Tag: سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن

  • سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے 52 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف

    سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے 52 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف

    کراچی : سندھ کے مختلف شہروں میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے52گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے جنہیں کروڑوں رورپے فنڈز بھی فراہم کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں متعدد سرکاری اسکول حکومت کی عدم توجہی کے باعث یا تو غیر فعال ہیں تو کہیں ان کانام صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔

    اس حوالے سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے میں چلنے والے52گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف کیا ہے، فاؤنڈیشن کے مطابق مذکورہ گھوسٹ اسکولوں کو پونے5کروڑ روپے کے قریب بجٹ بھی جاری کیا گیا۔

    یہ اسکول لاڑکانہ، حیدرآباد، دادو، تھرپارکر، سانگھڑ اور میرپورخاص میں قائم ہیں۔ تمام اسکول این جی اوز اور نجی شعبہ کی نگرانی میں چل رہے تھے۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے گھوسٹ اسکول مالکان سے بجٹ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں چھ ہزار سات سو اکیس سرکاری اسکول غیر فعال جبکہ دوہزارایک سو اکیاسی صرف کاغذوں میں آباد ہیں۔ صرف یہی نہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہی گھوسٹ اسکولوں کی تعداد پچیاسی کے قریب ہے۔

  • سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا 3 سال سے قائم فٹ پاتھ اسکول ختم کرنے کا حکم

    سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا 3 سال سے قائم فٹ پاتھ اسکول ختم کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن غریب بچوں کا فٹ پاتھ اسکول چھیننے پر تل گئی، کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تین سال سے قائم فٹ پاتھ اسکول دو روز میں ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت تعلیم کیلئے خود تو کچھ نہ کرسکی اور کراچی میں فٹ پاتھ پر قائم اسکول انتظامیہ کو دھمکیاں دینے لگی، تین سال سے فٹ پاتھ پر اسکول چلانے والی سماجی کارکن انفاس علی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید درانی نے انہیں دھمکیاں دی ہیں اور فوری طور پر فٹ پاتھ اسکول کا پروجیکٹ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    فٹ پاتھ اسکول میں ہنگامی پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انفاس علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فٹ پاتھ ا سکول کو سرگرم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن غریب بچوں سے فٹ پاتھ پر چلنے والا اسکول بھی چھین رہی ہے۔

    اسکول انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں فٹ پاتھ خالی نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فٹ پاتھ اسکول کو بچانے کیلئے ہماری مدد کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔