Tag: سندھ اور بلوچستان

  • سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

    سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

    سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، میرپور خاص میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، میرپور خاص میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، گوادر میں بھی 3 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میرپورخاص سے 56 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، میرپور ساکرو میں بھی ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار زلزلہ ، شہریوں میں‌ خوف و ہراس

    گزشتہ دنوں ایک بار پھر شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، چھ روز میں زلزلے کے جھٹکوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

    پیمامرکز نے بتایا تھا کہ 4 بجکر 46 منٹ پر 2.7 شدت کازلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے 20 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ صبح 7بجکر 58منٹ پربھی 1.8شدت کازلزلہ ریکارڈکیاگیا، جس کا مرکز ملیر سے 7کلومیٹردورشمال مغرب میں تھا اور گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-another-earthquake/

  • سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے بُری خبر

    سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے بُری خبر

    سوئی سدرن کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر اوگرا کل کراچی میں سماعت کرے گی۔ سوئی سددرن نے گیس کی قیمت میں226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ کی گزارش کی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا جائے۔

    اوگرا کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس کی نئی اوسط قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقررکی جائے۔ سوئی سدرن نے رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

  • سندھ اور بلوچستان میں اب انسانی اسمگلرز کے سہولت کار پکڑے جائیں گے

    سندھ اور بلوچستان میں اب انسانی اسمگلرز کے سہولت کار پکڑے جائیں گے

    کراچی: پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اب انسانی اسمگلرز کے سہولت کار پکڑے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد ایف آئی اے نے سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایف آئی اے کراچی، حیدرآباد، اور کوئٹہ زون کے ڈائریکٹرز کو کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ہر زون میں متعلقہ زونل ڈائریکٹر اپنی کمیٹی کا سربراہ ہوگا، یہ کمیٹیاں ملوث ایجنٹوں کے خلاف مہم کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

  • سندھ اوربلوچستان کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کی روک تھام پرمتفق

    سندھ اوربلوچستان کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کی روک تھام پرمتفق

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال سے ملاقات کی ، ملاقات میں صوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کے سدباب پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے صوبائی ہم آہنگی، قیامِ امن اور دہشت گردوں کے خلاف مل کر کام کرنے کا عہد کیا ۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ قیام امن اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سندھ اور بلوچستان بارڈرزپردونوں اطراف چیک پوسٹوں کومزید بہتر کر
    کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق جولائی 2018 کے الیکشن کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت کے بعد دونوں وزرائےاعلیٰ کےدرمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں صوبوں کے آئی جیز کے مابین کوآرڈینیشن پہلے سےجاری ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ او ربلوچستان تاریخی رشتے سے جڑے ہیں اور دونوں صوبوں کے عوام آپس میں بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔

  • نیلوفر‘‘ کا سندھ اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ”

    نیلوفر‘‘ کا سندھ اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ”

    کراچی : طوفان نیلوفر سندھ اوربلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کی اطلاع پر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈیشن سینٹر نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

    بحیرہ عرب کے وسط میں ابھرنے والے طوفان ’’نیلوفر‘‘کا سندھ  اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈیشن سینٹر کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

    کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیزبارشیں ہوں گی۔

    گزشتہ شب طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں بارہ سو پچاس کلو میٹر گوادر سے جنوب میں گیارہ سو پچھتر اور عمان کے ساحلی شہر سلالہ سے آٹھ سو اسی کلومیٹر دور تھا۔

    آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں امکان ہے کہ طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھے گا، جس کے بعد رخ تبدیل ہونے پر یہ جمعہ کے روز سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے اور بھارت میں گجرات کی ساحلی پٹی سےٹکرائے گا، جسکے نتیجے میں کراچی ،ٹھٹھہ، بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے سمیت عمان کے ساحلی علاقوں میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔