Tag: سندھ بھر میں

  • سندھ حکومت کا آج 9محرم کو صوبے بھر میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا آج 9محرم کو صوبے بھر میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے آج نو محرم کو صوبے بھر میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نو محرم کو صوبے بھر میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ میں آج نو محرم الحرام بروز پیر تمام موبائل سروسز کھلی رہیں گی البتہ محرم الحرام کی سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر کسی کسی مقامات پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔

    وفاقی وزرات داخلہ کو بھجوائے گئےمراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نو محرم کو موبائل فون ،انٹرنیٹ سروس جزوی بند رہے گی، کراچی میں جلوسوں کے روٹ پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص میں سروس جزوی طور پر بند رہے گی، اس کے علاوہ بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں بھی سروس جزوی معطل رہے گی۔

    ڈی آئی جیز، کمشنرز موبائل سروس بند کرنے کے اوقات اور علاقے کا تعین کریں گے، مراسلہ کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں سروس بحال بھی کراسکتے ہیں، پی ٹی اے سروس کی بندش کیلئے کمشنرز اور ڈی آئی جیز سے تعاون کرے گا۔

    کراچی میں تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی میں 8سے 10 محرم رات بارہ بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    محکمۂ داخلہ نے اس سلسلے میں کہا کہ محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہرِ قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

  • سندھ بھر میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

    سندھ بھر میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

    کراچی : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں عائد کردہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی گئی۔

     سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے 20 اور 21 نومبر کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی جو پیر کی رات 12 بجے ختم ہوگئی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن 17 نومبر کو جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے تھے۔

    قبل ازیں ڈبل سواری پر پابندی 8 محرم الحرام سے 10 محرام الحرام کی شب تک لگائی گئی تھی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک رات تھانے میں گزارنے کے ساتھ ساتھ 5ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض عدالت سے رہا کیا گیا ۔

  • سندھ بھرمیں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    سندھ بھرمیں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے  آج اور کل سے صوبے بھر میں  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا اطلاق ہوچکا ہے۔ 

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر ارباب چانڈیو کے مطابق چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگئی جس کا نوٹی فکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے جو 21 نومبررات 12 بجے تک ہو گا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،

    notification

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس سے قبل ڈبل سواری پر پابندی 8 محرم الحرام سے 10 محرام الحرام کی شب تک لگائی گئی تھی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک رات تھانے میں گزارنے کے ساتھ ساتھ 5ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض عدالت سے رہا کیا گیا ۔

  • سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں طلباء کی کھلے عام چیٹنگ جاری

    سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں طلباء کی کھلے عام چیٹنگ جاری

    کراچی :سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں طلباء کھلے عام چیٹنگ کرے رہے ہیں اور پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے رہے۔

    سندھ بھر میں جاری میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے، کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مستقبل کے معمار چیٹنگ کے ریکارڈ توڑتے نظر آئے۔

    کراچی کے متعدد امتحانی مراکز میں نقل روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے مختلف سرکاری اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا اور نقل کرنے والے متعدد طلبا کو دھرلیا۔

    سکھر میں اسکولوں کے باہر پولیس کا پہرہ تھا تو امتحانی کمروں میں نقل کا ڈیرہ نظر آیا، طالبعلم پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں مزے سے چیٹنگ کرتے رہے۔

    جیکب آباد میں اسلحہ کے زور پر پرچہ آوٹ کرایا گیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • شیعہ تنظیموں کا آج یوم سوگ، احتجاجی دھرنے جاری

    شیعہ تنظیموں کا آج یوم سوگ، احتجاجی دھرنے جاری

    کراچی : سانحہ شکار پور کے بعد آج سندھ بھر میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، المناک سانحے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کی کال پر سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور دھرنے دیئے جارہے ہیں۔

    سانحہ شکار پور کیخلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلی اور دھرنے جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم، جعفر الائنس سمیت دیگر تنظیمیں آج ملک بھر میں یوم سوگ منارہی ہیں ۔

    کراچی میں اسٹارگیٹ، نمائش چورنگی اور شاہراہ پاکستان سمیت اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے جاری ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہیں جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

    سانحے شکار پور کے خلاف تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنے دیئے جارہے ہیں، شیعہ علماء کی اپیل پر نوابشاہ میں سوگ کا سما جبکہ چھوٹے بڑے علاقے اہم تجارتی مارکٹیں بند اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں۔

    جیکب آباد،گڑھی خیرو نوشہروفیروز، محراب پور سمیت ضلع بھرمیں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے، گھوٹکی میر پور ماتھیلو ڈہرکی ہڑتال کے باعث نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کردی گئی۔

    لاڑکانہ میں شیعہ علمائے کونسل، وحدت المسلمین، آئی ایس او سمیت دیگر تنظیموں نے مختلف چوراہوں پر سانحے کیخلاف صدائے احتجاج  بلند کیا اور ناقص سیکیورٹی ، سہولیات کے فقدان پر سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، جیکب آباد میں سانحہ کیخلاف احتجاجی جلوس نے ڈی سی چوک پہنچ کردھرنا دیا، مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    سانحہ شکارپور پر سکھر، خیرپور، دادو، ٹھٹہ ،جامشورو اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں احتجاجی ریلی اور دھرنے دئیے جارہے ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی آج یوم سوگ اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ شکار پور پر مختلف تنظیموں کی جانب سے آج یوم سوگ منانے کے اعلان کی حمایت کی ہے اور پاکستان بھر میں عوام سے کہا ہے کہ وہ سانحہ شکارپور کے سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سیاہ پرچم لہرائیں۔

    لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور وزیرِاعظم نواز شریف کی کراچی میں موجودگی کے دوران پیش آیا مگر انہوں نے پریس بریفنگ میں شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح نواز شریف نے اپنے عزائم ظاہر کر دیئے ہیں۔

    علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، مجلس وحدت المسلمین اور جعفریہ الائنس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔