Tag: سندھ حکومت

  • سندھ حکومت کا بجٹ میں کراچی کیلئے 10نئی میگا اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا بجٹ میں کراچی کیلئے 10نئی میگا اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے بجٹ میں کراچی کیلئے 10 نئی میگا اسکیمز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اسکیموں میں فراہمی آب کے3 اور شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بجٹ میں کراچی کیلئے 10 نئی میگا اسکیمز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور میگا اسکیموں کیلئے 24ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی ہے، میگا اسکیموں میں فراہمی آب کے3 اور شاہراہوں کی تعمیرکے منصوبے شامل ہوں گے۔

    لیاری،ملیر ،ضلع وسطی کےلئے صوبائی بجٹ میں اسکیمزشامل ہیں جبکہ بلدیہ ٹاؤن،کیماڑی کیلئےبھی منصوبے صوبائی بجٹ کاحصہ ہوں گے۔

    صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ پنشنز میں بھی 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے ، تنخواہوں میں اضافہ پے اسکیل کے مطابق کیا جائے گا جبکہ کراچی کیلئے بسوں کیلئے 3ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

    خیال رہے سندھ کا بجٹ 15جون کووزیراعلی مرادعلی شاہ بطور وزیر خزانہ پیش کریں گے ، بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔

    علاوہ ازیں بجٹ میں گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ ‏‏75000 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گریڈ 5 تا 10کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ37 ہزار500 کیا جا رہا ‏ہے۔

    گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سےبڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کےملازمین کی ‏گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کورونا پابندیوں میں نرمی ، سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

    کورونا پابندیوں میں نرمی ، سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : سندھ سمیت کراچی میں آج سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم دکانداروں اوراسٹاف کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کاروباررات 8 بجے تک کھولنے اور شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بیکریاں اوردودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ نمائش کے لیے ایکسپوہالز پر پابندی برقرار رکھنے اور ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹ ٹیک اوےسروس رات12بجےتک کر سکیں گے۔

    نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ کیا ہے ، سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں جمعہ اوراتوار کو کاروبار بند رہے گا، کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

    نئے حکم نامے میں کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کوبندرہے گی مزارات، سینما، تھیٹر اور تمام پارکس بند رکھنے اور جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رہے گی۔

  • سندھ حکومت کی یقین دہانی ، تاجروں نے مارکیٹیں 8بجےتک کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا

    کراچی : تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد آج مارکیٹیں 8بجےتک کھولنے کا فیصلہ پیرتک موخرکردیا ، ناصر حسین شاہ نے کہا پیر کو این سی اوسی اجلاس کے بعد تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور تاجر ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کے بعد تاجروں نے آج مارکیٹیں 8بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیرتک موخرکردیا ،تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ ناصرشاہ نےیقین دہانی کرائی کہ پولیس اور انتظامیہ تنگ نہیں کرے گی، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 8 بجے تک مارکیٹیں کھولیں گے۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات وزیراعلیٰ سندھ تک پہنچادیے گئے ہیں، پیر کو این سی او سی کا اجلاس ہے، این سی اوسی اجلاس کے بعد تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر تاجروں سےزیاتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا، مارکیٹیں 6بجےتک کھلیں گی اورپیرکی میٹنگ کے بعد فیصلہ ہوگا، پیر کو میٹنگ کے بعد نئے اوقات کار سے متعلق فیصلہ ہوگا ، مارکیٹیں آج سے8بجےتک کھولنے کی اجازت کی خبرغلط ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے تاجروں نے اعلان کیا تھا کہ 5جون کوتمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8بجے تک کھولیں گے، انتظامیہ اورپولیں نےمارکیٹ سیل کی توسڑکوں پرہوں گے۔

    تاجرایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں رات 8بجےتک کھلیں گی جیل بھرنے کیلئےتیارہیں، آئندہ ہفتےمارکیٹس ایک دن بند رکھنےسےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا، کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر ہے اور نوتشکیل شدہ تنظیم بنالی گئی ہے۔

  • کراچی کے تاجروں کی مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی دھمکی کام کرگئی

    کراچی کے تاجروں کی مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی دھمکی کام کرگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے تاجروں کی جانب سے مارکٹیں رات 8بجےتک کھولنے کے اعلان کے بعد مذاکرات کے لیے طلب کر لیا ، تاجر رہنماؤں نے کہا تھا کہ گرفتاریاں دیں گے لیکن رات 8 بجے تک مارکیٹیں کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں کی مارکیٹیں رات 8بجےتک کھولنےکی دھمکی کام کرگئی ، سندھ حکومت نےتاجروں کو مذاکرات کے لیے طلب کر لیا۔

    اس سلسلے میں سندھ حکومت نے ناصر شاہ کی زیرصدارت اجلاس کمشنرہاؤس میں طلب کرلیا ، جس میں ایڈیشنل آئی جی،ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اورتاجررہنما شریک ہوں گے۔

    گذشتہ روز کراچی کے تاجروں نے اعلان کیا تھا کہ ہفتےسےدکانیں رات 8بجےتک کھولیں گے، 5جون کوتمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8بجے تک کھولیں گے، انتظامیہ اورپولیں نےمارکیٹ سیل کی توسڑکوں پرہوں گے۔

    تاجرایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں رات 8بجےتک کھلیں گی جیل بھرنے کیلئےتیارہیں، آئندہ ہفتےمارکیٹس ایک دن بند رکھنےسےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا، کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر ہے اور نوتشکیل شدہ تنظیم بنالی گئی ہے۔

  • کراچی کے تاجروں کا مسئلہ حل ، سندھ حکومت  نے بڑی  خوشخبری سنادی

    کراچی کے تاجروں کا مسئلہ حل ، سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تاجروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سے 2 روز میں کاروبار رات 8بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا جائے گا، اب مزید پابندیاں بڑھنی نہیں ہیں کم ہونی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ ایک سے 2روز میں کاروبار رات 8بجے تک کھولنے کا اعلان کیا جائے گا ، سندھ میں حالات بہتر ہیں ، اب ہم چیزیں کھولنےکی طرف جارہے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر کام نہیں ہو سکتا۔

    سعید غنی نے عوام اور تاجروں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اب مزید پابندیاں بڑھنی نہیں ہیں کم ہونی ہیں۔

    یاد رہے سندھ حکومت کی پالیسیوں سے نالاں تاجروں نے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ظلم کی انتہا ہو رہی ہے وزیراعلی سندھ کو تاجروں کے ‏مسائل کے حوالے سے درجنوں خطوط ارسال کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

    تاجر رہنماءالیاس میمن نے کہا تھا کہ تاجروں کے مطالبات کی منظوری کے لیئے حکومت کے پاس ‏صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر سندھ حکومت نے ریلیف نہ دیا گیا تو پھر بات سڑکوں پر ہو ‏گی۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کے  مفرور اور غیرحاضر ملازمین کی فہرستیں تیار، کارروائی کا فیصلہ

    محکمہ تعلیم سندھ کے مفرور اور غیرحاضر ملازمین کی فہرستیں تیار، کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے مفرور اور غیرحاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور ملازمین کی فہرستیں فراہم نہ کرنیوالے 3ڈی ای اوز کو نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں مفرور اور غیرحاضر ملازمین کی فہرستیں تیار کرلیں، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے سینکڑوں ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور مفرور ،غیرحاضر ملازمین کی فہرستیں فراہم نہ کرنیوالے3ڈی ای اوز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    دستاویز  میں کہا گیا ہے کہ کراچی ویسٹ، گھوٹکی ،ٹھٹہ کے ایجوکیشن افسران کو نوٹس دے دیئے ، 3دن میں فہرستیں فراہم نہ کرنے پرمتعلقہ افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈی ای اوز کوفہرست ارسال کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا پہلے مرحلے میں تمام ملازمین کو نوکری سے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری ہوں گے۔

    یاد رہے وزارتِ داخلہ سندھ نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کراچی کے تمام  کمشنرز کو حکم نامہ جاری کیا تھا۔

    جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی نشاندہی کی جائے،  تمام کمشنرزجعلی ڈومیسائل،پی آر سی کی بنیاد پر  افسران کی تعیناتیوں کی تصدیق کریں  کیونکہ شکایات موصول ہوئیں کہ دیگر صوبوں کے لوگوں نے سندھ کے کوٹے پر سرکاری ملازمتیں حاصل کررہی ہیں۔

  • سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی

    سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی

    کراچی : سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی ، ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 5سے 30لاکھ روپےتک مقررکی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی ، محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کےسرکی قیمت 5سے 30لاکھ روپےتک مقررکی گئی ، سب سےزیادہ بیلوتیغانی نامی ملزم کی 30لاکھ روپےسرکی قیمت جبکہ لاڈوتیغانی نامی ڈاکوکےسرکی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق واجد،بدر،ڈاہانی کےسرکی قیمت10،10لاکھ روپے ، مجرم واشوقیمت15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مجرم غلام کی زندہ یامردہ گرفتاری اور نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے خادم بھیو،مہیسربنگانی،عطامحمد چولیانی کی گرفتاری پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے۔

  • کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں ، سندھ حکومت کا ایک اور  بڑا فیصلہ

    کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں ، سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کےتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسزکم ہورہےہیں، اگریہ تعاون جاری رہاتوجلدصورتحال پرقابوپالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناوائرس سےمتعلق ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ روز 22 ہزار 043 ٹیسٹ کیے گئےجوایک ریکارڈ ہے، 22043 ٹیسٹ کےنتیجے میں 1293 کیسز سامنے آئے، جو 5.9فیصدشرح ہے، سختی کرنےسےکیسزکی شرح کم ہوئی ہے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگرعوام نےتعاون جاری رکھاتو وباکےپھیلاؤ کوروک سکیں گے، کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے۔

    اس وقت کراچی کےکیسز کی شرح 8.34 فیصدہے، حیدرآبادمیں کیسز کی شرح4.42 فیصداور دیگر اضلاع میں 3.3فیصدہے، 20 مئی کوکراچی میں 12.86 فیصد اورحیدرآباد میں 11 فیصدشرح تھی۔

    عید کے بعد کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے کیسز6.8 فیصد اور 0.90 اموات تھیں، صرف مئی میں کورونا سے307مریض انتقال کرگئے ہیں۔

    صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کوروناوائرس سےمتعلق پابندیاں جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کےتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسزکم ہورہےہیں، اگریہ تعاون جاری رہاتوجلدصورتحال پرقابوپالیں گے۔

  • کراچی کے شہریوں پر رات 8 بجے کے بعد غیرضروری گھومنے پر پابندی، نیا حکم نامہ جاری

    کراچی کے شہریوں پر رات 8 بجے کے بعد غیرضروری گھومنے پر پابندی، نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں، نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کوروناٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کاروبار کےاوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے ، بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک ، ڈیپارٹمنٹل اور سپر اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا خودسرپرائز وزٹ بھی کروں گا، اوقات کار کی خلاف ورزی ہوئی توکارروائی کروں گا، ہم نے2ہفتےکیلئےپابندیوں پرمکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی۔

    اجلاس میں سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ، آئی جی سندھ گاڑیوں میں غیرضروری گھومنے والے شہریوں کو روکیں، صرف اسپتال یاضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کواجازت دی جائے۔

    کراچی میں مغرب کے بعد تمام پارکس کی لائٹس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مراد علی شاہ نے کہا عوام نے تعاون کیا تو دو ہفتے بعد کیسزمیں کمی آنا شروع ہو جائیں گی ، کیسزکم ہوئے تو لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جائیں گے۔

  • سندھ حکومت  نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی

    سندھ حکومت نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی

    کراچی: سندھ حکومت نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی اور کہا صوبوں کی مخالفت کےباوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی این سی اوسی کےگزشتہ ہونیوالے فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا این سی او سی نے صوبوں کی مخالفت کےباوجودلاک ڈاؤن میں نرمی کااعلان کیا۔

    ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4دن کےاندرکوروناکیسزمیں3گنااضافہ ہواہے، ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی ممکن نہیں، باقی صوبوں نےبھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت نہیں کی تھی۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ صوبوں کےنمائندوں نےکہا جلدی نرمی نہ کریں، حمایت نہیں کی پھربھی اسد عمر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں۔