Tag: سندھ حکومت

  • سندھ حکومت نے فیصل ایدھی کی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کے احکامات جاری کر دیے

    سندھ حکومت نے فیصل ایدھی کی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کے احکامات جاری کر دیے

    کراچی: سندھ حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کو ہدایت جاری کی ہے کہ کراچی میں موجود فیصل ایدھی کے خاندان کے دیگر افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

    ذرایع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی سے قبل ان کے بیٹے سعد ایدھی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس دوران بھی فیصل ایدھی کو کچھ دن گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، فیصل ایدھی 4 دن سے اسلام آباد میں تھے، شک ہے وائرس وہی سے منتقل ہوا۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    واضح رہے کہ آج فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، انھوں نے دو دن قبل ٹیسٹ کروایا تھا، وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، فیصل ایدھی کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔

    ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ 5 دن قبل فیصل ایدھی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، دو روز قبل انھوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

    ادھر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کرونا وبا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ خدشے کے پیش نظر وزیر اعظم کو ٹیسٹ کروانے کی رائے دوں گا۔

  • کراچی: مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

    کراچی: مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران برآمدی یونٹس کھولنے کے لیے کراچی کے 7 صنعتی علاقوں سے فیکٹریوں کے مالکان نے اجازت طلب کی تھی، جس پر محکمہ داخلہ نے مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کے تحت کام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے برآمدی یونٹس کو اجازت دینے کے سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ان فیکٹریوں کو انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ اس سے قبل 69 برآمدی یونٹس کو کام شروع کرنے کی اجازت دے چکا ہے، سندھ حکومت صنعتی علاقوں میں مجموعی طور پر 151 برآمدی یونٹس کو کام شروع کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔ خیال رہے کہ فیکٹریوں کو یہ اجازت برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لیے دی گئی ہے، اس دوران تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔

    کراچی: لاک ڈاؤن ضابطے پر عمل نہ کرنے پر 2 صنعتی یونٹس سیل

    کمپنیاں اس بات کی پابند ہوں گی کہ ملازمین کا درجہ حرارت چیک کریں، انھیں ماسک اور سینیٹائزر فراہم کریں اور فیکٹری کی حدود میں سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل کرائیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز کرونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کراچی میں 2 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا ہے۔

  • سندھ حکومت نے 12سال میں سب سے زیادہ اسپتال بنائے،سعید غنی

    سندھ حکومت نے 12سال میں سب سے زیادہ اسپتال بنائے،سعید غنی

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے12سال میں سب سے زیادہ اسپتال بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کرونا وبا کی صورت حال ہم سے غیرمعمولی اقدامات چاہتی ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 12 سال میں سب سے زیادہ اسپتال بنائے،پی پی حکومت نے اندرون سندھ 3 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی نسبت سندھ حکومت سب سے بہترین اقدامات کر رہی ہے،ایک صوبہ سارے صوبوں سے بہتر میکنزم بنا کر راشن تقسیم کر رہا ہے،دوسرےصوبوں کی بجائے سندھ حکومت سےسوال پوچھے جا رہے ہیں۔

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہوگئی

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 227 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 5 مریض زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 61 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں 65 کراچی کے ضلع جنوبی، 31 وسطی، 28 ضلع شرقی، 23 کورنگی اور5 غربی میں ہیں جبکہ خیرپور میں 35، جیکب آبادمیں 8، ٹنڈومحمد خان میں 8کیس، حیدرآباد میں 7 ، شہید بینظیرآبادمیں 6، کشمور میں4، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں2،2 اور بدین میں ایک کیس سامنے آیا۔

  • ٹائیگر فورس کی خدمات سے متعلق سندھ حکومت نے یو ٹرن لے لیا

    ٹائیگر فورس کی خدمات سے متعلق سندھ حکومت نے یو ٹرن لے لیا

    کراچی: سندھ حکومت نے یہ کہہ کر کہ ٹائیگر فورس سیاسی ہے، ریلیف مہم میں شامل نہیں کر سکتے، بڑا یو ٹرن لے لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راشن تقسیم کے سلسلے میں وفاق کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو سندھ میں رضا کارانہ شامل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے بڑا یوٹرن لے لیا ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر ہدایت جاری کی تھی کہ بتایا جائے کہ ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم کے لیے کیسے شامل کیا جائے، اب سندھ کے وزیر امتیاز شیخ نے اُس خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

    سندھ حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ کے خط سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس کو ریلیف مہم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سندھ ریلیف آپریشن کے سلسلے میں امتیاز شیخ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کو قطعی طور پر غیر سیاسی رکھا گیا ہے۔

    وفاق کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے پر سندھ حکومت کا خیر مقدم

    وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ مستحقین تک راشن کی ترسیل شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا ورکر ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں، جب کہ ٹائیگر فورس سیاسی ورکرز پر مشتمل ہے۔

    ان کا کہنا تھا یو سی سطح پر کمیٹیاں، این جی اوز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اس آپریشن کا حصہ ہیں، سندھ میں ریلیف کا کام رنگ و نسل، اور سیاسی وابستگی کے بغیر کیا جا رہا ہے، کسی سیاسی جماعت کی فورس یا ورکر کو ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، ڈپٹی کمشنرز کو اس قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔

  • گلگت بلتستان حکومت کی سندھ حکومت سے اپنے شہریوں کو واپس بھیجنے کی درخواست

    گلگت بلتستان حکومت کی سندھ حکومت سے اپنے شہریوں کو واپس بھیجنے کی درخواست

    کراچی: گلگت بلتستان حکومت نے سندھ حکومت سے اپنے شہریوں کو واپس بھیجنے کی درخواست کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث گلگت بلتستان کے 2571 طلبہ کو رہائش اور کھانے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    گلگت بلتستان کی حکومت نے سندھ حکومت سے اپنے شہریوں کو واپس بھیجنےکی درخواست کردی، گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

    خط کے متن کے مطابق کراچی میں مقیم 2570 گلگت کے طلبہ وافراد آبائی شہر آنا چاہتے ہیں،گلگت بلتستان حکومت نے طلبہ کی روانگی سے قبل کرونا ٹیسٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

    سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایس او پی کے مطابق گلگت کے شہریوں کی واپسی میں مدد کی جائے اور طلبہ کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کو ٹیلفون کر کے کہا کہ سندھ حکومت گلگت کے کراچی میں مقیم شہریوں، طلبہ کے مفت کرونا ٹیسٹ کرے گی۔

  • وفاق کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے پر سندھ حکومت کا خیر مقدم

    وفاق کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے پر سندھ حکومت کا خیر مقدم

    اسلام آباد: وفاق کی جانب سے راشن تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کے سندھ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے راشن تقسیم میں ٹائیگر فورس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹ سے پتا چلا سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ خوش آیند ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ان حالات میں سندھ حکومت کی جانب سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی، میں یقین دلاتا ہوں کہ ٹائیگر فورس سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرے گی، ٹائیگر فورس صرف قومی جذبے کے تحت ہنگامی حالات میں کام کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے باقی صوبے بھی اسی طرح مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کریں گے، میں لاکھوں کی تعداد میں رجسٹرڈ نوجوانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    عثمان نے ڈار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی قیادت کو واضح پیغام دیا تھا، جس میں قومی معاملے میں سیاست نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے وزیر اعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر محکمہ سروسز ایڈمنسٹریشن نے صوبے بھر کے کمشنرز کو خط لکھ کر کہا کہ سندھ بھر میں راشن کی بہتر تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی لی جائیں۔

  • سندھ میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے حکمت عملی مرتب

    سندھ میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے حکمت عملی مرتب

    کراچی: سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے پلان طے کرلیا، پلان سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے مرتب کیا۔ پلان پر عملدر آمد وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کیا گیا ہے، کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے 13 سیکٹرز 3، 3 درجوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہر درجے میں شامل شعبہ ہفتے میں 2 روز کھولا جائے گا، پہلے اور دوسرے درجے میں 4، 4 اور تیسرے میں 5 شعبے شامل ہیں، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لیے کھولی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دودھ، سبزی، پھل کی دکانوں اور میڈیکل اسٹور کو پورا ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بازار کی دکانیں کھولنے کے لیے ایس او پی بدھ تک تیار کر لیا جائے گا۔ سندھ حکومت عید شاپنگ کے لیے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی کرے گی، عید شاپنگ کے لیے نرمی انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عملدر آمد سے مشروط ہوگی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا۔

  • کے ایم سی تشخیصی کٹس سے محروم، میئر کراچی کے خط کے جواب میں سندھ حکومت کی خاموشی

    کے ایم سی تشخیصی کٹس سے محروم، میئر کراچی کے خط کے جواب میں سندھ حکومت کی خاموشی

    کراچی: کے ایم سی کے ماتحت اسپتالوں کو کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس نہیں ملیں، میئر کراچی کے خط کے جواب میں سندھ حکومت نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کے ایم سی کے ماتحت اسپتالوں کو کرونا کٹس کی عدم فراہمی پر میئر کراچی وسیم اختر نے اظہار برہمی کیا، انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ان کے لکھے گئے خطوط کا کوئی جواب نہیں ملا۔

    مئیر کراچی نے کرونا تشخیصی کٹس کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو خطوط لکھے ہیں، سندھ حکومت کا جواب نہ ملنے پر مئیر کراچی نے دیگر مختلف اداروں کے تعاون سے کرونا وائرس تشخیصی کٹس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سندھ حکومت نے 50ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرلیں

    لانڈھی کارڈیک ایمرجنسی سینٹر، کے آئی ایچ ڈی، عباسی شہید اسپتال کو کٹس فراہم کیے جائیں گے، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ان تینوں سینٹرز میں کرونا کا ٹیسٹ مفت کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 11 اپریل کو سندھ حکومت کی جانب سے درآمد کردہ 50 ہزار کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچی تھیں، بتایا گیا تھا کہ یہ کٹس کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھیجی جائیں گی، یہ بھی کہا گیا تھا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر ہزاروں کٹس برآمد کی گئیں۔

  • وفاق اور سندھ میں دوریاں کم ہونے لگیں

    وفاق اور سندھ میں دوریاں کم ہونے لگیں

    کراچی: وفاق اور سندھ میں دوریاں کم ہونے لگیں، سندھ حکومت نے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹائیگرفورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت اور وفاق درمیان پیدا ہونے والی دوریاں کم ہونے لگیں، سندھ حکومت نے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر صوبے بھر کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے، مراسلے کے مطابق سندھ بھر میں راشن کی بہتر تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی لی جائیں۔

    چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر محکمہ سروسز ایڈمنسٹریشن نے مراسلہ جاری کردیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں راشن تقسیم کے لیے رضاکاروں کی ٹائیگرفورس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب سندھ حکومت کی جانب سے غریب طبقے میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن راشن تقسیم کو لے کر سندھ حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا تھا۔

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ راشن من پسند افراد کو فراہم کیا جارہا ہے غریب افراد کو کوئی راشن نہیں دیا جارہا، آج کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بھی مظاہرین راشن تقسیم کے معاملے پر احتجاج کیا گیا تھا اور ریگل جانے والی صدر بلاک کردی تھی۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے ، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن مزید 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

  • آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا: تاجر اتحاد

    آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا: تاجر اتحاد

    کراچی: تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مارکیٹس کھولنے پر راضی ہوگئی ہے، آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا، محدود طریقے کے تحت تجارت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کے بعد تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم مان گئی ہے کہ کراچی میں بھی کاروبار چلایا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں مختلف سیکٹرز میں مختلف دکانیں کھلیں گی، سندھ حکومت کی حدود میں ٹیکسز میں ریلیف کی پیشکش کی گئی، پہلے کاروبار کھل جائے اس کے بعد ٹیکسز پر بات کی جائے گی۔

    کراچی میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع

    تاجر رہنماؤں نے بتایا کہ جو لوگ کاروبار کرنے سے روک رہے تھے آج وہ بھی راضی ہیں، ہم نے آج تجاویز دیں ہیں فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، سب سے پہلے سندھ میں لاک ڈاؤن ہوا پہلے ختم بھی ہونا چاہیے۔

    تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا کہ ہمیں کم ازکم صبح 8 سے شام 5 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے، ایس او پیز پر پابند کرکے کاروبار کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔