Tag: سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

  • سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن ٹیکسی سروسز بغیر قانون کے نہیں چل سکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانون کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے، نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کے لیے قانون تیار کرلیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے موٹر وہیکل آرڈینس میں ترامیم تیار کرلی ہیں، آن لائن ٹیکسی سروس کو گاڑیاں رجسٹرڈ بھی کرانی پڑیں گی۔

    اویس قادر شاہ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروسز کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے قوانین پر عمل کرنا پڑے گا، نان کمرشل گاڑیاں ٹیکسی کے طور پر استعمال نہیں کی جاسکیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی آن لائن ٹیکسی سروس کو گاڑیوں کے لیے روٹ پرمٹ حاصل کرنے ہوں گی، مسافر اور مسافروں کی انشورنس بھی کرانی ہوگی، نئے قوانین سے آن لائن ٹیکسی سروسز مزید بہتر ہوگی۔

    سندھ حکومت کا موٹر سائیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

    دوسری جانب سندھ حکومت نے موٹر وہیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اویس قادر شاہ کے مطابق موٹر سائیکل بک عوام سے گم ہوجاتی ہے اس لیے کارڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کے اسمارٹ کارڈ کی قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کو ارسال کردی ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والے ہماری کوئی بات نہیں مان رہے ہیں۔