Tag: سندھ اسمبلی اجلاس

  • سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی اور سعید غنی کے درمیان نوک جھونک

    سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی اور سعید غنی کے درمیان نوک جھونک

    کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کے درمیان نوک جھونک ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کے درمیان قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے آرٹیکل 239 کی شق 4 کے معاملے پر نوک جھونک ہوئی۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بل ایوان میں آنے ہی نہیں دینا چاہئے تھا، میں اگر ہوتا تو ایسا کوئی بل آنے ہی نہیں دیتا۔

    فردوس شمیم نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہوتے ہوئے کبھی اپوزیشن کو بولنے کا موقع ہی نہیں ملتا ہے۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی یقین رکھتی ہے کہ سندھ کے 2 ٹکڑے نہیں ہوں گے، مجھے افسوس ہوا جب کہا گیا کہ سندھ کو پنجاب کنٹرول کررہا ہے، میں پاکستانی ہوں کسی سازش کو جنم لینے نہیں دوں گا۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی ہے۔

    سندھ اسمبلی میں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان سے منظور کرلی گئی، ارکان نے قرارداد کے حق میں کھڑے ہوکر ووٹ دیا۔

    اسپیکر آغا سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو تقریر کرنے سے روک دیا اور ان کا مائیک بند کرادیا گیا۔

    فردوس شمیم نقوی کا مائیک بند کرانے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

  • درگاہوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہوتا ہے: نصرت سحر عباسی

    درگاہوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہوتا ہے: نصرت سحر عباسی

    کراچی: فنکشنل لیگ کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں درگاہوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے حکومت پر الزام لگایا کہ درگاہوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کر کے کمیشن کھایا جاتا ہے۔

    نصرت سحر نے کہا ’درگاہوں کی تعمیر میں کمیشن لے کر ٹھیکے داروں کو کام دیا جاتا ہے، اندر کی سب خبریں ہیں، معلوم ہے کہ کیا ہو رہا ہے، حکومت نے صوبے کے 18 ملین روپے خرچ کردیے لیکن کام نہیں ہوا۔‘

    دریں اثنا، سندھ اسمبلی میں دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی ہوئی، اراکین نے شور شرابا کیا، اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں قائمہ کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن غیر قانونی ہونے کا انکشاف

    پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اجلاس میں کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کی بات سنی جائے گی تو جمہوریت بہتر ہوگی۔

    انھوں نے صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کے اٹھائے عوامی مسائل دبانا چاہتی ہے، پی پی اسپیکر کا سہارا لے کر ہماری آواز دبا رہی ہے، یہ کہتے ہیں کہ سندھ کی تقسیم کرنے والوں کو انھوں نے توڑ دیا، ایسی بات ہے تو میں بھی کہنے میں بجا ہوں پی پی نے ملک توڑا ہے۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نیب اور اینٹی کرپشن والے تمہارے گھروں پر آتے ہیں، پیپلز پارٹی والوں نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے، معتبر سیٹ پر بیٹھ کر کوئی شخص معتبر نہیں ہو جاتا۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس ، اپوزیشن کا شورشرابہ، ایم کیو ایم کا واک آوٹ

    سندھ اسمبلی اجلاس ، اپوزیشن کا شورشرابہ، ایم کیو ایم کا واک آوٹ

    کراچی :سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغا سراج درانی کی صدارت میں جاری ہے، ایم کیو ایم کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور واک آوٹ کر گئے۔

    اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرِصدارت اجلاس میں ایم کیوایم نےکراچی میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کےخلاف احتجاج کیا، صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب ایم کیوایم اراکین کو قتل کے معاملے پر بات کرنے سے روک دیا گیا۔

    اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔ احتجاج کے دوران پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ایم کیو ایم اراکین اجلاس میں واپس آگئے۔

    سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا ہے، نہ ہو تو تنقید کرتی ہے، ایم کیوایم گورنرکےذریعے حکومت کے مزے لے رہی ہے۔

    سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو آپریشن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، سندھ دہشت گردوں کی محفوظ جگہ ہے۔

    اس سے قبل اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی نے تحریکِ انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے، تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کے استعفوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے تصدیق کی کہ استعفے منظور کر لیے گئے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے مرکزی قیادت کی جانب سے اٹھارہ اگست کو دھرنے کے دوران کیے گئے فیصلے کے تحت چار ماہ قبل سندھ اسمبلی میں اپنے استعفے جمع کرادیئے تھے جنہیں منظور کر لیا گیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس، ایم کیو ایم، پی پی گرما گرمی، متحدہ کا واک آؤٹ

    سندھ اسمبلی اجلاس، ایم کیو ایم، پی پی گرما گرمی، متحدہ کا واک آؤٹ

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ فیصلہ کرلیا اب ہمارے اور پی پی کے راستے الگ الگ ہیں، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات پر چپ نہیں بیٹھیں گے۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم عوام کے درمیان ہے اور زیادتی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرینگے، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سردار احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مہم چل رہی ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کی بات پر چپ نہیں بیٹھیں گے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کو تنقید بھی برداشت کرنا چاہیے،  سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ایم کیو ایم نے اسمبلی کے اجلاس کا واک آؤٹ کر دیا ہے۔