Tag: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب

  • سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ

    سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم کی نئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےخان صاحب نے کہا تھا چیخیں نکال دوں گا عوام کی چیخیں نکال دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رات تاریکی میں انہوں نے عوام سے ناانصافی کی، وہی لوگ جنہوں نے انصاف اور غربت مٹانے کی بات کی ، پیٹرول138 روپے کا ہوگیا ہے ، پیٹرول ،گیس ،بجلی ،آٹا ،چینی ،دال اورگھی سب مہنگاکردیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ایسی بتادیں جس پر ریلیف دیا گیا ہو، یہ تو 50لاکھ گھر وں اور ایک کروڑ نوکریوں کی بات کرتے تھے ، کہتے عمران آئیں گے تو باہر 200ارب ڈالر پڑے ہیں وہ پاکستان آئیں گے، ماضی میں اوگرا 3روپے کی سفارش کرتی تو وزیراعظم 2روپےاضافہ کرتے تھے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا آج اوگرا 5روپے کاکہتی ہے تووزیراعظم 10روپے بڑھا دیتے ہیں ، وعدہ انصاف کا تھا مگر استحصال شروع کردیا گیا ، عوام پرپٹرول کا جوبم گرایا گیا ہےا س کی مذمت کرتا ہوں ، مطالبہ کرتاہوں کہ پیٹرولیم کی نئی قیمتیں واپس لی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھےتوہرچیز مہنگی ہوتی ہے ، عمران خان اور مہنگائی لازم و ملزوم ہیں ، حکومت کے مقاصد کاپاکستان کے ایک عام آدمی سےکوئی لینا دینا نہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمت سے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، خان صاحب نے کہا تھا میرا جہاد مہنگائی کے خلاف ہے ، پورے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کررہا ہے تومہنگائی کیوں ہورہی ہے، غربت کیوں بڑھ رہی ہے، بےروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے، عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا، پاکستان کےعوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جارہا۔

    انھوں نے کہا کہ برآمدات کی بات کرتے ہیں کبھی درآمدات کی بات کی، ان کی حکومت میں اربوں روپے کی کپاس امپورٹ کرنی پڑی، اس 3سالوں میں روپیہ کے قدر میں کمی ہوئی، اس دور میں کسانوں کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسان دوست پالیسی لائی، پیپلزپارٹی دور میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار تھی، آپ کی حکومت میں آٹا،بجلی،ادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں، کوئی ایک ایسی چیز بتائیں جس کی قیمت کم ہوئی ہو۔

    ترجمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، عمران خان نے ایک وعدہ پورا کیا عوام کی چیخیں نکال دیں، خان صاحب نے کہا تھا چیخیں نکال دوں گا عوام کی چیخیں نکال دیں۔

  • ‘خدارا کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں’

    ‘خدارا کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں’

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دنیا بھرمیں کورونا سے جو تباہی ہوئی وہ پاکستان میں نہیں ہوئی ، صحیح وقت پرصحیح فیصلوں سے بہت فائدہ ہوا، خدارا کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں، ماسک کااستعمال ضرور اور باقاعدگی سے کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بہادری سے کیسز کا سامنا کرے گی، جب کیس ثبوتوں کی بناپرچلےگاتوقیادت باعزت بری ہوگی۔

    کورونا کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں کوروناسےجوتباہی ہوئی وہ پاکستان میں نہیں ہوئی، ہم نےدیگرممالک سےسیکھااورکوروناکوڈیل کرناشروع کیا، سندھ میں تقریباً16یا26کیسزآئےہم نےلاک ڈاؤن پرعمل شروع کیا، صحیح وقت پرصحیح فیصلوں سےبہت فائدہ ہوا، کریڈٹ کوئی بھی لے ہمارا مقصد قوم کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ذمے داری کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کوروناابھی ختم نہیں ہوا، خداراکوروناوائرس کوہلکانہ لیں،ماسک کااستعمال ضرور اور باقاعدگی سے کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہویاوفاقی ،آئین پاکستان سب سےمقدم ہے، بدقسمتی سےوفاقی حکومت آئین پاکستان کو سمجھنے میں شاید دلچسپی نہیں رکھتی، آرٹیکل 158 بیان کرتا ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلے پہلا حق اسی کا ہوگا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس میں2500 ایم ایم سی ایف ڈی سندھ کی پیداوار ہے، اس وقت 900 سے 1050 ایم ایم سی ایف ڈی سندھ کو دی جارہی ہے، سندھ کےعوام گیس لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، احتجاج کرتے ہیں تو وفاق کہتا ہے سندھ حکومت لائن نہیں ڈالنے دے رہی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جب آئین میں لکھا ہے کہ ترجیح صوبے کو دی جائے گی تو ترجیح دیں، وزیراعظم کہتےہیں کہ سردیوں میں شدیدگیس لوڈشیڈنگ ہونے والی ہے ، واحد حکومت ہے، جو کہہ رہی ہے حالات خطرناک ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کولوگوں کی امدادکیلئےخط لکھا، اب تک وزیراعظم کی جانب سےکوئی جواب نہیں آیا، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سےسوال ہےیہ20اضلاع پاکستان کاحصہ نہیں، لوگ تکلیف میں ہیں سندھ حکومت فلاحی ادارےریلیفدےرہےہیں، جس طرح کی مددکی توقع وفاق کی جانب سے تھی وہ نظرنہیں آئی۔

  • سندھ میں 10سال سے کم عمر 1712 بچے کورونا سے متاثر،  4 جان کی بازی ہار گئے

    سندھ میں 10سال سے کم عمر 1712 بچے کورونا سے متاثر، 4 جان کی بازی ہار گئے

    کراچی : سندھ میں 10سال سے کم عمر 1712 بچے کورونا سے متاثر ہیں اور 4 بچے جان کی بازی ہار گئے، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سےبچوں کی جانیں خطرے میں پڑرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ میں اب تک 10سال سے کم عمر متاثرہ بچوں کی تعداد 1712 ہے، بدقسمتی سے 4بچے جان کی بازی ہار گئے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سےبچوں کی جانیں خطرے میں پڑرہی ہیں، خودکوبدلنےکےلیےدیرنہیں ہوئی،اپنے بچوں اوربزرگوں کی خاطرگھروں میں رہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل سندھ میں ایک ہزارسے زیادہ بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا ، مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10سال سےکم عمربچوں کی اموات بھی ہوئیں، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنے والوں کا احتیاط نہ کرنا ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا عوام سےالتجا ہےخدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں، اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کاگراف خطرے کا الارم ہے، حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کیلئےہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کو بچنے سے متعلق رہنمائی دینے کی ضرورت ہے، ضروری نہیں توعوام گھر سے باہر نہ نکلیں، باہرنکلنےوالی خواتین ماسک نہیں پہن رہیں، دوپٹہ استعمال کررہی ہیں، عوام سےگزارش ہے کہ سماجی فاصلہ اختیارکریں