Tag: سندھ حکومت

  • سندھ حکومت کا صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما صارم برنی کی بچوں کو اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد حکومت سندھ نے صارم برنی ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سندھ حکومت کے محکمہ سوشل ویلفیئر  نے ہدایت جاری کردی، ایف آئی اے نے صارم برنی سے متعلق بچے اسمگلنگ کیس کے تحت سندھ حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ صارم برنی یتیم خانے کے معاملات سندھ حکومت کا محکمہ سوشل ویلفیئر خود دیکھے گا اور یہ فیصلہ بھی سامنے آیا ہے کہ سندھ حکومت صارم برنی ٹرسٹ کے یتیم خانے کے معاملات بھی خود سنبھالے گی۔

    واضح رہے کہ صارم برنی پر پاکستان سے امریکا میں بچوں کی اسمگلنگ کا الزام ہے، امریکی قونصل خانے کی درخواست پر صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر 5 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد

    کراچی میں ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد

    کراچی : سندھ حکومت نے محرم کے موقع ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، کم عمر بچے، بزرگ شہریوں اور اداروں کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 

    تفصیلات کے مطابق محرم کے موقع پرامن و امان کی صورتحال قابو رکھنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئےمحکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردیں۔

    اس حوالے سے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تاہم خواتین 12سال سے کم عمر بچے اور بزرگ شہریوں سمیت صحافیوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    نجی سیکیورٹی ایجنسیوں کے یونیفارم اور ضروری خدمات انجام دینے والے ملازمین بھی استثنیٰ ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش کے تمام اجازت نامے یکم سے لیکر 10 تک معطل رہیں گے اور یکم سے10محرم تک ڈرون کیمروں کا استعمال بھی ممنوعہ ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی ممانعت ہوگی ، چھتوں پر غیر متعلقہ افرادکے آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔

    بغیر اجازت ریلیاں مجالس جلسہ اور تعزیئے نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایک ساتھ پانچ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام اجازت نامے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے جائیں گے اور علاقہ ایس ایچ او کو کسی بھی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

  • کل  تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

    کل تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

    کراچی : کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کردیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عبداللہ شاہ غازی کےسالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کل بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں واقع تمام دفاتر کل بند رہیں گے تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

    خیال رہے کراچی میں صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ہے ، عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔

    عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا تھا، اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔

  • سندھ حکومت گرمی سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے، ہیومن رائٹس کمیشن

    سندھ حکومت گرمی سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے، ہیومن رائٹس کمیشن

    ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرمی سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے، اموات کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہونگے.

    تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے گرمی میں اموات سے متعلق ایدھی فاؤنڈیشن کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایچ آرسی پی کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر فوری اقدامات کرنا ہونگے۔

    ادارے نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو صورتحال پر فوری کارروائی کرنا چاہیے، مستقبل میں ایسی اموات کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

    کمیشن نے کہا کہ شاہراہوں کے کنارے ہنگامی کیمپس قائم کیے جائے، کولنگ سینٹرز بنائے جائیں اور لوگوں کے لیے پینے کے پانی کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

    اسپتالوں، کلینکس اور خیراتی اداروں کو گرمی کے متاثرین کےعلاج کیلئےالرٹ رہنا چاہیے، طویل مدتی اقدامات کے سلسلے میں کم کاربن کولنگ ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی جائے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پارکس، ٹرانسپورٹ اور گرمی روکنے کے اقدام کو شامل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ ایدھی کی رپورٹ کے مطابق 5 دن میں گرمی کے باعث بیماریوں سے اندازاً 568 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کے الیکٹرک کا سندھ حکومت سے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    کے الیکٹرک کا سندھ حکومت سے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    کراچی : کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے10 ارب پچاس کروڑ روپے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب تقریبآ 10.50 ارب روپے کے واجبات ہیں، عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں شدید مسائل درپیش ہیں۔.

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت سے دس ارب پچاس کروڑ روپے واجبات کی فوری ادا کرے

    خیال رہے شہر کراچی میں قیامت خیز گرمی کے ساتھ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی ہٹ دھرمی عروج پر ہے، شدید گرمی میں بھی 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

  • کے الیکٹرک کا سندھ حکومت سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

    کے الیکٹرک کا سندھ حکومت سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

    کراچی: کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سےایک ارب 70 کروڑ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے واجبات ادا نہیں کیے تو بجلی منقطع کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی سال کے اختتام کے الیکٹرک سرگرام مختلف ادارون سے واجبات کا تقاضا شروع کر دیا۔

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی جانب سے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی کو خط ارسال کر دیے، خط میں واضع کیا گیا ہے کہ کمپنی مالی پریشانی کا شکار ہے۔

    کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے مالی سال کے اختتام پر سندھ حکومت سے ایک ارب 70 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخلتف محکموں کے واجبات ادا نہیں کیے تو بجلی منقطع کر دیں گے۔

    خط میں سندھ حکومت کے 64 نادہندہ محکموں کوموجودہ بل ادا کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ بل ادا نہ کرنے پر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی کاٹ دیں گے۔

    خط میں طے شدہ معاہدے کے تحت واجبات ادا نہ کرنے کی شکایت کی ہے اور کہا کہ سندھ حکومت کو 8 خط لکھے جاچکے ہیں مگر وعدے کے مطابق واجبات اور بل ادا نہیں کئے گئے۔

    حکومت سندھ نے 2019میں طے کیا تھا کہ تمام واجبات اور نئے بل ادا کردیئے جائیں گے ، محکمہ توانائی سندھ کو بجلی کے بل اور واجبات ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

    صوبائی محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی شروع کرچکے ہیں ۔

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے خط میں 64 صوبائی محکموں کی فہرست بھی شامل کردی گئی ہے، جس پر چیف سیکریٹری نے محکموں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

  • ملازمین کی  تنخواہوں میں اضافہ: سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ: سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کا تین ہزار تین سو باون ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے، کابینہ نے تجاویز کی منظوری دے دی۔

    سندھ حکومت نے کم از کم اجرت 37 ہزار پر مقرر کردی جبکہ ایک سے 17 گریڈ تک ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد اور 18 سے 22 گریڈ تک ملازمین کی تنخواہ 22 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کیا جائے گا۔

    وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا بلاول بھٹو کے دس نکات پر عملدرآمد کے حساب سے بجٹ بنایا گیا ہے، بجٹ میں غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی تجاویز ہیں۔

  • فلوٹنگ سولر پاور منصوبہ : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    فلوٹنگ سولر پاور منصوبہ : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : کینجھر جھیل پر ’فلوٹنگ سولر پاور‘ منصوبے کے لئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس سے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے کینجھر جھیل پر ’فلوٹنگ سولر پاور‘ منصوبے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

    محکمہ توانائی سندھ اور گوانرجی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا، جس سے کے الیکٹرک کو پانچ سو میگاواٹ بجلی ایس ٹی ڈی سی کے ذریعے مہیا کی جائے گی۔

    وزیرتوانائی سندھ ناصر شاہ نے سولر منصوبے کی معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم سے فائدہ ہوگا اور ابھی اور ہمارے پروجیکٹ آنے ہیں۔

    سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ سندھ کو گیس فراہم کی جائے۔

    انھوں نے بتایا کہ سندھ ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہےاب دوسرےصوبوں کولائسنس مل رہے ہیں، ہماری ترجیح پرانی اسکیموں کو مکمل کرنا ہے۔

  • سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا

    کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا، چیف سیکرٹری سندھ نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

  • صرف 7 ہزار روپے میں  سولر سسٹم ،عوام  کے لیے  بڑا اعلان ہوگیا

    صرف 7 ہزار روپے میں سولر سسٹم ،عوام کے لیے بڑا اعلان ہوگیا

    کراچی : صرف 7 ہزار روپے میں عوام کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا، جس سے ایک پنکھا اور تین ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی عوام کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کردیا، صوبے بھر کے دو لاکھ سے زائد گھرانوں کو صرف سات ہزار روپے میں مکمل سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

    کراچی کے پچاس ہزار گھرانے بھی منصوبےمیں شامل ہیں، عالمی بینک کے اشتراک سے شروع ہونے والے مجوزہ پروجیکٹ کے تحت فراہم کردہ سسٹم سے ایک پنکھا اور تین ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔

    ڈائریکٹرسندھ سولر انرجی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں سولرپینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے ، منصوبے کے لیے ورلڈ بینک نے تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں تاہم منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔
    ۔
    انھوں نے مزید کہا سندھ میں اس وقت شمسی توانائی سے چارسو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔