Tag: سندھ حکومت

  • دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے ،  سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے ، سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا حکم دے دیا اور خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن کا انتباہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا حکم دے دیا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ اور افسران اگلے حکم تک دفاتر نہ چھوڑیں اور ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات معاملہ: نوٹفیکیشن جاری کرنے یا واپس کرنے کا اختیار سندھ حکومت کا ہے، شرجیل میمن

    وزیر اطلات سندھ شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے رائے کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اطلات سندھ شرجیل میمن نے آے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت نے الیکشن کا نوٹیفکیشن واپس لیا ہے اس کا نوٹیفکیشن کو جاری کرنے یا واپس کرنے کا یہ اختیار سندھ حکومت کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ابہام ہیں ہمارے پاس الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ آیا تو آئین و قانون کے تحت معاملے کو دیکھیں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ کروانے کی وجہ ہم بتاچکے ہیں کہ ایم کیوایم کے تحفظات دیکھ کر سندھ حکومت نے اختیار کا استعمال کیا، ہم نے قانونی اور آئینی احتیارات میں رہ کر فیصلہ کیا تھا۔

    کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

    الیکش سے متعلق آرڈینس لانے کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ آرڈیننس لانے کے حوالے سے میرے پاس کوئی اطلاع نہیں ہیں۔

    وزیر اطلات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت احتجاج کرنا جماعت اسلامی کا حق ہے، وہ احتجاج کرسکے ہیں۔

    شرجیل میمن سندھ حکومت نے آئین وقانون کے تحت اختیار کو استعمال کیا ہے، اور ہم اس پر قائم ہیں۔

  • سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن اور ضلع کونسل کی حلقہ بندیاں منسوخ کردیں

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن اور ضلع کونسل کی حلقہ بندیاں منسوخ کردیں اور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن اور ضلع کونسل کی حلقہ بندیاں منسوخ کردیں، محکمہ بلدیات سندھ نے حلقہ بندیاں منسوخ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کراچی اور حیدرآباد میں دسمبر 2021 میں حکمنامے کے ذریعےبلدیاتی حلقہ بندی کی گئی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات نےکابینہ کی منظوری کے بعد منسوخی کاحکمنامہ جاری کیا۔

    دسمبر 2021 کے حکمنامےکےتحت کراچی ڈویژن میں25 ٹاؤنز اور 246 یوسیز بنائی گئی تھیں جبکہ حیدرآبادمیں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کرکے9ٹاؤنز اور160یوسیز بنائی گئی تھیں۔

    حلقہ بندی کے گزشتہ حکمنامے منسوخ کرنے کے فیصلے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے ، کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآباد میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرانے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سندھ کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

    سندھ کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، کابینہ نے پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ فروری سے گندم خریداری کی تیاری شروع کریں، صوبے کے لیے 3 لاکھ گندم کی خریداری کا ذخیرہ نئی فصل کی بوائی تک ہوگا، وقت پر گندم خریدنے سے ہی ہدف پورا کر پائیں گے۔

    اجلاس میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ایجنڈے پر بھی بحث کی گئی، کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ساتھ منشیات بحالی کے 4 مراکز چلانے کے معاہدے کی توثیق کردی۔

    اجلاس میں کابینہ نے کراچی کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کو دہرایا۔

  • سندھ حکومت کا کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

    سندھ حکومت کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، بار لائٹس ،غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کرےگی۔

    سندھ کے چیف سیکریٹری نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کوقبضے میں لیا جائے، غیرقانونی فینسی نمبرپلیٹ بنانےوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    چیف سیکریٹری نے یونیورسٹی روڈ کے سروس روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  جرمانہ عائد کی جائے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے چیف سیکریٹری سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال ابتک 15704 ڈرائیور کو خلاف ورزی پر گرفتارکیاگیا، رواں سال ابتک 3421 گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کے چالان کی رقم دیگر صوبوں میں زیادہ ہے۔

  • عدالت کا 4 ماہ میں معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم

    عدالت کا 4 ماہ میں معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم

    کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو 4 ماہ میں معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں معذور افراد کے کوٹے پر ملازمتیں نہ دینے کے کیس میں عدالت نے سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ صوبے میں تمام محکموں میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، لیکن کوٹہ مختص ہونے کے باوجود سندھ حکومت معذور افراد کو سرکاری ملازمت نہیں دے رہی، اس لیے سندھ حکومت کو معذور افراد کے کوٹے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی، معذور افراد کے کوٹے پر سندھ حکومت نے کچھ حد تک عمل درآمد کیا بھی ہے۔

    سندھ کا محکمہ تعلیم کرپٹ ترین ادارہ قرار

    عدالت نے معذور افراد کے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام محکموں میں 4 ماہ میں بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ تمام محکموں میں معذور افراد کی بھرتیوں کا عمل 2 ہفتوں میں شروع کیا جائے۔

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات 7 ویں بار ملتوی ہونے کا خدشہ

    کراچی: شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات 7 ویں بار ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کر کے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں کے اعتراض کے باعث کراچی اور حیدرآباد کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں درستی اور تبدیلی کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے، جس میں حلقہ بندی میں تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کا حوالہ بھی دیا گیا۔

    خط میں بلدیاتی حلقہ بندی میں تبدیلی کے لیے قانونی نکات پر اٹارنی جنرل سندھ کی آرا بھی شامل کی گئی ہیں۔ اب سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کی خواہش پر اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات ساتویں بار ملتوی کرنے کی راہ ہموار کر لی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو شیڈول ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اے جی سندھ کی آرا اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں حلقہ بندی ازسرنو ہو سکتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے کہنے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، ایم کیو ایم نئی حلقہ بندیوں تک بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتی، ایم کیو ایم کی طرف سے دباؤ کے بعد الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت مختلف حربوں سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے میں کامیاب رہی ہے، تاہم اس بار حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

  • عادی مجرموں کو ‘برقی کڑا’ لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار

    عادی مجرموں کو ‘برقی کڑا’ لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار

    کراچی : سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا، چوری ڈکیتی،اقدام قتل کے ملزمان کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرموں کو پکڑنے کے مشن کے لئے سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔

    چوری ڈکیتی،اقدام قتل کے ملزمان ، منشیات کے استعمال، فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ بھتہ خوری، سمیت دیگرجرائم کےعادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سندھ عادی مجرمان اور مفرور ملزمان مانیٹرنگ بل سندھ اسمبلی آج پیش کیا جائے گا ، مجوزہ قانون میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگا سکے گی۔

    مجوزہ قانون کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائس کے زریعے عادی ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

    سندھ پولیس کے لئے پہلے مرحلے میں 5ہزار سے زائد برقی کڑے خریدے جائیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

    کراچی : سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، 21دسمبر سے یکم جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 21 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک بند رہیں گے۔

    موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔

    سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 کو دوبارہ کھلیں گے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں موسیقی کے اساتذہ کو BPS-14 میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق موسیقی کے اساتذہ تعلیمی اداروں میں حمد، نعت شریف، اذان اور موسیقی سکھائیں گے۔

  • سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے پی پی رہنما مخدوم امین فہیم کی برسی کے موقع پر مٹیاری ضلع میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی ساتویں برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے آج مٹیاری ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ 21 نومبر 2015 میں مخدوم امین فہیم بلڈ کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    خیال رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چئیرمین مخدوم محمد امین فہیم چاراگست1939کو ہالا میں پیدا ہوئے،آپ مخدوم طالب المولی کے بڑے فرزند اورجانشین تھے۔