Tag: سندھ حکومت

  • سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں چوتھی ترمیم کا بل جمع کرادیا

    سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں چوتھی ترمیم کا بل جمع کرادیا

    کراچی: بلدیاتی ایکٹ 2013 میں چوتھی ترمیم کا بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا گیا،نئی ترمیم کے تحت بلدیاتی ایوانوں سے تحریک عدم اعتماد کا حق واپس لیا جائے گا۔

    اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2013 میں ترمیم کرانے کے لیے بل جمع کرادیا ہے جس کی منظوری کے نتیجے میں کونسلرز سے چیئرمین اور وائس چیئرمینز کو ہٹانے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔

    بل کے متن کے مطابق یونین کونسل، یونین کمیٹی کے چیئرمین کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا نہیں جاسکے گا، دونوں کونسل کے سربراہان براہ راست عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2013 بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت کونسل کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ ناقص کارکردگی یا پینل سے وفاداری بدلنے پر کونسلرز اپنے چیئرمین اور وائس چیئر مین کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے قرارداد منظور کروا کے انہیں معطل کر سکتے تھے۔

    سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کی وفاداری تبدیل کروانا آسان ہوجائے گا اور کونسلر اپنے چیئرمین و وائس چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش نہیں کر سکیں گے جو جمہوری روایات کے منافی عمل ہوگا

    سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی عددی اکثریت ہونے کے باعث یہ بل بآسانی منظور ہوجانے کی قوی امید ہے تاہم اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے سخت احتجاج کا سامان کرنا پڑے گا۔

  • میئر کراچی کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، فیصل سبزواری

    میئر کراچی کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، فیصل سبزواری

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ قتل کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کے خط کا علم تھا، میئر کراچی سمیت پوری قیادت کی سیکیورٹی کے لیے وزیر اعلیٰ اور حکومت سندھ کو کئی بار درخواست دی تاہم سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ قتل کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کے خط کا علم تھا، ہم 23 اگست کی پالیسیوں پر گامزن ہیں اور کسی دھمکی یا دھونس سے نہیں ڈریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میئرکراچی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے تمام رہنماؤں کو سیکیورٹی کے خدشات ہیں، جس کے باعث وزیر اعلیٰ اور حکومت سندھ سے کئی بار سیکیورٹی کی درخواست کرچکے ہیں۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ درخواست کے باوجود حکومت سیکیورٹی دینے کے معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہی، اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اُس کی ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔

    پڑھیں: وسیم اختر کی جان کو ایم کیو ایم لندن سے خطرہ ہے، حساس ادارے 

    ایم کیو ایم کے رہنماء نے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ابھی تک کوئی پلان پیش نہیں کیا جبکہ ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔

  • آج سے سرکلرریلوے کا کام شروع کردیا جائیگا: سندھ حکومت

    آج سے سرکلرریلوے کا کام شروع کردیا جائیگا: سندھ حکومت

    کراچی :ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سرکلرریلوے پر آج سے کام شروع کردیاجائیگا. ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندہ حکومت کے مطابق شہر قائد میں پبلک ٹرانسپوٹ مسائل کے حل کے لئے آج سے سرکلرریلوے کا کام شروع کردیا جائےگا۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت کے مطا بق ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ سروے کا جائزہ لیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں.جس میں تجاوازت ہٹانے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکلرریلوے پراہلیانِ کراچی کے خدشات ختم کریں گے. انہوں کہا کہ تجاوازت کے خاتمے کے لئے عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کیلیے وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئے۔

      گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت سرکلرریلوے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا تھا۔جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کوسرکلرریلوے کی زمین پر قائم تجاوازت سے آگاہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں مراد علی شاہ کو بتایا گیا تھا کہ تین سو ساٹھ ایکڑ کےرقبے پر محیط ٹریک میں سے سڑسٹھ ایکڑ پرتجاوازت قائم ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ ہزار چھ سوترپن مکانات سرکلر ٹرین کے ٹریک پر آگئے ہیں۔

    گذشتہ روزاجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ کو یہ بھی بریف کیا گیا کہ مختلف عمارتیں جن کی تعداد دوہزار نوسو ستانوے ہیں وہ بھی ٹریک پر قابض ہیں۔

  • محکمہ جیل کے22افسران کی ترقیاں،نوٹیفکیشن جاری

    محکمہ جیل کے22افسران کی ترقیاں،نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : حکومت سندھ کی جانب سےمحکمہ جیل خانہ جات کے22افسران کو 16 گریڈ سے17گریڈمیں ترقی دے دی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    ڈپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی نے محکمہ داخلہ سندھ کو ان افسران کی ترقی کے لیے سفارش ارسال کی تھی،جس پرترقی پانے والے22افسران کےنوٹیفکیشن لیٹر جاری کردیےگئے۔


    22 officers of prisons department gets promoted by arynews

    محکمہ جیل خانہ جات کےترقی پانے والےافسران میں اشفاق کلوڑ، لیاقت علی پیرزادہ، امتیاز شیخ اور محمد علی شیخ سمیت 22 افسران شامل ہیں،نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی۔

    ترقی پانے والے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو محمکہ جیل کے مخلتف اضلاع کی جیلوں میں تعینات کیا جائے گا۔

  • سندھ، نہ اساتذہ نہ طالبات، اپنی نوعیت کا انوکھا اسکول

    سندھ، نہ اساتذہ نہ طالبات، اپنی نوعیت کا انوکھا اسکول

    گھوٹکی: شہری کی شکایت پر اوباڑو میں سیکنڈ سول جج نے گرلز پرائمری اسکول خانپور محلہ پر اچانک چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ اسکول کئی برسوں سے بند تھا اور اسکول میں نہ تو اساتذہ ہیں اور نہ ہی کوئی طالبات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول عدالت نے مقامی شہری کی درخواست پر گھوٹکی کے علاقے اوباڑو کے خانپور محلہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری رابعہ گرلز اسکول پر چھاپہ مارا، سول جج کے مطابق چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ اسکول میں نہ تو اساتذہ ہیں اور طالبات ہیں بلکہ اسکول بھی کئی برسوں سے بند ہیں۔

    سول جج نے چھاپے کے بعد اسکول میں موجود ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس صورت حال پر تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران کو طلب کر کے رکارڈ پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

    سول جج میں شکایت درج کروانے والے شہری کا کہنا تھا کہ اسکول عملی طور پر بند ہے اور ایک بااثر کی جانب سے اسکول کی عمارت پر مبینہ قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر عدالت نے چھاپا مارا اور رکارڈ طلب کر لیا ہے۔

    جب کہ علاقہ مکینوں نے کہا کہ مذکورہ اسکول کئی برسوں سے بند ہے اور اس اسکول کے لیے ملنے والے فنڈز محکمہ تعلیم کے افسران اور بااثر لوگ کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں۔

    واضح رہے مذکورہ اسکول اوباڑو کے علاقے خان پور محلے میں واقع ہے اور اوباڑو سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب دہڑ کا حلقہ انتخاب بھی ہے۔

  • خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

    خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

    کراچی : تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان تین سالہ بیماربچے کو سندھ اسمبلی لے آئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس بچے سے علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر وعدے کے باوجود بچے کا علاج نہیں کرایا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق مہلک بیماری کاشکار تین سالہ دیدارکی کہیں داد رسی نہ ہوئی توپی ٹی آئی کےخرم شیر زمان بچے کو سندھ اسمبلی لےلائے۔بچے کے باپ کواسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔

    تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کاکہنا تھاکہ بچےکو اپنا مہمان بناکر لایا ہوں تاکہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت بچےکی ابتر حالت دیکھ سکیں۔

    خرم شیرزمان نے کہا کہ بچےکاعلاج نہ کرایا گیاتوخودکرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچےکولانے کامقصدذمہ داروں کی آنکھیں کھولناہے۔

    دوسری جانب بچےکےباپ کاکہنا تھا کہ حکام بالا نوٹس لیتے بھی ہیں تو سرکاری اسپتال بھیج دیتے ہیں جہاں علاج کی سہولت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بدین سےتعلق رکھنےوالا تین سالا دیدار سانس اور جگر کی بیماری میں مبتلا ہےجبکہ اس کے دل کےوال بھی بندہیں۔

  • سندھ حکومت پی ٹی آئی کےقافلوں کو نہیں روکے گی،مرادعلی شاہ

    سندھ حکومت پی ٹی آئی کےقافلوں کو نہیں روکے گی،مرادعلی شاہ

    جامشورو: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے قافلوں کو روکا نہیں جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق جامشورو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اور تحریک انصاف کے قافلوں کو سندھ میں کسی بھی جگہ روکنے کے لیے سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے رابطہ کرکے بتایا گیا ہے کہ اگر سندھ میں احتجاج کرنا ہے تو وہ پرامن طریقے سے ہونا چاہیے کسی فرد کو بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں:خواتین کارکنان سے بدتمیزی ناقابل قبول ہے،شاہ محمود قریشی

    مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں وفاقی حکومت کو اس معاملے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ سی پیک منصوبے کےلیے سابق صدر آصف علی زرداری نے چین کے 22 دورے کیے لیکن اس منصوبے سے جو فائدہ سندھ کو ملنا چاہیے تھا وہ نہیں مل رہا جس پر ہمیں اعتراضات ہیں۔

  • سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت

    سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت

    کراچی : سندھ حکومت نےہندوؤں کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہداہت ہر سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت شروع کردی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر ڈھائی کروڑ روپے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جاری کیے۔

    محکمہ اقلیتی امور کی جانب سےڈھائی کروڑ روپے اقلیتی برادری میں مستحقین کےدرمیان فی کس پانچ ہزار روپے کے طور پر تقسیم کیے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ ٹریننگ سینٹر پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے منائی جانے والی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے دیوالی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کیاتھا جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری کو 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیاتھا۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرن اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنےکا حکم دےدیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں جبکہ صرف ضلع جنوبی میں ہی 24لائسنس دیے گئے۔

    ڈی جی ایکسائز کی رپورٹ کےمطابق ضلع جنوبی میں بیس ہزار اقلیتی افراد اور شراب کی 24 دکانیں ہیں۔

    عدالت نے آئی جی سندھ کو شراب کی تمام دکانیں فوری بند کرانے کا حکم سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شراب کی دکان سارا سال کھلی رکھنے کا کون سا قانون ہے؟۔

    عدالت کا کہناتھاکہ سال کے365دن شراب کی دکانوں کے لائسنس غیر قانونی ہیں اورحدود آرڈیننس کے تحت شراب اقلیتوں کے تہواروں پر دی جا سکتی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ضلع جنوبی میں شراب اقلیتوں کے نہانے کے بعد بھی بچ جائے گی،صرف اقلیتوں کے تہوار، ہولی ، کرسمس اوردیوالی سے پانچ روز قبل شراب دی جاسکتی ہے۔

    عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ دو روز میں شراب خانوں کو بند کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور شراب کے لائسنس ری کال کر لیے جائیں جبکہ ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا کہ وہ شراب کے لائسنس ری کال کر کے رپورٹ آج ہی جاری کریں۔

  • سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کوبھرتیوں سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کوبھرتیوں سے روک دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کو پبلک سروس کمیشن میں مزید بھرتیوں سے روک دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی اہلیت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

    سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نےسماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ تقرر روکنے سے پورا نظام رک جائے گا جس پرجسٹس خلجی عارف نے استفسار کیاکہ کوئی نظام موجود ہے ؟۔

    مزید پڑھیں:مطالبات منظور نہ ہوئے تو لانگ مارچ کیا جائے گا، بلاول بھٹو

    چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نےدوران سماعت ریمارکس دیے کہ آپ نے نااہل شخص کو پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بنایا ہےجس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ چیئرمین نااہل نہیں 20سال سے سرکاری ملازم ہیں۔

    سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ دنوں میں ڈاکٹرز کی تعینانی کرنا ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پندرہ رو ز میں کوئی قیامت نہیں آئے گی ۔عدالت نے کیس کی سماعت تین نومبر تک ملتوی کر دی۔