Tag: سندھ بلدیاتی الیکشن

  • سندھ حکومت کی کراچی کے بلدیاتی الیکشن 2 مراحل میں کرانے کی تجویز

    سندھ حکومت کی کراچی کے بلدیاتی الیکشن 2 مراحل میں کرانے کی تجویز

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن 2 مراحل میں کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کراچی کے بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانا چاہتی ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن تک تجاویز پہنچا کر رائے مانگی جائے گی۔

    یہ تجویز پولیس نفری کی سیلاب زدہ علاقوں میں موجودگی کے سبب سامنے آئی ہے، تجویز کے مطابق پہلے میسر اہل کار ایک مرحلے میں تعینات کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں پھر انھی اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

    تجویز میں کہا گیا ہے کہ 2 مراحل میں الیکشن کرانے سے سندھ حکومت کو سہولت ہوگی۔

    وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اس سلسلے میں آج نئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر سندھ حکومت کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

  • سندھ بلدیاتی الیکشن کا پہلا  مرحلہ: ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں

    سندھ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ: ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں

    کراچی : جمیعت علماء اسلام (جے یوآئی) نے سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں، جے یو آئی نے سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ کرلیا۔

    جے یوآئی نے سندھ حکومت پر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے پیپلزپارٹی سے مقابلے کیلئے پی ٹی آئی سے بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کرلیا۔

    شکارپور اور جیکب آباد میں پی پی جے یو آئی میں بھی بعض کونسلز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

    جے یو آئی نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلئے ہر ضلع میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،18 جون کو جے یو آئی بلدیاتی الیکشن مہم میں سکھرمیں جلسہ کرے گی، جلسے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

    خیال رہے سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔