Tag: سندھ حکومت

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: سندھ حکومت نے 9 اور 10محرم الحرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کی جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض یا اشتعال انگیز وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ بھی لگانا ممنوع ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔صحافی، بزرگ،خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مسثتنیٰ ہوگا۔

  • سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کر دیں، نوٹیفکیشن جاری

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کر دیں، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کر دیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کرونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت صوبے میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام مذہبی اور سیاحتی مقامات پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق کلبز، سینما، تھیٹرز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، مزاروں، مذہبی اور سیاحتی مقامات پر کرونا وائرس کی وجہ سے لگی ہوئی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

    پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی، ٹوررازم کے تحت ہوٹلز میں رہائش کی بھی اجازت دی گئی ہے، بیوٹی پارلرز، جِم، کھیل کے میدانوں پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئیں۔

    حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ہفتے میں 6 روز کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، صوبے میں کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتے کو سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہوں گی۔

    سندھ حکومت نے اپنے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ شادی ہالز اور اسکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد شائقین کے بغیر کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت نے وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا

    سندھ حکومت نے وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا

    کراچی: سندھ حکومت نے غربت کم کرنے کے ایک پروگرام کے تحت وفاق سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مردم شماری ڈیٹا کے لیے وفاقی ادارہ شماریات کو خط لکھ کر کہا ہے کہ صوبے میں غربت پر قابو پانے کے لیے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے لیے مردم شماری ڈیٹا درکار ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ‘غریب پرور، سماجی تحفظ اور معاشی استحکام انیشی ایٹو’ متعارف کرایا ہے جس میں شہری علاقوں میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جب کہ دیہی علاقوں میں چھوٹے کاشت کاروں کے لیے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے لیے 2 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ اس تناظر میں ادارہ شماریات سے درخواست ہے کہ آبادی کی تفصیلات، شہری، دیہی آبادی کا بلاک وائز ڈیٹا اور نقشہ جات فراہم کیے جائیں، سندھ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مطلوبہ ڈیٹا صوبائی شماریات دفتر کے ذریعے فراہم کیا جائے۔

    سندھ حکومت نے خط میں لکھا ہے کہ آبادی کے اعداد و شمار سماجی پروگرام کے لیے مدد گار ہوں گے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں قائم سوشل پروٹیکشن اسٹریٹجک یونٹ (ایس پی ایس یو) کو تمام تفصیلات فوری فراہم کی جائے۔

  • سندھ حکومت آٹے کی اسمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،علیم خان

    سندھ حکومت آٹے کی اسمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،علیم خان

    ملتان: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آٹے کی سمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں، آنے کا مقصد آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

    وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،دیگر صوبوں میں20 کلو آٹےکی قیمت11سو روپے ہے،صرف صوبہ پنجاب میں آٹے کا تھیلہ 860 روپے کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آٹےکی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجائےگا،چکی والےحضرات بھی مقررہ نرخ پر آٹا فروخت کریں۔

    عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سےگزارش ہے رحیم یارخان سے آٹاسندھ جا رہا ہے،اسے روکیں،وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل ہے اپنی عوام کو سستا آٹا فراہم کریں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت آٹے کی سمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،خدارا عوام پر رحم کرتے ہوئے سستا آٹا عوام کو فراہم کریں۔

  • گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، فخر امام

    گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، فخر امام

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فخر امام کا کہنا ہے کہ گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاوی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام کا نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ گندم کی پیدوار میں دنیا میں پاکستان کانمبر 8واں ہے۔ فخر امام نے بتایا کہ رواں سال پبلک سیکٹر میں 6.6 ملین ٹن گندم کی خریداری کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے سال گندم کی پیداوار 40 لاکھ ٹن کی تھی،پچھلے سال 5 سے 6 لاکھ ٹن گندم کا بیک اپ میں تھا، پچھلےسال کی نسبت اس سال ہم نے 26 لاکھ ٹن زیادہ گندم خریدی۔

    فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ کے پاس پچھلے سال کی نسبت زیادہ گندم کا ذخیرہ ہے، سندھ حکومت کو ہم نے 2 خطوط لکھے تھے کہ فوری گندم ریلیز کرے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے،گندم کے کوٹے کے ریلیز کے لیے سندھ حکومت کو 2 مراسلے بھجوا چکے،سندھ حکومت سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ گندم کا کوٹہ جاری کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے اپنے کوٹے سے زائد گندم کا اجرا کر دیا ہے،گندم کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری صوبوں کی ہے۔

  • کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کراچی : وفاقی وزیرعلی زیدی نے پولیس افسر اور جعلی ڈرگ ڈیلرز میں ڈیل اور قرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرنے کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا یہ پوچھنا غلط نہیں کہ کیاسندھ حکومت ڈرگ مافیاکیساتھ کام کرتی ہے ، پہلی ویڈیومیں پولیس افسر،جعلی ڈرگ ڈیلرزمیں ڈیل دیکھی جاسکتی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ دوسری ویڈیومیں لین دین اورایس ایچ او کاتعارف کراتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یہ وہ ایس ایچ او ہے ، جوڈرگ کارگو لے جانے کی اجازت دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آخری ویڈیو میں اقرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرتے دیکھاجاسکتا ہے ، ان کو بےنقاب کرنے پرپھر اقرار الحسن پر حملہ اورمار پیٹ کی گئی ، ڈاکٹررضوان رپورٹ کےمطابق پولیس کےکچھ افسرمنشیات فروشوں کوتحفظ دیتےہیں، اب مجھے یہ بتائیں کہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔

  • سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے،ناصر حسین شاہ

    سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے،ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے لیکن اداروں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کے ڈی اے کے اپنے اکاؤنٹ میں اربوں روپے ہوتے تھے،کیا وجہ ہے 2009 کے بعد کے ڈی اے اربوں روپے کا مقروض ہوگیا،کےایم سی کو کروڑوں روپے سندھ حکومت تنخواہوں کی مد میں اضافی دیتی ہے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے لیے قابل احترام ادارہ ہے،جب مشکل وقت آتا ہے تو یہ سرحدوں پر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ذمہ داری دی ہے تو اچھی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ اتنی شدید بارشوں میں بڑی شاہراہیں کھلی رہیں،اگر کہیں پانی کھڑا ہوا تو 2،3گھنٹے میں نکل گیا،نالوں کا اوورفلو ہونا،گھروں میں پانی داخل ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی،ہماری ذمہ داری بھی ہے کہ ایسی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

  • عوامی مقامات یا گلیوں میں قربانی، کراچی والوں کیلئے بڑی خبر

    عوامی مقامات یا گلیوں میں قربانی، کراچی والوں کیلئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے جانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں اور کہا عوامی مقامات یا گلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی، طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یاگلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نےجانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں، این سی او سی اجلاس کے تناظر میں سڑکوں اورگلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

    محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ ہر یوسی میں اجتماعی قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے گئے ہیں، مختص مقامات پرایس او پی اور حفاظتی انتظامات کے قربانی کی جاسکے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کےمقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

  • سندھ حکومت  کی 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت

    سندھ حکومت کی 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت

    ‌کراچی : سندھ حکومت نے19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، جن میں پاکستان اسٹیل ، روزویلٹ ہوٹل،سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 19 اداروں کی نجکاری کی سازش تیارکرلی گئی ہے، جس میں پاکستان اسٹیل ، روزویلٹ ہوٹل،سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بلوکی پاور پلانٹ،حویلی بہادرپلانٹ کی حکومت نجکاری کرنے جارہی ہے جبکہ نندی پور،گڈو پاورپلانٹ، اسٹیٹ لائف،او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی جائےگی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس او،سندھ انجنیئر نگ کی بھی نجکاری کا فیصلہ ہو چکاہے اور جامشورو پاورجنریشن اورلاکھڑا پاور پلانٹ کو بیچنے کی تیاری کرلی گئی ہے، وفاقی حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے،مخالفت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ادارے اونے پونے داموں اے ٹی ایم مشینز کےحوالے کیےجائیں گے ، نجکاری قومی مفاد نہیں بلکہ اپنے دوستوں نوازنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

    وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ ادارے بیچنے سے 32ہزار 755ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے، کہاں گیا وعدہ کہ نہ چلنے والے ادارے بھی چلا کر دکھائیں گے۔

  • آٹے کی قیمتوں میں اضافہ: سندھ حکومت نے ضلعی حکام اور پولیس سے مدد طلب کر لی

    آٹے کی قیمتوں میں اضافہ: سندھ حکومت نے ضلعی حکام اور پولیس سے مدد طلب کر لی

    کراچی: آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان سندھ حکومت نے ضلعی حکام اور پولیس سے مدد طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی،حیدرآباد،نواب شاہ،سکھر اور لاڑکانہ کے ضلعی حکام اور پولیس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 22 جولائی کو سندھ کابینہ نے آٹے کے بحران اور قیمتوں سے متعلق اہم فیصلے کیے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل کمشنر، خصوصاً کمشنر سکھر اور لاڑکانہ بارڈر پار گندم اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کریں،تمام ڈویژنل کمشنر گندم ذخیرہ کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف مہم چلائیں۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گندم کی نارتھ باؤنڈ آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے،گندم کی قیمت برقرار رکھنے کے لیے یومیہ مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کی تھیں جس کے مطابق کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی ہے اور یہ ملک کے سب سے بڑے شہروں میں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوا اور گزشتہ تین ہفتوں میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔