Tag: سندھ حکومت

  • سندھ حکومت نے بڑی  پابندی لگادی

    سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگادی

    کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ظہرانے، عشائیے اور ہائی ٹی پر پابندی لگاتے ہوئے سرکاری افسران کو 10 فیصد یوٹیلٹی اخراجات بھی کم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے خرچے کم کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

    سندھ حکومت نے سرکاری ظہرانے، عشائیے اور ہائی ٹی پر پابندی لگا دی اور سرکاری افسران کو 10 فیصد یوٹیلٹی اخراجات بھی کم کرنے کی ہدایت کردی۔

    سرکاری ملازمین کو 40 فیصد پیٹرول کی کمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیتے ہوئے سرکاری آفیس کےفرنیچرکی خریداری پربھی پابندی عائد کردی۔

    سندھ حکومت نے غیر ضروری عملہ ، ڈیلی ویجز ملازمین کے بھرتی کرنے پربھی پابندی عائد کی ہے۔

    محکمہ خزانہ نے ہدایت کی غیرضروری اجلاسوں کے لئے سفر نہ کیا جائے، زوم اوروڈیو لنک کو سرکاری دفاتر میں پروموٹ کیا جائے۔

  • سندھ حکومت نے ہیلتھ ملازمین کے مطالبات جزوی طور پر ماننے کا اعلان کر دیا

    سندھ حکومت نے ہیلتھ ملازمین کے مطالبات جزوی طور پر ماننے کا اعلان کر دیا

    کراچی: سندھ حکومت اور ہیلتھ ملازمین کے درمیان مذاکرات کسی حد تک نتیجہ خیز ثابت ہو گئے، صوبائی حکومت نے جزوی طور پر مطالبات ماننے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور ہیلتھ ملازمین کے درمیان مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات جزوی طور پر ماننے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کووِڈ رسک الاؤنس بحال نہیں کیا جائے گا، جس کے لیے ہیلتھ ورکرز 33 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور انھوں نے سندھ بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں تالے ڈال رکھے ہیں۔

    فریقین میں جو معاہدہ ہوا ہے اس کے تحت ہیلتھ ورکرز کی گراس سیلری پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ملازمین جتنی کی جائے گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلتھ ملازمین آج اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کریں گے، مذکراتی کمیٹی کے مطابق سندھ حکومت 2 سالوں میں رسک الاؤنس کی مد میں 48 ارب سے زائد دے چکی ہے، مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔

    ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج 33 ویں روز میں داخل

    قبل ازیں، سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مذاکراتی کمیٹی نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اس کمیٹی میں ناصر حسین شاہ، سعید غنی، قاسم سومرو، ذوالفقار علی شاہ اور جاوید نایاب لغاری شامل تھے، جب کہ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈاکٹر یاسین عمرانی، اعجاز کلیری، صدر لیڈیز ہیلتھ ورکرز بشرا، ڈاکٹر محبوب نوناری، ڈاکٹر غلام محمد و دیگر شریک ہوئے۔

    گزشتہ ایک مہینے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث سندھ بھر کے مریضوں اور ان کے ورثا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ترجمان وائی ڈی اے ڈاکٹر محبوب نے بتایا کہ ان کی جانب سے دیگر صوبوں کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں، حکومت فوری طور پر کمیٹی تشکیل دے کر دیگر صوبوں جتنی مراعات سے متعلق ڈرافٹ کو حتمی شکل دے۔

    انھوں نے کہا وزیر بلدیات کی جانب سے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی: سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جس میں کراچی اورحیدرآباد کی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اپنا موقف پیش کرینگے۔

    اجلاس میں سندھ حکومت کے نمائندے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر رپورٹ پیش کرینگے، ساتھ ہی سندھ حکومت کی طرف سے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب امن و امان پر موقف پیش کرینگے۔

    پیپلزپارٹی کی طرف سے نثار کھوڑو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے وسیم اختر اور فروغ نسیم الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے جہاں پولیس فورس کی عدم دستیابی سمیت دیگر موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائینگے۔

  • سندھ حکومت کا شادی، اموات، پیدائش اور طلاق  کے سرٹیفکیٹ سے متعلق  اہم فیصلہ

    سندھ حکومت کا شادی، اموات، پیدائش اور طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے شادی ، اموات، پیدائش اور طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نادراکوخط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شادی ، اموات، پیدائش و طلاق کے سرٹیفکیٹ سےمتعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، جس کے بعد اب جعلی سرٹیفکیٹس کااجرا واندراج بھی مشکل ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے نادرا کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اب باہر جانے یا رہائش کی تبدیلی بھی رجسٹرڈ ہوگی۔

    محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کےتمام بلدیاتی اداروں کےدفاترمیں نادرابائیومیٹرک سسٹم مہیاکرے اور نادرا متعلقہ یونین کمیٹی کونسل کی تصدیق کے بغیر کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے۔

    خط میں کہا ہے کہ پیدائش،موت،بیرون ملک روانگی،شادی کےسرٹیفکیٹ کی اپروول فارم میں تصدیقی خانہ شامل کریں اور یونین کمیٹیز کے دفاتر میں نادرا سسٹم کا تمام ضروریات کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔

  • سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے کیش امداد دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے کیش امداد دینے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ 7 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے کیش امدادد ینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے فیڈلہ کیا ہے کہ ورلڈبینک اور عالمی اداروں کے تعاون سےگھر بنانے کیلئے متاثرہ لوگوں کو 3، 3 لاکھ روپے کیش دیےجائیں گے۔

    سندھ کابینہ اجلاس میں وزراء نے سوال کیا کہ کیش رقم دینگے تو گھر بنانے کو یقینی کیسے بنایا جائے گا؟ جس پر کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ حکومت اتنی بڑی تعداد میں گھر بنانے کی گنجائش نہیں رکھتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کو بتایا کہ مکمل تباہ گھروں کے مالکان کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے رقم دی جائےگی، رقم تقسیم کرنا اور پھر انہی پیسوں سے ٹوٹے گھر دوبارہ  بنانا بڑا چیلنج ہوگا۔

    کابینہ میں سیکریٹری بحالی، دیگر حکام کو گھروں کی بحالی سے متعلق رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ کمپنی تشکیل دے دی گئی ہے، گھروں کی تعمیر کے لئے مرحلے وار قسط پر رقم جاری ہوگی، 110 ارب روپے ورلڈ بینک سندھ حکومت کو فراہم کرے گی۔

  • سندھ حکومت کا ‘اسلام آباد پر حملے’ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا ساتھ دینے کا اعلان

    سندھ حکومت کا ‘اسلام آباد پر حملے’ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا ساتھ دینے کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے’اسلام آباد پر حملے’ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا اور کہا یہ حقیقی آزادی مارچ نہیں پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ 5 ماہ میں عمران خان اسلام آباد پر دوسری چڑھائی کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف اقتدار کی بھوک ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کی کرسی تک پہنچنے میں لاشوں سے گزرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

    صوبائی وزیر نے سوال کیا کیا قوم اپنے دارالخلافہ پر حملہ کے لیے اس جھوٹے ، مکار شخص کا ساتھ دے گی۔ کیا محبت وطن پاکستانی اپنی بھادر افواج ، ریاستی اداروں کے خلاف گھناوٴنی سازشوں میں مصروف عمران خان نیازی کا ساتھ دیں گے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے گزارش کی کیا وہ پاکستان کے شہہ رگ اسلام آباد پر چڑھائی میں عمران خان کا ہتھیار بننے جا رہے ہیں، یہ حقیقی آزادی مارچ نہیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ عمران خان اپنے بیرونی فنانسرز کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اسلام آباد پر حملہ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی۔سندھ پولیس کے جوان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جی کو عہدے سے ہٹا دیا

    سندھ حکومت نے ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جی کو عہدے سے ہٹا دیا

    کراچی:سندھ حکومت نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ایڈیشنل ڈی جی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈیشنل ڈی جی، ایم ڈی اے سہیل خان کو عہدے سے برطرف کر دیا، سہیل خان نے سیلاب متاثرین کی آڑ میں سرکاری زمین پر قبضہ کیے جانے کی نشان دہی کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو الاٹ کی گئی جگہ کی بجائے سرکاری اراضی پر آباد کیا جا رہا تھا، اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے نے متعدد بار سندھ حکومت کو خط بھیجا۔

    خط میں سہیل خان نے لکھا کہ لوگوں کو الاٹ کی گئی زمین پر لینڈ مافیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کو آباد کیا جا رہا ہے۔ تاہم، متعدد بار خط لکھنے کے باوجود بھی سندھ حکومت کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا۔

    اور اب سندھ حکومت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سہیل خان ہی کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض: سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

    سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض: سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کے پیش نظر اضافی طبی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت عارضی بنیاد پر میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈکس کی بھرتی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کے بعد سندھ حکومت نے اضافی طبی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب زدہ اضلاع کے لیے 710 ہیلتھ ورکرز بھرتی کرے گی، بھرتی شدہ ہیلتھ ورکرز سندھ کے 12 سیلاب زدہ اضلاع میں تعینات ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سیلاب زدہ اضلاع میں 300 میڈیکل آفیسرز بھرتی کرے گی، 180 میل اور 120 فی میل میڈیکل آفیسرز بھرتی ہوں گے۔

    اضافی عملے میں 110 اسٹاف نرسز، 130 ویکسی نیٹرز، 110 ہیلتھ ٹیکنیشن اور 60 کمیونٹی مڈ وائفس شامل ہوں گے۔

    میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈکس کی بھرتی رواں ماہ مکمل ہوجائے گی، یہ بھرتیاں عارضی بنیاد پر کی جائیں گی۔

  • سیلاب زدہ علاقوں کے لیے سندھ حکومت کے پاس ادویات کا بھاری اسٹاک موجود

    سیلاب زدہ علاقوں کے لیے سندھ حکومت کے پاس ادویات کا بھاری اسٹاک موجود

    اسلام آباد: وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس سیلاب زدہ علاقوں کے لیے مختلف بیماریوں کی ادویات کا بھاری اسٹاک موجود ہے۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سندھ حکومت کے پاس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے ادویات کی کوئی کمی نہیں، متاثرہ علاقوں میں موجود حاملہ خواتین کے لیے ملٹی وٹامنز سمیت گیسٹرو مریضوں کے لیے نمکول، ڈرپس اور اینٹی بائیوٹک ادویات کا بھاری ذخیرہ موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ ایریاز میں حکومت کے پاس گیسٹرو کے مریضوں کے لیے نمکول کے 2 لاکھ 4870 ساشے موجود ہیں، 72 ہزار 241 سادہ ڈرپس، اور 46 ہزار 846 اینٹی بایوٹک ڈرپس کا اسٹاک بھی موجود ہے۔

    ملیریا کے حوالے سے سندھ کے حساس اضلاع میں مچھر دانیاں تقسیم نہیں ہوئیں: انکشاف

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو مریضوں کے لیے 8 لاکھ 93 ہزار 520 اینٹی بائیوٹک گولیاں اور 57 ہزار 45 سیرپ اور گیسٹرو مریضوں کے لیے 3 لاکھ 53 ہزار 325 اینٹی بائیوٹک کیپسول دستیاب ہیں۔

    سیلاب زدہ علاقوں کے لیے 7 لاکھ 11 ہزار سے زائد پیراسٹامول گولیاں بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں حاملہ خواتین کے لیے ضروری فولک ایسڈ کی 8 لاکھ 59 ہزار 130 گولیاں، اور آئرن کی 11 لاکھ 56 ہزار 170 آئرن والی گولیاں دستیاب ہیں۔

    ملیریا کے مریضوں کے لیے 65 ہزار 504 سیرپ اور 1 لاکھ 59 ہزار 732 گولیاں دستیاب ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سندھ محکمہ صحت کے پاس سیلاب زدہ ایریاز میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی 9 ہزار 352 ڈوز اور سانپ کے ڈسنے کی ویکسین کی 1 ہزار 306 ڈوز موجود ہیں۔

  • یوم عاشور :  پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

    یوم عاشور : پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کی چھٹیوں کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم یعنی پیر 8 اگست بروز پیر اور 9 اگست بروز منگل کو سندھ میں عام تعطیل ہوگی، تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا اور تمام صوبوں کو شرائط پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔