ کو بچانے کے لیے افسران کو آئندہ کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت.کی، انھوں نے کہا ٹھٹھہ، کیٹی بندر، سجاول اور بدین کے لیے بجٹ میں بہت سی اسکیمز رکھی گئی ہیں، جو جلد شروع کی جائیں گی۔

  • تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خبر

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خبر

    کراچی: سندھ حکومت بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا 25 فیصد اضافے پر غور کررہی ہے ، تنخواہوں کی تفصیلات وزیراعلی کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گریڈ ایک تا گریڈ 5 کے ملازمین کے پے اسکیل ریوائز کرنے پر غور شروع کردیا اور ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔

    سندھ حکومت کے زیر انتظام ملازمین کی تنخواہوں میں سلیب وائز اضافے پر غور جاری ہے ، ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا 25فیصد اضافے اور ملازمین کے ایڈہاک ریلیف بھی ضم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کی تفصیلات وزیراعلی سندھ کو ارسال کردیں ، تنخواہوں و پنشن میں زیر غور اضافے سے سندھ حکومت کے اخراجات میں 12فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    خیال رہے سندھ حکومت کا مالی سال 23-2022 کا بجٹ 14جون کو پیش کیاجائے گا، کابینہ کی منظوری سے وزیراعلی مرادعلی شاہ بجٹ تجاویز سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

  • سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

    سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

    کراچی : سندھ حکومت نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں 3500 بھرتیوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آرٹ اور میوزک اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کا صوبائی بجٹ 14 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے 3500نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آرٹ اور میوزک اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں 100،اسکول میں آرٹ اینڈ میوزیکل ٹیچرز ، محکمہ قانون میں 90 اور محکمہ جیل خانہ جات میں 80 بھرتیاں ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی میں 175 اور بورڈ آف ریونیو میں 26 ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب روپے اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ 32 ارب روپے ضلعی ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

    بجٹ میں 18 ارب روپے کم کرنے کے لیے 18 محکموں میں نئی ​​سکیموں کو شامل کرنے کے خلاف بھی غور کیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت نے غیر ملکی عطیہ دہندگان کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

    سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کے لیے 18.509 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 27.449 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے تاہم آئی ٹی، ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں کے لیے مختص رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

  • کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے  تحقیقاتی کمیٹی قائم  کردی

    کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بلڈنگ میں آگ لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے، بلڈرز جب پزیشن لیتے ہیں نقشے میں فائر فائٹنگ کے آپشن دیتے ہیں ، کچھ بلڈرز ریکوائرمنٹ پوری نہیں کرتے۔

    ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے ، رپورٹ کی روشنی میں ایسے واقعات سے بچنے کےاقدامات کیےجائیں گے۔

    آگ لگنے کی وجہ سے جن کا نقصان ہوا ان کا ازالہ بھی کیاجائے گا اور بلڈنگ کو دوبارہ چیک کیاجائےگا کہ رہنےکےقابل ہے یا نہیں۔

    خیال رہے کراچی کی جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں چوبیس گھنٹے بعد بھی آگ پر مکمل قابونہ پایا جا سکا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک بیسمنٹ میں لگی آگ کوبجھانے کی کوشش جاری ہے، آگ کی شدت سے گراؤنڈ فلور کا کچھ حصہ بھی متاثرہوا ہے، دھویں کی وجہ سےسخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    حکام نے کہا تھا کہ بلڈنگ کےچوتھے فلورتک آگ پہنچنےکی اطلاعات غلط ہیں، بیسمنٹ میں لگنےوالی آگ کی وجہ سے دھواں کئی منزلوں تک پہنچ چکا ہے۔

    دوسری جانب ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اطراف کی اہم سڑکوں کورکاوٹیں کھڑی کرکےبندکردیاگیا، کشمیر روڈ سے جیل چورنگی آنے والی سڑک اور شاہراہ قائدین سےجیل چورنگی جانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے۔

    چیف فائرآفیسربولےراستےتنگ ہونےکےباعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں ،شہرمیں پانچ اسنارکل ہیں،صرف دوکام کررہی ہیں،تین ایک سال سےخراب ہیں، کورنگی صنعتی ایریامیں گارمنٹس فیکٹری میں بھی آتشزدگ

  • نقل، کسی اور کو امتحان میں بٹھانے پر 1 سے 3 سال پابندی کا عندیہ

    نقل، کسی اور کو امتحان میں بٹھانے پر 1 سے 3 سال پابندی کا عندیہ

    کراچی: سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل اور کسی اور کو اپنی جگہ امتحان دینے کے لیے بٹھانے پر 1 سے 3 سال پابندی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی خبروں پر سنجیدہ سے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر جامعات بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کسی اور کو امتحان میں بٹھانے پر ایک سے 3 سال کی پابندی لگانے جا رہے ہیں۔

    اسماعیل راہو نے کہا سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گے، اور بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہوگا، وزیر جامعات بورڈ کا کہنا تھا کہ نقل کرانے والے اساتذہ، والدین اور مافیاز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں نقل کرنے والے طلبہ کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا، اور 400 سے زائد موبائل فون پکڑے گئے، کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، اور نوابشاہ میں 196 طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے۔

    اسماعیل راہو نے مزید بتایا کہ 61 افراد ایسے بھی پکڑے گئے ہیں جو کسی اور کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ میرپورخاص میں ایک بھی نقل کا کیس سامنے نہیں آیا، وزیر بورڈز سندھ اسماعیل راہونے کہا کہ سندھ میں نقل روکنے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں، ٹیموں کو امتحانی مراکز میں الرٹ کر دیا گیا ہے، اور ایسا قانون بنانے جا رہے ہیں کہ سندھ سے مستقبل میں نقل کا خاتمہ ہو جائے۔

    واضح رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے 445 امتحانی مراکز میں سالانہ امتحانات جاری ہیں، جس میں تقریباً 3 لاکھ 65 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

  • کراچی میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس : سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس : سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : محکمہ صحت سندھ نے اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آنے کے بعد کوویڈ ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا، مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ایس او پی پر عمل کرایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ بھی حرکت میں آگیا، محکمہ صحت نے کوویڈ ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئندہ چند روز میں مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ایس او پی پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ماسک کے دوبارہ موثر استعمال پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

    محکمہ صحت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ اور جینیوم اسٹڈی کے احکامات جاری کردیئے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لیباٹریوں میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کے احکامات دیئے گئے ہیں، ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا پھیل سکتی ہے۔

    یاد رہے وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کی زیرصدارت قومی ادارہ صحت میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں بتایا کہ اومیکرون کا نیا ویرینٹ قطر سے آئے مسافرمیں پایا گیا تھا، اومیکرون کی معمولی علامات والا مریض اب صحتیاب ہے اور مریض کے خاندان کے تمام افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔

  • ہاؤسنگ اسکیمز اور سوسائٹیز سے متعلق بڑا فیصلہ

    ہاؤسنگ اسکیمز اور سوسائٹیز سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے ہاؤسنگ اسکیمز اور سوسائٹیز کے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ بھر میں تعمیرات سے قبل گرین بیلٹ کے لئے مختص زمین لازمی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا,جس میں ڈی جی سیپا نعیم مغل اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں گرمی میں اضافہ کے پیش نظر درخت نہ لگانے والی نئی ہاؤسنگ اسکیمز اور سوسائٹیز کو ماحولیاتی این او سی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں درخت لگانے والی نئی ہاؤسنگ اسکیمزکوہی ماحولیاتی این او سی دی جائے گی۔

    وزیر ماحولیات سندھ نے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو ہدایت دی کہ گرمی میں اضافے کے پیش نظر صوبے میں ہاؤسنگ اسکیمز کے لئے درخت لگانے کی نئی پالیسز بنائی جائے، نئی ہاؤسنگ اسکیمز کوتعمیرات شروع کرنے سے پہلے گرین بیلٹ کے لئے زمین مختص کرنی ہوگی۔.

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی ہاؤسنگ اسکیمز اور شاہراہوں پر متعلقہ اداروں سے ملکردرخت لگانے کی مہم شروع کی جائے جبکہ درخت کاٹنے والی مافیاز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔