Tag: سندھ حکومت

  • سندھ پولیس کے جوان اور افسران اب نئے یونیفارم میں نظر آئیں گے

    سندھ پولیس کے جوان اور افسران اب نئے یونیفارم میں نظر آئیں گے

    کراچی : سندھ حکومت نےآئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی پولیس یونیفارم کی تبدیلی کی تجویز کی باقاعدہ منظوری دے دی، ابتدائی مرحلے میں سندھ کے پانچ یونٹس کے یونیفارم تبدیل کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابقسندھ حکومت نے سندھ پولیس یونیفارم کی تبدیلی کی منظوری دیدی یونیفارم کی تبدیلی کی آئی جی سندھ کلیم امام نے تجویز دی تھی۔

    آئی جی سندھ کلیم امام کا کہناہے کہ پولیس یونیفارم کو رنگ سمیت مجموعی طور پر تبدیل کرنے کا مقصد بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے، یونیفارم تبدیلی سے پولیس کا اچھا اور مثبت تاثر بھی عام ہوگا، مجھے قوی امید ہے کہ عوام اس تبدیلی کو نا صرف دل و جان سے قبول کریں گے بلکہ سراہیں گے بھی۔

    یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن سندھ مقصود میمن نے بریفنگ میں کہا پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سندھ پولیس میں یونیفارمز کی تبدیلی کے عمل اورجملہ امورکو شفاف وغیرجانبداربنایا جارہا ہے، مجوزہ پولیس یونیفارم کی فراہمی کے لیے صرف سندھ پولیس ہی مجاز ہوگی۔

    مقصود میمن نے کہا کسی بھی خاص یا عام اسٹور کو یونیفارم کو فروخت کرنے یا ڈسپلے کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ، سن دو ہزار بیس اور اکیس سے ہر افسر اور جوان کو چار چار یونیفارم دینے کی سفارش کی جائے گی۔

    ابتدائی مرحلے میں سندھ کے پانچ یونٹس کے یونیفارم تبدیل کئے جائیں گے، جن میں ٹریفک پولیس سی آئی اے اینٹی رائٹس ریزرو پلاٹون ، فارنزک ڈوژن سندھ اور سی پی او میں تعینات جوانوں اور افسران شامل ہوں گے۔

    ٹریفک افسران کی شرٹ کا رنگ سفید شرٹ نیوی بلو پینٹ اور نیوی بلو پی کیپ جبکہ ٹریفک اہلکاروں کی یونیفارم کا رنگ ہاف سلیپ وائٹ ٹی شرٹ نیوی بلو پینٹ اور نیوی بلو پی کیپ ہوگا۔

    سی پی او اور دیگر تمام یونٹ کے افسران کا یونیفارم ڈارک بلو شرٹ نیوی بلو بینٹ اور نیوی بلو پی کیپ جبکہ ہیڈ کانسٹبل اور کانسٹبل کے یونیفارم میں ڈارک بلو ہاف سلیپ شرٹ نیوی بلو پینٹ اور نیوی بلو پی کیپ پر مشتمل ہوگا اور بیلٹ کی چوڑائی کو پہلے ڈھائی انچ تھی، جسے دو انچ کیا جارہا ہے۔

  • سندھ حکومت نے اسپیکر آغا سراج درانی کو بلانے کا نیا راستہ نکال لیا

    سندھ حکومت نے اسپیکر آغا سراج درانی کو بلانے کا نیا راستہ نکال لیا

    کراچی : سندھ حکومت نے نیب کے شکنجے میں پھنسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بلانے کا نیا راستہ نکال لیا، آغا سراج درانی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اجلاس ہو یا نہ ہو آغا سراج درانی کو نیب کی حراست سے نکال کر اسمبلی اجلاس لایا جائے گا، اس کیلئے ایک نیا قانونی راستہ نکال لیا گیا۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی کا ایک اور پروڈکشن آرڈر جاری کر کے آج بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، جس کی صدارت آغا سراج درانی کریں گے،حالانکہ سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جو کئی روز سے تعطل کا شکار تھا۔

    یاد رہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے اکیس مارچ تک مؤخر ہونے کے بعد آغا سراج درانی کا پروڈکشن آرڈر غیر مؤثرہوگیا تھا جس کے بعد یہ نیا راستہ نکالا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب کی طلبی کے باوجود آغا سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ

    یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک  امریکا چلے گئے۔

    قوی احتساب بیورو نے  آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا، سراج درانی کی اہلیہ ناہید درانی، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والے زیورات سے متعلق پوچھ گچھ کرنا تھی۔

     

  • عدالت نے سندھ حکومت کو خواتین پر تشدد روکنے کے قانون پر عمل درآمد میں ناکام قرار دے دیا

    عدالت نے سندھ حکومت کو خواتین پر تشدد روکنے کے قانون پر عمل درآمد میں ناکام قرار دے دیا

    کراچی: خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف درخواستیں پر سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت خواتین پر تشدد روکنے کے قانون پر عمل درآمد میں ناکام رہی۔

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں خواتین پر گھریلو تشدد کے سلسلے میں دائر درخواستوں کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا، عدالت نے تشدد روکنے کے قانون پر عمل درآمد میں سندھ حکومت کو ناکام قرار دیا۔

    عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم جاری کیا کہ گھریلو تشدد کی شکار خواتین کے لیے ضلعی سطح پر خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے۔

    عدالت نے گھریلو تشدد کی شکار خواتین کو بھی متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، جسٹس صلاح الدین پنہور نے مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ خواتین کی شکاتیوں کا فوری ازالہ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے موبائل ایپلیکیشن متعارف

    سندھ حکومت کو حکم دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ خواتین پر تشدد روکنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے متعلقہ ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی کہ اس سلسلے میں خواتین کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔

    دریں اثنا، عدالت نے یتیم خانوں اور شیلٹر ہومز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، جسٹس صلاح الدین نے حکومت کو ہدایت کی کہ یتیم خانوں اور شیلٹر ہومز کو مناسب فنڈز فراہم کیے جائیں۔

  • خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

    خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے،خرم شیر زمان اب عدالتوں میں جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کراچی واٹر بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا موجودہ نظام میں واٹر بورڈ ٹھیک نہیں ہوسکتا ، شہر میں پانی پر جھگڑے شروع ہوجائیں گے ، ہر گھر سے ٹیکس ملتا ہے اربوں روپے جانے کہاں جارہے ہیں۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیس کرنے پڑیں گے ، منہ دھونے کو پانی نہیں ،میں نےآج منہ بھی منرل واٹر سے منہ دھویا ، پیپلز پارٹی نے حلف اٹھایا کراچی کو کچھ نہیں دینا ، جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔

    جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا

    انھوں نے کہا کراچی میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی نگراں سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی نے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پانی چوری روکنے اور فراہمی آب کے منصوبوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

    آفتاب صدیقی نے کہا سیوریج کےمسائل اتنے ہیں کہ کراچی شام سے بھی بدتر ہوگیا، کراچی میں اپنے ووٹرز کو جواب دینامشکل ہوگیا ہے، لکھ کر دیں کام نہیں کرسکتے ہم اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بنگلے بلاول ہاؤس کے قریب خرید لئے، بلاول ہاؤس میں نہ پانی کامسئلہ ہے نہ ہی سیوریج کا، جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ نے کہا بلاول ہاؤس میں بھی پانی ٹینکر سے جاتاہے اور وہ بل ادا کرتے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے کراچی میں پارکنگ کے گمبھیر مسئلے کا حل تلاش کر لیا

    سندھ حکومت نے کراچی میں پارکنگ کے گمبھیر مسئلے کا حل تلاش کر لیا

    کراچی: شہر کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں  پارکنگ کے مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے گنجان آباد اور صنعتی سرگرمیوں کے مرکز صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے.

    آج وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل میوزیم کےسامنے زیر تعمیر پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا. اس موقع پر انھیں پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی.

    یہ پراجیکٹ دومنزلہ عمارت پر مشتمل ہوگا، ہرمنزل پر 200 گاڑیوں کی گنجائش ہوگی.

    مراد علی شاہ کو مطلع کیا گیا کہ جولائی میں پارکنگ ایریا کا کام مکمل ہوجائے گا، پارکنگ زیرزمین ہوگی.

    وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ میں درپیش مسائل اور تاخیر کے اسباب سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی. واٹربورڈکی لائنیں منتقل ہونے سے کام میں تاخیر ہوئی تھی، جسے اب جل نمٹا لیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: کراچی میں تمام غیر قانونی چارجڈ پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ پاکستان کے صنعتی حب کراچی کا شمار دنیا کے مصروف ترین شہروں‌ میں ہوتا ہے.

    دو کروڑ کی آبادی والے اس شہر میں‌ عوام کو ٹریفک کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ماضی میں بھی اس علاقے میں پارکنگ پلازا قائم کیا گیا، مگر اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے.

  • آغا سراج معاملہ: نیب نے سندھ حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

    آغا سراج معاملہ: نیب نے سندھ حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کے معاملے پر سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے آغا سراج درانی کے معاملے پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔

    [bs-quote quote=”سندھ حکومت کی طرف سے نیب پر دہشت گردی کا الزام لگانا افسوس ناک ہے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”نیب”][/bs-quote]

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کسی قسم کی بد سلوکی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

    نیب ہر شہری کی عزتِ نفس پر مکمل یقین رکھتا ہے، آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کے ساتھ کسی قسم کی بد سلوکی نہیں کی گئی۔

    نیب اعلامیے کے مطابق اہل کاروں نے قانون کے مطابق عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے، چھاپے کے دوران نیب اہل کاروں کے ہم راہ لیڈیز پولیس بھی موجود تھی۔

    قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ نیب نے تمام کارروائی قانون کے مطابق کی، سندھ حکومت کی طرف سے نیب پر دہشت گردی کا الزام لگانا افسوس ناک ہے۔

    تفصیل پڑھیں:  قانون چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنےکی اجازت نہیں دیتا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آغا سراج درانی کے خلاف نیب کی کارروائی پر کہا ہے کہ نیب اہل کاروں نے آغا سراج کی فیملی سے بد تمیزی کی، گھر پر دھاوا بولا گیا، گیٹ توڑ کر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے، فیملی کو گھر سے نکال کر لان میں کھڑا کیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ وہ صوبے کا وزیرِ اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی اسپیکر کو نیب کی دہشت گردی سے نہ بچا سکے، ان کی فیملی کو تحفظ نہ دے سکے۔

  • سپریم کورٹ نے جنگلات سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی

    سپریم کورٹ نے جنگلات سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی

    کراچی: سپریم کورٹ نے جنگلات سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی، عدالت نے سندھ حکومت سے جنگلات کی زمین کا نقشہ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ کے جنگلات کی اراضی کی لیز اور تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سندھ حکومت کی 1863 ایکڑ جنگلات کی پیش کردہ رپورٹ مسترد کر دی۔

    [bs-quote quote=”سندھ حکومت اگر اراضی واپس نہیں لے سکتی تو جنگلات کو آگ لگا دے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سپریم کورٹ”][/bs-quote]

    عدالت نے سندھ حکومت سے جنگلات کی زمین کا نقشہ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی رپورٹ کی تصدیق سیشن ججز سے کرائیں گے۔

    عدالت نے سماعت کے دوران سخت لہجے میں سندھ حکومت سے کہا کہ اگر وہ اراضی واپس نہیں لے سکتی تو جنگلات کو آگ لگا دے، رپورٹ کے برعکس ہمیں نہیں معلوم 1863 ایکڑ زمین واپس لی بھی گئی ہے کہ نہیں۔

    عدالت نے رپورٹ پر کہا کہ کیا سندھ حکومت نے جادو کی چھڑی سے راتوں رات زمین واپس لی، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اگر عدالت سے غلط بیانی کی گئی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    ہوش ربا رپورٹ ملاحظہ کریں: سندھ میں جنگلات کی ایک لاکھ ایکڑ سے زائد زمین بااثر افراد کو الاٹ

    جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا وزیرِ اعلیٰ کے حکم پر زمین کو فروخت کیا گیا؟ جس پر محکمہ جنگلات کے افسر نے جواب دیا کہ نہیں کوئی زمین فروخت نہیں کی گئی۔

    عدالت نے کہا جنگلات کی زمین کا ایک ایک انچ واپس لیں گے چاہے کسی کے پاس کیوں نہ ہو۔ سپریم کورٹ نے زمین واپس لینے میں رینجرز کی معاونت کی سندھ حکومت کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر جنگلات کی اراضی فروخت ہوئی: سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں کیس کی آیندہ سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

  • سندھ حکومت کا ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

    سندھ حکومت کا ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے جاری او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے بعد بچوں کی اموات پر ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث کمسن بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سندھ حکومت نے کل سے تمام اوپی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کردئیے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا غیرپیشہ ورانہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں کی انتظامیہ ہر صورت او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کرے، ہڑتال و کام کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرستیں تیار کرکے بھیجی جائیں۔

    مزید پڑھیں: سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 5ویں روز میں داخل

    واضح رہے کہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوچکی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتال میں داخل مریضوں اور آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، علاج ومعالجے کی سہولیات میسر نہ ہونے کے سسب مریض نجی اسپتالوں میں جانے پرمجبور ہیں۔

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، ضد کرنا مناسب نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز الاؤنس میں اضافہ اور تنخواہیں پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کے برابر نہ کرنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھا فروری سے تنخواہیں بڑھا دی جائیں گی لیکن ینگ ڈاکٹرز نے ماننے سے انکار کردیا۔

  • سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 5ویں روز میں داخل

    سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 5ویں روز میں داخل

    کراچی: سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوچکی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے صوبے کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتال میں داخل مریضوں اور آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، علاج ومعالجے کی سہولیات میسر نہ ہونے کے سسب مریض نجی اسپتالوں میں جانے پرمجبور ہیں۔

    ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں کے برابر تنخواہ اور مراعات ملنے تک او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند رہیں گے۔

    سندھ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں ڈیڈ لاک برقرار

    واضح رہے کہ سندھ حکومت اور ینگ ڈاکٹرزمیں ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے، اب تک پانچ زندگیاں ضائع ہوچکی ہیں۔

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، ضد کرنا مناسب نہیں ہے۔

  • سندھ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں ڈیڈ لاک برقرار، ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

    سندھ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں ڈیڈ لاک برقرار، ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

    کراچی: سندھ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز  میں ڈیڈلاک تاحال برقرار  ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے، اب تک پانچ زندگیاں ضائع ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم نہیں ہو سکی، حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔

    [bs-quote quote=”معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، ضد کرنا مناسب نہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مرتضیٰ وہاب”][/bs-quote]

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار  ہیں، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، ضد کرنا مناسب نہیں.

    البتہ ینگ ڈاکٹرز نے اس پیش کش پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر محبوب علی نے کہا ہے کہ پہلے بھی تین مرتبہ مذاکرات ہو چکے، نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا، تو  احتجاج برقرار رکھیں گے.

    مزید پڑھیں: سندھ بھرمیں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

    یاد رہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے صوبے کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔