Tag: سندھ بلوچستان بارڈر

  • اسمگلنگ مافیا کے خلاف رینجرز کا سندھ بلوچستان بارڈر پر بڑا ایکشن

    اسمگلنگ مافیا کے خلاف رینجرز کا سندھ بلوچستان بارڈر پر بڑا ایکشن

    کراچی: اسمگلنگ مافیا کے خلاف رینجرز کی جانب سے سندھ بلوچستان بارڈر پر بڑا ایکشن لیا گیا ہے، بڑی مقدار میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے کہا کہ بند مراد چیک پوسٹ پر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے،4 ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 9 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیزل غیرقانونی طور پربلوچستان سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا، ٹرک تحویل میں لے کر4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک بلا امتیاز کارروائیاں کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ کسٹمز اور دیگر اداروں کے ساتھ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • گندم اسمگلنگ کا خدشہ ، سندھ حکومت کا سندھ بلوچستان بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

    گندم اسمگلنگ کا خدشہ ، سندھ حکومت کا سندھ بلوچستان بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے گندم اسمگلنگ کے خدشے کے پیش نظر سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا ، محکمہ خوراک نے بارڈرسیل کرنے کیلئے تحریری درخواست دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق گندم اسمگلنگ کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت نے سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا ،سندھ کابینہ نےفوڈایکٹ کے تحت بارڈرسیل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    محکمہ خوراک نےمحکمہ داخلہ کو بارڈر سیل کرنےکیلئے تحریری درخواست دے دی ہے اور کہا کہ گندم ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، سندھ کی گندم اسمگل کرنےکیلئےمافیاسرگرم ہے، سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی ہونےنہیں دیں گے۔

    صوبائی وزیرخوراک ہری رام کشوری لعل نے کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ میں سرکاری گندم کی اربوں روپے کی چوری کا انکشاف سامنے آیا تھا ، محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گوداموں سے ہونےوالے اس چوری کی تصدیق بھی کی تھی۔

    محکمہ خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارمیٹرک ٹن گندم چوری کی گئی، اس کی مالیت اوپن مارکیٹ میں سات ارب روپے بتائی جارہی ہے۔

    محکمہ خوراک کےمطابق اس کےعلاوہ ایک ارب پانچ کروڑ روپے کی گندم نوری آباد کے بعدکراچی آتے آتے غائب ہوگئی، چیف سیکریٹری نے محکمہ خوراک کی گندم چوری کرنے والے ملازمین، ٹھیکیداروں اور ملوث ملز اونر کیخلاف تحقیقات کی سفارش پرانکوائری اینٹی کرپشن کو سونپ دی۔

  • ’را ‘کے حملوں کا خدشہ، سندھ بلوچستان کی سرحد پر سیکیورٹی سخت

    ’را ‘کے حملوں کا خدشہ، سندھ بلوچستان کی سرحد پر سیکیورٹی سخت

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے را کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سندھ بلوچستان بارڈر پر حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے۔

    Terror threats from Indian spy agency by arynews
    خدشہ ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان کی قوم پرست اور سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کو استمعال کر سکتی ہے، کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد بلوچستان بارڈر سے سندھ میں داخل ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر رینجرز اور پولیس کی چیک پوسٹوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ حب چوکی سے لے کر سپرہائی وے تک سات نئی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جن کا مقصد سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط کرنا ہے، چیک پوسٹوں پر رینجرز اور پولیس کی نفری تعنیات کر دی گئی ہے جو گزرنے والی ہر گاڑی کی چیکنگ کرے گی۔

    اس ضمن میں ناردرن بائے پاس پر متصل باڈرر ایریا میں ڈی آئی جی ویسٹ نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔