Tag: سندھ اور پنجاب

  • سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے دو خوشخبریاں

    سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے دو خوشخبریاں

    اسلام آباد : پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ، او جی ڈی سی ایل کے پاس پاساکھی سیو سے تیل کی پیدوار اور 212 ون رحیم یارخان سے گیس کی پیدوار میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے دو خوشخبریاں آگئیں، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے پاساکھی سیون حیدرآباد سندھ سے تیل کی پیداوار میں 145 فیصد اضافہ کردیا۔

    کمپنی اعلامیے میں کہا کہ پاساکھی سیون سے 375 بیرل کے بجائے یومیہ پانچ سو بیس بیرل خام تیل ملے گا۔

    کمپنی نے چک دو سو بارہ ون رحیم یارخان سے بھی گیس کی فراہمی شروع کردی ہے، کمپنی کا کہنا ہے چک دو سو بارہ ون میں پہلی گیس دریافت ہوئی تھی، جس سے ایک کھاد کے کارخانے کو دو ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع کردی ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج کا کہنا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کے پاس پاساکھی سیون اور دو سو بارہ ون رحیم یارخان میں صد فیصد حصص ہیں۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف  گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

    کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

    کراچی : صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکووں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کےحملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکووں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پنجاب پولیس پر حملے میں ملوث کچھ ڈاکو مارے گئے ہیں، جو بچے ہیں ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اس لیے بڑی کارروائی ہونے جارہی ہے۔

    یاد رہے پنجاب اور سندھ کے کچے میں شرپسندوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ پنجاب پولیس ،رینجرز،سندھ پولیس مشترکہ کارروائیاں کریں گی اور شرپسندوں کےمکمل صفائی تک آپریشن جاری رہے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کچے میں زمینی اوردریائےعلاقوں میں بیک وقت آپریشن کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز ماچھکہ کے علاقے  میں ڈاکوؤں کےحملےمیں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ صادق پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی نماز جنازہ کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مطابلہ کیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جدید اسلحہ کیساتھ گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

    واضح رہے ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس موبائل پر حملہ کردیا تھا ، حملےمیں بارہ اہلکار شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوئے تھے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو گروہ کاسرغنہ بشیر شر ماراگیا تھا۔

  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش میں 2 بڑی کامیابیاں

    پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش میں 2 بڑی کامیابیاں

    اسلام آباد : پاکستان نے تیل اور گیس کی دریافت کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں ، پہلی کامیابی صوبہ سندھ نم بلاک اور دوسری کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل تیل وگیس کی تلاش و پیداوارکی کامیابیوں کی راہ پرگامزن ہے، سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں مل گئیں۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ پہلی کامیابی ضلع ٹنڈو الٰہ یارصوبہ سندھ نم بلاک میں ملی، نم کنویں ایسٹ-1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یومیہ 5.02 ملین مکعب کیوبک فٹ ایم ایم ایس سی ایف ڈی کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں ، نم بلاک کنواں ایسٹ-1میں اوجی ڈی سی ایل 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5فیصدکی حصہ دار ہے۔

    او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ نئی دریافت سےاوجی ڈی سی ایل اورملکی تیل وگیس کے ذخائرمیں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور اضافی پیداوارسےتوانائی کی طلب ورسدکےفرق کوکم کرنےمیں مدد ملے گی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیری شم1- پر گیس کی دریافت میں دوسری کامیابی ملی ، اوجی ڈی سی ایل اورایم پی سی ایل 50،50 فیصد کے جوائنٹ وینچرپارٹنرزہیں۔

    کلیری شم کنویں-1سے1.24ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ، گیس کی دریافت کومقامی وسائل پرانحصارکےحوالے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • سندھ اور پنجاب میں  ڈینگی کیسز میں  اضافہ

    سندھ اور پنجاب میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

    کراچی/لاہور : صوبہ سندھ اور پنجاب میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سندھ میں یکم ستمبر سے 24ستمبر تک426کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب کےاسپتالوں میں ڈینگی کے88 مریض لائے گئے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نےڈٰینگی کیسزکےاعداد وشمارجاری کردئیے، جس میں بتایا گیا کہ یکم ستمبر سے24ستمبر تک426کیسزرپورٹ کئے گئے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں ڈینگی کے105،شرقی میں66کیسز، ضلع جنوبی میں ڈینگی کے43 ،کورنگی میں34کیسز ، ضلع ملیرمیں25 ،غربی میں 27کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اندورن سندھ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ضلع مٹیاری میں ڈٰینگی کے 84، حیدرآباد میں 14کیسز ، بدین میں ایک، تھرپارکر میں ڈینگی کے 23کیسز ، کشمور، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہورہا ہے، سیکریٹری صحت عمران سکندربلوچ نے بتایا پنجاب کےاسپتالوں میں ڈینگی کے88 مریض جبکہ لاہورکےاسپتالوں میں ڈینگی کے 51 مریض داخل ہوئے۔

    گزشتہ24گھنٹےمیں پنجاب میں ڈینگی کے44 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روزلاہورسےڈینگی کے 12 مریض رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا مشن : سندھ اور پنجاب میں  پولیو مہم کا آغاز

    پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا مشن : سندھ اور پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز

    کراچی/ لاہور : سندھ اور پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، رواں سال سندھ اور پنجاب میں کوئی بچہ پولیو کا شکار نہیں ہوا، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بچوں کو پولیو کے قطرِے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا ،
    ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں 7 جون سے لے کر 13جون تک پولیو مہم چلائی جائے گی۔

    اس مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 90 لاکھ بچوں میں سے 20 لاکھ سے زائد بچے کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

    ترجمان ای او سی سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث مارچ2020 سے اگست دو ہزار بیس تک پولیو مہم نہیں چلائی جا سکیں، جس کی وجہ سے بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی۔

    اگست 2020 سے لے کر اب تک تقریبا ہر ڈیڑھ مہینے بعد پولیو مہم چلائی گئی ہے، جس کی وجہ سے پولیو کیسز میں کمی آئی ہے اور گٹر کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی کمی ائی ہے، باقاعدگی سے پولیو مہم چلائی جائے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تو پولیو سے نجات پایا جا سکتا ہے

    2021 میں پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا ہے جس کا تعلق بلوچستان سے ہے ، والدین سے گزارش ہے کہ آگے بڑھ کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔

    سال 2020 میں ملک بھر میں 84 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 147 تھی ، اسی طرح صرف سندھ میں 2020 میں 22 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 30 تھی اور اس سال ابھی کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    دوسری جانب پنجاب کے 20 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، پانچ روزہ مہم11 جون تک جاری رہے گی ، مہم کے انعقاد کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    مہم کے حوالے سے پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیا جا چکا ہے اور کورونا سے تحفظ کے لئے ضلعوں کو ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی کی جا چکی ہے، مہم میں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    اضلاع میں اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، جھنگ، قصور، لاہور، لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ، سیالکوٹ شامل ہیں۔

    پنجاب پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ سفر کرتی آبادیوں سے خطرات کا سامنا ہے، والدین پولیو ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں ، سال 2020 میں پنجاب میں پولیو کے 14 کیس سامنے آئے جبکہ رواں سال صوبے میں کوئی بچہ پولیو کا شکار نہیں ہوا۔

  • سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

    سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

    کراچی : پنجاب اور سندھ میں 1700 سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے ، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز زبردستی بند کرائے گئے ، لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔

    غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں 1700 سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے، کے الیکٹرک کو ایل این جی دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

    چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا حکومت نجی کمپنی کے الیکٹرک کا بوجھ اٹھاکر اور با اثر پاور سیکٹر کو نوازنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ مقامی گیس ملتی ہے اور نہ ہی درامد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ، سی این جی سکیٹر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، موسم گرما میں سی این جی کی بندش ناقابل فہم ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں630سی این جی اسٹیشن ہیں، ایس ایس جی سی نے کل سندھ میں سی این جی اسٹیشن 48گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور 35سی این جی اسٹیشن خاموشی سے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشن کوآر ایل این جی پر منتقل ہونے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، کراچی میں 80فیصد منی بسیں ،رکشے ،ٹیکسیاں اور بسیں سی این جی پر چلتی ہیں، سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی ہے۔

  • سندھ اور پنجاب کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    سندھ اور پنجاب کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی : آج سندھ اور پنجاب کا موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ سے پیر کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت اور کشمیرمیں اکثرمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش کی توقع ہے، اس دوران بلوچستان اور ڈی جی خان میں موسلادھاربارش کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے،

    محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام اوراستور میں منفی دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ آج سندھ اور پنجاب کا موسم سرد اورخشک رہے گا، بلوچستان ، ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

  • بلدیاتی الیکشن، سندھ اور پنجاب کو قانونی کام مکمل کرنے کیلئے 30اکتوبرتک مہلت

    بلدیاتی الیکشن، سندھ اور پنجاب کو قانونی کام مکمل کرنے کیلئے 30اکتوبرتک مہلت

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے قانونی کام مکمل کرنے کیلئے 30اکتوبر تک مہلت دیدی جبکہ خیبر پختون خوا حکومت کی انتخابات کیلئے ابتدائی اقدمات کرنے کی ایک ماہ مہلت کی درخواست بھی عدالت نے قبول کرلی ہے۔

    چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں عدالت کے تین رکنی بنچ کے سامنے بلدیاتی انتخابات کے مقدمے میں اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ وفاق نے اس حوالے سے دو آرڈیننس جاری کردیئے ہیں، جن میں ایک حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے جبکہ دوسرا ووٹر فہرستوں کی تیاری کا ہے۔

    پنجاب حکومت کے وکیل رزاق اے مرزا نے عدالت کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے ایک آرڈیننس جاری کردیا ہے، جسے صوبائی اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا، عدالت کو سندھ حکومت کے وکیل میر قاسم نے بتایا کہ بلدیاتی قانونی کا بل تیار کرلیا ہے، آج اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بائیو میٹرک نظام اور دیگر ابتدائی اقدامات کرنے کیلئے چار سے پانچ ماہ کا وقت چاہیے ہوگا، اس حوالے سے صوبائی حکام کی الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔

    چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن اور خیبر پختون حکومت کے حکام کو کہا کہ اس کیلئے ایک ماہ میں اقدامات مکمل کرلیں اور رپورٹ پیش کریں، جس کے بعد الیکشن کمیشن صوبے میں الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا، عدالت نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے حکام کو قانونی کام 30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

    عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنی ایک درخواست کے ذریعے استدعا کی کہ حلقہ بندیوں کا اختیار ملنے کے بعد اس کام کو مکمل کرنے کیلئے 45دن کی مہلت کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔

    چیف جسٹس نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں قانون سازی مکمل ہونے کے بعد اس درخواست کو بھی سنا جائے گا، سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔