Tag: سندھ حکومت

  • محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی

    محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی

    کراچی: سندھ حکومت نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا، بغیراجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی کےاقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام نے کہا کہ تمام جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی کے بغیر اجازت نہ دی جائے، نفرت انگیز آڈیو، ویڈیو اور مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں مکاتب فکر کو اسکاؤٹس اور پرائیویٹ سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    حکام نے کہا کہ رضاکاروں کی لسٹ سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے ایس ایس پی کو دی جائے، امن کمیٹیاں ضلعی، تحصیل و یونین سطح پر فعال کی جائیں۔

    جلوس و مجالس کے داخلی راستوں پر شرکا کی باڈی سرچنگ لازمی ہوگی، حساس مقامات پر پولیس و رینجرز کی چھتوں پر تعیناتی ہوگی، تمام جلوسوں کیلئے 3 سطحی سیکیورٹی لازمی قراردی گئی ہے۔

    حکام نے کہا کہ موبائل پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشنز کی ہدایت کی گئی ہے، جلوسوں کے راستے پر موجود ہوٹل، مارکیٹ، ملبہ فوری کلیئر کرایا جائے۔

    سندھ حکومت نے بتایا کہ سی سی ٹی وی اور جیمرز جلوس کے راستوں پر نصب کیے جائیں، مشتبہ افراد، کالعدم تنظیمیں، شیڈول فور پر کڑی نگرانی ہوگی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ یکم تا 7محرم تک پولیس و رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ ہوگا، تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہونگے جبکہ ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز دستیاب رکھے جائیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ruet-e-hilal-committee-muharram-moon-sighting-tomorrow/

  • وزیراعظم سے اقتصادی کونسل اجلاس میں سندھ حکومت کے شکوے، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم سے اقتصادی کونسل اجلاس میں سندھ حکومت کے شکوے، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے اقتصادی کونسل اجلاس میں سندھ حکومت کے شکووں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی کونسل اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آ گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے چھوٹے صوبوں کے مسائل توجہ سے سنے، وزیر اعظم نے سندھ کے شکوے پر وفاقی فنڈز میں اٹھارہ ارب اور عوام کو بنیادی سہولتوں کے لیے بیس ارب روپے اضافی دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

    اس کے علاوہ ایم این ایز کا بجٹ پچاس ارب روپے سے بڑھا کر ستر ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ این ای سی میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئندہ سال ٹریکٹرز درآمد پر ڈیوٹی کی رعایت مانگی تھی تاہم پنجاب کی درآمدی ٹریکٹرز پر ڈیوٹی میں ریلیف کی تجویز نہیں مانی گئی۔

    اجلاس میں سندھ کا ترقیاتی بجٹ سینتالیس ارب سے بڑھا کر پینسٹھ ارب روپے کر دیا اور کراچی پورٹ سے حیدرآباد تا سکھر ایم سکس کیلئے مختص فنڈ آدھا کر دیا گیا ہے جبکہ ایم سکس کا بجٹ تیس ارب سے کم کرکے پندرہ ارب روپے کر دیا گیا۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زراعت کی پیداوارکم ہو رہی ہے بڑھائی جائے، سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ زرعی انکم ٹیکس لگنے سے زراعت کی پیداوار مزید کم ہوگی۔

    خیبرپختونخوا نے بقایاجات کی مد میں محاصل اور این ایف سی ریوائز کرنے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں این ایف سی کو ازسرنو مقرر کرنے کیلئے اگست میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی : مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا۔

    پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوشش ہےجون میں ای وی اسکوٹی کیساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا ہوا، جس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جام صادق پل پنی مقررہ مدت سےقبل جون 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا، بجام صادق پل کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025تھی۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ ڈیپوون اور ڈیپو ٹو کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے ، کوشش ہے دونوں منصوبےمقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جائیں۔

    سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیپوز،اسٹیشنزاور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سےکام جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم: خواتین کے لئے اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارےڈیپو زاور بائیو گیس پلانٹ کوجلد مکمل کریں، کراچی کے عوام جدید،محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، منصوبوں کوناصرف وقت پر مکمل کرناہےبلکہ اعلیٰ معیاراور شفافیت بھی یقینی بنانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جام صادق پل کی قبل از وقت تکمیل ایک خوش آئند پیش رفت ہے، فوری طور پرسندھ کےمختلف اضلاع میں کم از کم 500نئی بسوں کی ضرورت ہے ، چاہتےہیں دیہی اورشہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔

    اجلاس میں ای وی ٹیکسی اور ای وی اسکوٹی منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین لائن بی آرٹی منصوبےکاانتظام حکومت سندھ کےسنبھالنے کےبہتری آئی، گرین لائن کی یومیہ رائڈرشپ 50ہزار سے بڑھ کر61ہزار تک پہنچ گئی ہے،شہری اب پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ، جو ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز، سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز، سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، سندھ حکومت کو نقصانات کے ازالے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے متاثرہ گاڑیوں، آئل ٹینکرز اور لوٹے گئے سامان کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کے لیے حکومت سندھ کو اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، بہ صورت دیگر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا 28 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

    ٹرانسپورٹرز نے کہا نقصانات کا ازالہ نہ ہوا تو 48 گھنٹے بعد گاڑیاں وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے سامنے کھڑی کر دیں گے، پھر حکومت چاہے تو اپنے ہاتھوں سے گاڑیوں کو آگ لگا دے۔

    گڈر ٹرانسپورٹرز الائنس کے رہنماوٴں نے وفاقی اور سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ملک گیر ہوگا، مال بردار 40 ہزار گاڑیوں کا پہیہ جام ہوا تو ملک کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

  • وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر مہربان؟

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر مہربان؟

    کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر مہربان ہو گئی، سندھ حکومت بلوچستان اور کے پی میں مکانوں کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں آج صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں دو صوبوں بلوچستان اور کے پی کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

    سندھ کابینہ کو بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے 2 ارب کی منظوری کی تجویز ہے، جب کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے ضلع ڈی آئی خان کے لیے 1 ارب کی منظوری کی تجویز ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور گورنر کے پی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں صوبائی وزرا کو رقم کی منظوری کی مخالفت نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    تاہم سندھ کے عوام کا سوال تو ہے کہ سندھ کے ترقیاتی فنڈز دوسرے صوبوں میں کیوں خرچ کیے جا رہے ہیں؟


    سندھ کے چھوٹے سے شہر میں 71 کروڑوں روپے کی کرپشن، افسران کی شامت آگئی


    ادھر سندھ کے شہر مٹیاری میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور ایجوکیشن ورکس میں 71 کروڑ سے زائد کی کرپشن پر اینٹی کرپشن نے دونوں محکموں کے افسران اور گورنمنٹ کنٹریکٹر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی گئی ہے، اینٹی کرپشن نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 3 انجینئرز سمیت 3 ٹھیکیداروں کو کراچی طلب کر لیا ہے، جب کہ محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران عبدالستار تنیو، معشوق شاہ، فرید شیخ اور نثار شیخ کو کراچی طلب کیا گیا ہے۔

  • انٹرمیڈیٹ امتحانات : سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    انٹرمیڈیٹ امتحانات : سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی سے مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور کمشنرکراچی سے مدد مانگ لی۔

    ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، اور تمام ریجنل ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کےافسران کو مکمل سیکیورٹی اور تعاون کی درخواست کی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ،آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی سے درخواست کی ہے کہ مختلف امتحانی مراکز سے بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

    خیال رہے انٹر بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں تاہم کسی بھی امتحانی مرکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا، جس کے لئے مجموعی طور پر 182 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جس میں 36 مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    امتحانی مراکز پر امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہمی بھی برقرار رہا، 16 سپر ویجی لینس ٹیمیں امتحانی مراکز کا دورے کر کے نگرانی کریں گی، نقل میں ملوث طالب علم کو تین سال کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

  • سندھ حکومت نے 15 جون سے بڑی پابندی عائد کردی

    سندھ حکومت نے 15 جون سے بڑی پابندی عائد کردی

    کراچی :سندھ حکومت نے 15 جون سے بڑی پابندی عائد کردی ، پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا، سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی۔

    اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔

    سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے کہا کہ صرف ماحول دوست بیگز کی اجازت ہوگی، زیرو ٹالرنس اپنائیں گے۔

    آغا شاہنواز کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگزماحولیاتی تباہی کی بنیادہیں، اعلان نہیں عملدرآمدہوگا اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

  • سندھ حکومت کا  کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو لگژری گاڑیاں دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو لگژری گاڑیاں دینے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو لگژری گاڑیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، مجموعی طور پر 5 کروڑ 26 لاکھ روپےکی گاڑیاں لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کہ سندھ حکومت نے کمشنرز کو نئی 2755 سی سی گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے بجٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ 5 کمشنرز اور 29 ڈپٹی کمشنرزکو لگژری گاڑیاں دی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر مجموعی طور پر 52 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

    سندھ کے 5 کمشنرز کو 10 کروڑ 8 لاکھ کی نئی گاڑیاں دی جائیں گی اور ڈپٹی کمشنر زکو 40 کروڑ 15 لاکھ سے نئے ڈالے خرید کردئیے جائیں گے۔

    یاد رہے 5 ستمبر کو سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 2 ارب روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    سندھ کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 138 اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے نئی ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا تھا۔

    بعد ازاں اس پیشرفت کے بعد جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور 28 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صوبے میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیلخلاف کارروائیاں جاری ہے، شہر میں مجموعی طور پر 172 ڈرائیورز کو گوفتار کیا جاچکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی 16 سے 19 اپریل تک کی پیشرفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73گاڑیوں  کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق 172 گاڑیاں ضبط کرکے عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیا گیا جبکہ لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز  گرفتار کئے گئے اور اس کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 172 ڈرائیور گرفتار کئےگئے۔

    رپورٹ کے مطابق 3 دن کے دوران غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط، سی این جی  کی 19 کٹس ضبط کی گئیں، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 1099 جرمانے کے چالان کئے گئے اور اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈمپر، لوڈر، کمرشل وہیکل کی اسپیڈ 30 مقرر ہے اور ہر صورت عمل کرایا جائے، نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر آنے  نہ دیا جائے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے۔

  • 2 دن کی چھٹی  کا اعلان کردیا گیا

    2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    کراچی : سندھ حکومت نے 2 روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ، تعطیلات 20 اور 21 اپریل 2025 کو ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیلات 20 اور 21 اپریل 2025 کو ہوں گی۔

    چھٹی کے علاوہ ایسٹر سے قبل مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کی ہدایت کردی تاکہ انہیں تقریبات کی تیاری میں مدد مل سکے۔

    صوبے بھر کی مسیحی برادری کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے چھٹیوں اور تنخواہوں کی جلد ادائیگی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے شمولیت اور احترام کا ایک سوچا سمجھا اشارہ قرار دیا۔