Tag: سندھ حکومت

  • سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں  کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈاکووٴں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکووٴں کے سر کی قیمت رکھنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کابینہ اجلاس میں چار سو ڈاکووٴں کے سر قیمت منظوری لی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ نے سندھ ڈاکووٴں کی فہرست تیار کرلی ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت شکارپور کے ڈاکو خیر محمد تیغانی کی ستر لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

    ڈاکو سونارو تیغانی کے سر کی قیمت ساٹھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مختلف اضلاع کے کچےمیں پھیلے ڈاکووٴں کے سرکی قیمت دس لاکھ سے ستر لاکھ روپے رکھی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • 27 رمضان کو تعطیل کا اعلان

    27 رمضان کو تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 27 رمضان المبارک کے موقع پر نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کل 27 رمضان (18 اپریل 2023 منگل) کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کل اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کل صوبے بھر میں نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پروفاقی حکومت کی جانب سے 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں 21 سے 25 اپریل 2023، جمعہ تک منگل عام تعطیلات ہوں گی، عید الفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی۔

  • فلور ملز ایسوسی ایشن کا سندھ حکومت پر بھتہ خوری کا الزام

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا سندھ حکومت پر بھتہ خوری کا الزام

    کراچی: فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ نے محکمہ خوراک سندھ پر کراچی آنے والی گندم کی ٹرکوں سے بھتہ لینے کا الزام لگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ نے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ نے 13 پوائنٹس پر چیک پوسٹیں قائم کی ہیں، چیک پوسٹوں نے بھتہ خوری کے سابقہ ریکارڈ توڑ  دئیے ہیں۔

     فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ حکمہ خوراک سندھ ان چیک پوسٹوں پر ایک ٹرک سے ایک لاکھ روپے بھتہ وصول کر کے کراچی گندم لانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

    عامر عبداللہ نے کہا کہ چیک پوسٹ کو ختم کرنے کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے، سندھ حکومت کراچی گندم لانے پر بلیک میلنگ کی آخری حد تک چلی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گندم کا ریٹ 10400 ہے، کراچی میں گندم  1400 روپے اضافے سے 11800 روپے میں ملتی ہے۔

    چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گندم کی سپلائی میں حائل چیک پوسٹوں کو فوری ہٹایا جائے، آج رات 12 بجے تک مطالبات منظور نہیں کیے تو ہڑتال کا اعلان کریں گے اور کراچی میں تمام فلار ملز بند کر دی جائیں گی۔

  • سندھ حکومت کا صوبائی سطح پر ایس پی ایل کرانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا صوبائی سطح پر ایس پی ایل کرانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی سطح پر سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سپر لیگ کے ڈائریکٹر نوید احمد نے کہا کہ سندھ میں کرکٹ لیگ ہونے جا رہی ہے، اس لیگ کا مقصد صوبے میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

    ڈائریکٹر نوید احمد نے کہا کہ سندھ سپر لیگ کے ذریعے صوبے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سندھ میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

  • مینگرووز درختوں کی بدولت سندھ حکومت کو 3 ارب روپے موصول

    مینگرووز درختوں کی بدولت سندھ حکومت کو 3 ارب روپے موصول

    کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر جنگلات تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ تیمر (مینگرووز) کے جنگلات سے کاربن کریڈٹ کی مد میں سندھ حکومت کو 3 ارب روپے موصول ہوئے۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر جنگلات تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں بھی تسلیم کیا گیا کہ سندھ کے محکمہ جنگلات نے بہتر کام کیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے مینگرووز سے کاربن کریڈٹ دنیا خرید رہی ہے، سندھ حکومت ایک ہیکٹر پر 10 ہزار روپے میں مینگرووز لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مینگروز سے کاربن کریڈٹ کی مد میں سندھ حکومت کو 3 ارب روپے وصول ہوئے، مینگرووز لگانے پر 3 دفعہ سندھ حکومت کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں آیا۔

  • دہشت گردی کے حالیہ واقعات : سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    دہشت گردی کے حالیہ واقعات : سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحہ لے کرچلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پابندی تین ماہ کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے ،پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

    پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں تاہم پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • سرکاری نوکریاں  کے لئے ٹیسٹ ، خواہمشند افراد کے لئے بڑی خبر

    سرکاری نوکریاں کے لئے ٹیسٹ ، خواہمشند افراد کے لئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے 5سے 15 گریڈ نوکریوں کے لئے آئی بی اے ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 40 کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 5سے 15 گریڈ نوکریوں کے پاسنگ مارکس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    جس کے تحت میٹرک، انٹر اور گریجوشن لیول ٹیسٹ پاس امیدوار تین سال تک نوکریوں اہل ہوں گے۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے آئی بی اے ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 40 کردیے گئے ،5 سے 15 گریڈ کی نوکریاں آئندہ تین سال آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدوار کو ہی ملیں گی۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق آئی بی اے نے گریجوشن ٹیسٹ لے لیا ہے، جبکہ میٹرک اور انٹر کے ٹیسٹ ہونا باقی ہے،5 سے 15 گریڈ کی نوکری اْس کو ملے گی جو آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہوگا۔

  • سندھ حکومت کا پشاور کے عوام کے لیے تحفہ

    سندھ حکومت کا پشاور کے عوام کے لیے تحفہ

    پشاور: سندھ حکومت نے پشاور چڑیا گھر کو 2 مگرمچھ تحفے میں دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پشاور کے عوام کے لیے تحفہ بھیجا گیا ہے، جو مگرمچھوں کے ایک جوڑے کی صورت میں ہے۔

    ترجمان وائلڈ لائف لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ سندھ سے آئے مگرمچھ پشاور چڑیا گھر پہنچا دیے گئے ہیں، مگرمچھ کی جوڑی سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختون خوا وائلڈ لائف کو گفٹ کی ہے۔

    وائلڈ لائف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ مگرمچھ جوڑے کو چڑیا گھر میں ان کے مخصوص کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے، نر اور مادہ مگرمچھ 4 سے 5 میٹر لمبے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پشاور چڑیا گھر میں بھی اب عوام کو مگر مچھ دیکھنے کو ملیں گے۔ چڑیا گھر میں مہمان مگرمچھوں کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔

  • سندھ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی

    کراچی : سندھ حکومت نے دہشت گردی کےخاتمےکیلئے سی ٹی ڈی کو صوبے میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امن وامان کی صورتحال پر سندھ حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    سندھ حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی کو صوبے بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کے بجٹ میں دوارب تراسی کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ میں کمپلیکس تعمیرکیے جائیں گے۔

    سی ٹی ڈی کے لیے باہتر کروڑ اٹھائیس لاکھ کے فارنزک ٹولزاور اسلحہ خریدا جائے گا۔

    سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کے لیے اسی کروڑ کی نئی گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی جبکہ سات نئے پراسیکیوٹربھی بھرتی کیے جائیں گے۔

  • سندھ حکومت کی کراچی کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے آرڈیننس لانے کی خبروں کی تردید

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی اورحیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے آرڈیننس لانے کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیللات کے مطابق سندھ حکومت نےکراچی اورحیدرآبادبلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جارہاہے۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کسی قسم کے آرڈیننس پرغورنہیں کررہی ہے، آرڈیننس کی ضرورت نہیں ہے نا کسی کے کہنے پر آرڈیننس جاری کریں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹ اور تھریٹ سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کیاہے، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن فیصلے میں عوام کے تحفظ کو ترجیح دے گی۔

    خیال رہے کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی الیکشن پر سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو 2 خط لکھ چکی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لیاجائے۔

    خط میں درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت اور اداروں کی رپورٹ پر فیصلہ کرے اور الیکشن کا فیصلہ کرتے وقت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ترجیح دی جائے، بلدیاتی الیکشن کےدوران گلی گلی میں امن و امان کا مسئلہ رہتا ہے۔