Tag: سندھ حکومت

  • لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلیے بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلیے بڑا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے  تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ، خاص ایس او پیز پر تجارتی اور کاروباری مراکز کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کاروباری، تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے ،کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کاروبار،تجارتی مراکزکھولنے کیلئےایس او پیز تیار کررہے ہیں۔

    کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 15 اپریل سے خاص ایس او پیز پرتجارتی،کاروباری مراکزکھولے جائیں گے اور ایس او پیزحتمی شکل کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھیجے جائیں گے۔

    یاد رہے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

    اس سے قبل صوبائی وزیرسعیدغنی نے کہا تھا کہ سندھ میں چودہ اپریل کےبعدبھی جزوی لاک ڈاؤن برقراررہے گا اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ آنیوالےدنوں میں مزید مشکلات اورسختیاں پیش آسکتی ہیں۔

    خیال رہے سندھ میں کوروناکے92کیس ظاہر ہوئے ،اس وقت سندھ میں کورونا کیس کی تعداد1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جو متاثرہ افراد کا31 فیصد ہے۔

    سندھ میں  24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہوگئی ،کورونا کے سبب مرنےوالوں کی شرح 1.8 فیصدہے۔

  • سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائے پر لاک ڈاون میں اضافےکی خواہاں

    سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائے پر لاک ڈاون میں اضافےکی خواہاں

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا کہ  نجی اسپتال مالکان، ماہرین نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویزدی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائےپرلاک ڈاون میں اضافے کی خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے پر طبی ماہرین کی تشویش سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نجی اسپتال مالکان،ماہرین نےلاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویزدی، کوروناکیسز،خصوصاًلوکل ٹرانسمیشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائےپرلاک ڈاون میں اضافےکی خواہاں ہے اور 14 اپریل کےبعدلاک ڈاؤن میں نرمی کے طریقہ کارپرغور کر رہی ہے ، ایس اوپی طے کرکے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔

    یاد رہےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے  نجی اسپتالوں کے مالکان، سی ای اوز سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں نجی اسپتالوں کے مالکان، سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی تجویز پر مشاورت کریں گے، میں آپ سب کو آن بورڈ لینا چاہتا ہوں،اس جنگ میں سب ماہرین کی رہنمائی چاہیے۔

    خیال رہے کوروناوائرس نےپاکستان میں مزید5افرادکی جان لےلی، جس کے بعد اموات کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ کورونا کیسزکی مجموعی تعداد4322 تک جا پہنچی ہے۔

    اعداو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 کیسز اور سندھ میں 1036 مریض ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 560 ، بلوچستان میں 212، اسلام آباد میں 102، گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں آج مزید سختی کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں آج مزید سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے علاقائی پولیس متحرک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں آج مزید سختی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شب برأت کے حوالے سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    اس حوالے سے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے علاقائی پولیس متحرک ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں گشت بڑھا دیا گیا ہے ، سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہ کر عبادت کریں قبرستانوں کارخ نہ کریں ، جوشہری قبرستان کی طرف آئے گا، اسے جانے نہیں دیا جائے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی ، یہ سب شہریوں کی اپنی حفاظت کیلئے کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں پولیس نے شب برات پردفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایکشن کا فیصلہ کیا ہے اور شب برات پرعوام کوگھروں میں روکنے کا پلان تیار کرتے ہوئے کہا کسی کوقبرستان آنےکی اجازت نہیں، اس حوالے سے پولیس نے تمام یونٹس کوآگاہ کردیا ہے۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سڑکوں اوردکانوں پررش پراظہاربرہمی کرتے ہوئے قانون نافذکرنےوالےاداروں کولاک ڈاؤن پرعملدرآمدکرانےکی ہدایت کی تھی۔

    حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ابتدائی 7روزوالالاک ڈاؤن چاہیے، بلاضرورت کسی کوکہیں جانےکی اجازت نہ دی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کےاعداوشمارتشویشناک ہیں، عوام سےاپیل کرتاہوں کہ گھروں پررہیں۔

  • پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہوجائے،مرتضیٰ وہاب

    پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہوجائے،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 19 روز میں1000 مریضوں کا اضافہ ہوا، پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 19 روز میں 1000 مریضوں کا اضافہ ہوا،7دن میں 2 ہزار، 5دن بعد3 ہزار ممکنہ طور پر 4 ہزار مریض3 دن میں ہوگئے،پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہو جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں 14 اپریل تک کے لاک ڈاؤن پر مؤثرعملدرآمد کرنا ہے،ہمیں خود کو بچاتے ہوئے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن کو مزیدسخت کرنے کی ضرورت ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں،سندھ میں 270 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،یہ لاک ڈاؤن اور خود کو آئسولیشن میں رکھنے سے ممکن ہوا، اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے گھروں پر رہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ میں آج کرونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعد 269 ہوگئی ہے۔

  • ‘اب شہری گھربیٹھے سندھ کوروناایمرجنسی فنڈزکی تفصیلات جان سکیں گے’

    ‘اب شہری گھربیٹھے سندھ کوروناایمرجنسی فنڈزکی تفصیلات جان سکیں گے’

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کردیں، جس کے بعد ہر شہری گھر بیٹھے سندھ کورونا ایمرجنسی  فنڈزکی تفصیل جان سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شفافیت کو برقرار رکھنے کےلیے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کردیں۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں نے کوروناایمرجنسی فنڈمیں 74ملین روپےجمع کرادئیے، ہر شہری گھربیٹھےسندھ کوروناایمرجنسی فنڈزکی تفصیل جان سکے گا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا فنڈسے متعلق معلومات محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پراپ لوڈکردی ہیں اور محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پراضافی لنک ایڈ کیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کوروناایمرجنسی فنڈمیں عطیات،اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پرہوگی ، کورونا ایمرجنسی فنڈ میں سندھ حکومت نے 3 ارب روپےرکھےتھے، یہ پیسہ قوم کی امانت ہے، مخیر حضرات ،عطیات دینے والے افراد کے شکر گزارہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناایمرجنسی فنڈ کےاستعمال میں شفافیت کو برقرار رکھا ہے، سندھ حکومت ایک ایک پیسے کا حساب دینے کی مجاز ہے، قوم کا ایک پیسہ بھی غلط جگہ استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

  • 24گھنٹے میں کرونا  کے 130 مریض صحت یاب ہوئے، مرتضیٰ وہاب

    24گھنٹے میں کرونا کے 130 مریض صحت یاب ہوئے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 130 مریض صحت یاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن یقیناََ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا،ادراک تھا کہ بڑی آبادی غریب افراد پر مشتمل ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدام ضروری تھا،لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں کرونا وائرس کے 130 افراد صحت یاب ہوئے،اب تک سندھ میں الحمداللہ 253 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلوں پرعمل کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا،مرتضیٰ وہاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں سندھ میں صورت حال آئیڈیل نہیں ہے،سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے اندازہ تھا غریب اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا،سفید پوش لوگوں کو امداد دینے کی ضرروت ہے،کراچی میں سوا 2 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔

  • سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدےگی، وزیر خوراک سندھ

    سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدےگی، وزیر خوراک سندھ

    کراچی: وزیرخوراک سندھ ہری رام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدےگی، گندم کی خریداری کا عمل میرپور خاص ڈویژن سے شروع کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک سندھ ہری رام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےگندم کی خریداری شروع کر دی،سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدےگی۔

    صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ سندھ نے رقم جاری کر دی، سندھ حکومت کاشت کاروں سے فی ٹن 1400 روپےگندم خرید رہی ہے۔

    ہری رام نے کہا کہ گندم خریداری کے لیے کاشت کاروں کا باردانہ دیا جا رہا ہے،گندم کی خریداری کاعمل میرپورخاص ڈویژن سے شروع کیا ہے،سندھ کوگندم اور آٹے بحران سے پاک کرنے کے لیے عمل شروع کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کے ذخائر موجود ہیں، آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، صوبے میں آٹے کی قلت کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

    صوبائی وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال کا ذخیرہ اندوزوں اور دکانداروں کو ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیا جائے گا،مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا،مرتضیٰ وہاب

    سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسزمیں اضافہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں سندھ میں صورت حال آئیڈیل نہیں ہے،سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے اندازہ تھا غریب اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا،سفید پوش لوگوں کو امداد دینے کی ضرروت ہے،کراچی میں سوا 2 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔

    اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت کو مزید 6 کروڑ 84 لاکھ سے زائدعطیات موصول ہوئے، 861 مختلف شخصیات نے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کرائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3059 تک جا پہنچی ہے۔

  • سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

    سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

    کراچی : سندھ حکومت کے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی ، سرکاری ملازمین سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے عطیات دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کےکوروناوائرس ایمرجنسی فنڈ میں دنیابھر سے عطیات کی وصولی کا عمل جاری ہے ، یکم اپریل تک 3 ارب روپے سے زائد رقم فنڈ میں جمع ہوچکی ہے۔

    حکومت سندھ کےترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے دو ارب چوراسی کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نجی ڈونرز کی جانب سے چار کروڑ تیرا لاکھ روپے سے زائد رقوم فنڈ میں دی گئی۔سندھ سےتعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے دس لاکھ روپے کےعطیات جمع کرائے ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نےبھی عطیات سندھ حکومت کےکورونا ایمرجنسی فنڈ میں دئیے , پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے ارکان اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی نے کورونا کے باعث متاثرین خاندانوں کی امداد کے لئے ریلیف فنڈاکاؤنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ورہنمافنڈ دیں گے۔

    اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئربخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ ریلیف فنڈاکاؤنٹ میں ملکی وبیرون ملک مقیم پاکستانی بھی امدادبھیج سکتےہیں، قوانین کے مطابق اکاؤنٹ اور ڈونرز کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوتا ہے۔

    خط میں کہا گیا بڑے پیمانے پر ممکنہ امدادکےباعث ڈونرزکی تفصیلات فراہم کرناممکن نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان نےبھی ریلیف فنڈ قائم کر رکھا ہے ، ان کے ریلیف فنڈ کیلئےڈونرز سے متعلق بھی سوال نہیں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن سےلوگوں کی امداد کیلئے اقدام میں تعاون کی امید ہے۔

  • سندھ حکومت کا ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ

    سندھ حکومت کا ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ

    کراچی: سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ کردیا، اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایئر اسپرے میں دیر ہوئی تو پھر فصلوں کا بڑا نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے بچنے کے لیے وفاق ایریل اسپرے کے لیے 6 جہاز فراہم کرے، سندھ کے 7 اضلاع میں ٹڈی دل کے بچے یا انڈے موجود ہیں۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، خیر پور، سکھر اور گھوٹکی کے ریگستانی علاقے شدید متاثر ہیں۔ ہر ضلع میں پلانٹ پروٹیکشن گراؤنڈ آپریشن بھی کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آنے والے 3 ماہ اہم ہیں، ایئر اسپرے میں وفاق نے دیر کی تو پھر فصلوں کا بڑا نقصان ہوگا۔

    صوبائی حکومت نے اپنی ٹیموں کو الرٹ رہنے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کے لیے 19 نئی گاڑیاں خرید لی ہیں، 25 گاڑیاں اور ایکسٹینشن ونگ کی 57 مینول ٹیمیں بھی دستیاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 300 سولر پاور اور ہزار ہینڈ اسپرے مہیا کیے گئے ہیں، حیدر آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، یو سی سطح تک محکمہ زراعت کا عملہ مقرر کیا جائے۔